پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

میو قوم ۔ سرحدوں کی محافظ

میو قوم ۔ سرحدوں کی محافظ
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔

میو قوم کا شمار محب وطب قوم میں ہوتا ہے۔برصغیر کی معمول تاریخ کے اوراق میں یہ ثبت ہے کہ میو قوم نےہمیشہ اپنی دھرتی اور مادر وطن سے محبت کی ہے ۔اس کے لئے قربانیاں دی ہیں۔میوات کا علاقہ مزاحمت اور اجنبی لوگوں کی آمد کی مخالفت میں ایک استعارہ کے طورپر جانا جاتا تھا۔1857 سے لیکر 1947 تک کی ہندستانی قوم میں جس قوم نے زیادہ قربانیاں دی اور یہ قوم میدان عمل میں نبرد آزما رہی ۔
1947 تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت تھی۔ میو قوم نے اس ہجرت میں

سب سے زیادہ قربانیاں دیں ۔ ایک طویل مسافت بے سر و سامانی کے اور بغیر اسباب زندگی کے طے کی ۔سامان زیست۔گھر بار زمین جائیداد سب چھوڑ کر سر زمین پاکستان کی طرف چل پڑی۔گھر بار چھوڑا اور جنم بھومی کو الوداع کہنا کیا کم تھا ۔لیکن آگ کا در یا تو امرت سر سے گزرنا تھا جہاں ریل کی پوری پوری بوگیا۔تلوار و نیزوں کی بھینٹ چڑھادی گئیں ۔


اللہ اللہ کرکے جب پاکستان مہاجر کمیپوں میں وقت گزار نا پڑا ۔یہ وقت دکھ بھری سفری مسافت سے بھی زیادہ المناک تھا۔دنیا کی ہر نعمت چھن چکی تھی ،کیمپوں میں وبائی امراض پھیل گئے۔اشیائے خوردو نوش کی قلت کے ساتھ طبی سہولیات ناکافی تھیں۔
آبادی کا مرحلہ آیا تو اہل حل و عقد نے فیصلہ کیا یہ میو قوم جفاکش ،غیور و بہادر ہے ہمیشہ سے دشمن کے خلاف نبرد آزما رہی ہے۔اس لئے بارڈر پر انہیں بسایا گیا ۔،یوں ملک کی مشرقی حدیں محفوظ ہوگئیں ۔قیا م پاکستان سے لیکر اب تک جتنی بھی جنگیں ہوئی میو قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملائے رکھا ۔ سرحدوی محافظوں کو اخلاقی سپوٹ کے ساتھ ساتھ ،کھانا پینا اور دیگر ضروریات کی بساط بھر امداد دی۔ملکی محافظوں کو اکیلے پن میں ڈھارس بندھائی۔
اپنے سپوت ملکی خدمات کے لئے پیش کئے۔کوئی محکمہ ایسا نہیں جہاں میو قوم کے سپوت اپنے بہترین صلاحیتوں کے ساتھ مصروف عمل نہ ہوں ۔قومی خدمات سرانجام نہ دے رہے ہوں۔میو قوم کی ملکی خدمات سر انجام دینے والوں کی طویل فہرست موجود ہے ۔تینو ں مسلح افواج میں میو قوم کے سپوت نہ صرف خدمات سرانجام دے رہے ہیں بلکہ اپنی جانوں کا نذارانہ بھی پیش کرچکے ہیں۔پاک سر زمین میں دہشت گردی کے خلاف آپشرینوں میں میو قوم کے سپوتوں نے اپنی جانوں کے نذانے پیش کئے ہیں ۔ان کی خدمات کے اعتراف میں،اعلی طمغے عطاء کئے گئے ہیں۔
ملکی سطح پر میو قوم نے وطن پرست ۔قومی خدمت گزار۔محب وطن کا کردار ادا کیا ہے۔میو قوم ملکی حفاظت کے بارہ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔میو قوم کویہ اعزاز بھی حاصل رہا ہے ۔اس قوم میں غذار یا ملک دشمن وطن فروش نہیں پائے پاتے ۔تاریخ نے جب بھی میوقوم کا تذکرہ کیا ہے ۔وہ مثبت ہو یا منفی کیسا بھی ہو۔لیکن آج تک تاریخ میں میو قوم پر غذار یا ملک دشمن ہونے کا کہیں ذکر موجود نہیں لیکن سرفروشی اور جان کا نذارانہ پیش کرنے والوں کی طویل فہرست پائی جاتی ہے۔میو قوم کے فرزندوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کیا ۔قومی سطح کے تمغے قومی خدمات کے صلہ میں پیش کئے گئے ہیں ۔حال ہی میں بنیان مرصوص آپریشن میں اعلی کارکردگی کے صلہ میں میو قوم کے سپوت کو تمغہ امتیاز پیش کیا گیا ہے۔نازک سے نازک حالات میں بھی سکورٹی ادارے میو قوم کی طرف سے مطمئن رہے۔قومی سلامتی میو قوم کی اولین ترحج میں شامل ہے۔

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

تحقیقات امراض نسواں

تحقیقات امراض نسواں

تحقیقات امراض نسواںمقدمہاللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے امراض نسواں پر مجھے اتنی بڑی کتاب لکھنے

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×