You are currently viewing میو قوم کو ڈیٹا بیس تیار کرنو۔
Developing a Meo Nation database--www.dunyakailm.com

میو قوم کو ڈیٹا بیس تیار کرنو۔

میو قوم کو ڈیٹا بیس تیار کرنو۔

Developing a Meo Nation database--www.dunyakailm.com
Developing a Meo Nation database–www.dunyakailm.com

میو قوم کو ڈیٹا بیس تیار کرنو۔
Developing a Meo Nation database
حکیم المیوات:قاری محمد یونس شاہد میو
https://dunyakailm.com/developing-a-meo-nation-database/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میو قوم آگے کیسے بڑھے گی؟
کچھ آراء و تجاویز۔
کم خرچ بالا نشین۔قابل قبول و قابل عمل۔
میوقوم پے اللہ کی خصوصی رحمت ہے۔یاکی رگن میں ابھی تک
خالص خون گردش کرروہے۔جو ش ہے جذبہ ہے۔غلامی اور نیچے
دیکھن سو نفرت ہے۔جفاکشی اتنی کہ جاکام کی ٹھان لیوے ہے
وائے کرکے مانے ہے۔آج بھی باپ دادان والی انک موجود ہے
یا خالص قوم کو فائدہ کیسے پہنچائیو جاسکے ہے۔یا فائدہ کیسے لئیو جاسکے ہے
ای بہت اہم سوال ہے۔جاکو جواب تلاش کرنو ہر کائی کی ذمہ داری ہے
اگر ہمارے بھینتر دو بات پیدا ہوجاواںتو کامیابی بائینا کا باہر کھڑی ملے گی
(1)ہنر مند تعلیم یافتہ ۔ہنر مند۔قابل لوگ کائی بھی میدان اور شہر سو ہوواں
ان کی ایک فہرست بنائی جائے۔بالفاظ دیگر ان کو ڈیٹا بیس تیار کرو جائے
ویسے ڈاٹا بیس تو پوری قوم کو بھی ہونو چاہے جاسو قوم کی تعداد اور تعلیم ۔وسائل
کو اندازہ کرو جاسکے۔ان میں زندگی کا سارا شعبان سو تعلق راکھن والان کو
ریکارڈ جمع کرو جائے۔یائےانٹر کی مدد سو ساری دنیا کے سامنے رکھ دئیو جائے
کوئی بھی محقق یا ضرورت مند میو قوم کا بارہ میں جاننو چاہئے تو آسانی سو جان سکے
میو قوم کا بارہ میں تاریخی ثقافتی۔شعری و نثری ادب نہ ہونا کے برابر ہے۔اگر کوئی
کتاب سیرچ میں آجائے تو واپے قیمت کو ٹیگ لگا دیواہاں۔یعنی جو کچھ تیارہے
واپے بھی پہرہ بٹھا دئیو ہے کہ کوئی دوسرو میون کے بارہ میں معلوم نہ لیلئے؟
میو قوم کا باشعور اور تعلیم یافتہ لو گ اپنی ذمہ داری لگاواں کہ میٹرک پاس میو
اپنا گائوں یا علاقہ سو دس بیس نام۔پتہ۔گوت۔تعلیم،پچھلو گائوں۔۔کاروبار
نوکری۔وغیرہ۔مع اولاد اور خاندان کے درج کرائے
یاکو طریقہ ای ہوئے کہ ایک فارم نیٹ پے موجود ہوئے
وائے کوئی بھی آسانی سو ڈائوں لوڈ کرسکے۔اور نیٹ پے بھی فل کرنا کی
سہولت موجود ہوئے اگر ڈائون لوڈ کرلئے تو اپنے پئے ریکارڈ بھی راکھ سکےہے
یہ فارم سوشل میڈیا اور ویب سائٹس ۔اور سیاسی و سماجی تنظیمن
کا حوالہ سو پھیلایا جاواہاں۔کم از کم جاشہر مین کوئی تنظیم بنی ہوئے یا واکی
شاخ ہوواں ہوجگہ کی ذمہ داری وا تنظیم پے ہونی چاہئے
اگر کوئی پا نچ ہزار نام در ج کرائے تو واکو پانچ ہزار روپیہ
انعام میں دئیو جائے۔جو لوگ انعام کا طالب ہوواں ان کے
مارے ایسی سکیم نکالی جائے کہ پانچ سو نامن کے بعد انعام کو
سلسلہ شروع کردئیو جائے۔یعنی اگر پانچ سو نام دیا جاواں تو
فی نام شرح انعام مقرر کردی جائے۔
اگرکائی اے سو دوسری جگہ جانو بھی پڑے تو واکا اخرجات ادا کراجاواں
موبائل ڈاٹا۔اگر کوئی ہمہ وقت خدمت سرانجام دئے تو واکے مارے حق الخدمت
کے طورپر کچھ نہ کچھ بطور ہدیہ ادا کرو جائے ۔
جب ڈاٹا کو اندراج ہوجائے تو محفوظ کردئیو جائے۔
ای سارو ڈاٹا میں ویب سائٹ پے آتو جائے گو۔
معمولی توجہ کی ضرورت ہے۔ای کام بہت آسان
اور جلد مکمل ہون والوبن جائے گو۔
واسو پیچھے ایک فارم ایک فارم ایسو بھی ہوئے گو جہاں
اپناحالات زندگی اورخاندان۔وجہ شہرت اور قوم کے مارے
خدمات۔زندگی میں اختیار کردہ کارو بار مہارت۔اور ملازمت
کا بارہ میں لکھنو چاہے تو ایک کالم ایڈ کردئیو جائے گو
ایسی ایک تیر سو کئی کئی شکار کرسکنگا ۔
یعنی جن لوگن نے شوق ہے کہ ان کو نام اونچو ہوئے
لوگ ان کا بارہ میں جاناں۔یہ دنیا بھر مین مشہور ہوواں
جہاں میو قوم کو ڈاٹا جمع ہوئے گو ۔وائی جگہہر کائی اے پتو چل جائے گو
کہ کون کتنا پانی میں ہے۔جب بھی قومی سطح کی محفل و مجلس میلہ
ہونگا تو ہر کوئی ہوش کے بات کرے گو۔اور محتاط انداز میں
شیخی جتائے گو کیونکہ ہر کائی کا موبائل میں واکی جنم کنڈلی ہوئے گی
یعنی بہت سے فساد کی جڑ اکھڑ جانگی،کہ میو قوم کا بارہ میں کئی خدمات
ایسی ہاں جن کابارہ میں کئی لوگن کا دعویٰ ہاں کہ یہ کام ہم نے
کراہاں ۔جب لوگن کے سامنے ساری حقیقت آجائے گی
تو دودھ کو دودھ پانی کو پانی ہوجائے گو
ہرکائی اے پتو ہوئے گو کہ کون کتنا پانی میں ہے
یا ویب سائٹ کی ڈومین و ہوسٹنگ وسیع ہوئے گی
جتنو مرضی ڈاٹا اپ لوڈ کرو جاسکے گو۔
ایک کالم ایسو ہوئے گو جاپے کوئی بھی بلاگنگ کرسکے گو
اپنا خیالات کو اظہار کرسکے گو۔یامیں گنجائش راکھی جائے گی
جتنا میون کا اخبار ۔نیوز چینل ۔ویب سائٹس
وے لاگ۔وغیرہ موجود ہاں ان کو لنک مہیا کرو جاسکے گو
جاسو میون کا بارہ میں ہر او چیز ایک تھاں مل سکے جا کی طلب ہوئے
او اپنا مقام تلاش کرسکے ۔ای سب کچھ انٹر نیٹ پے
موجود ہوئے گو اور یامیں دن بدن اضافہ ہوتو رہے گو
ایک دنیا میں پہلو کام ہوئے گو جو کائی قوم نے اپنے مارے کرو ئے گو
اگر یا منصوبہ میں کامیابی مل جائے تو ہمارا بے شمار قومی سطح کا مسائل
حل ہوسکاہاں۔
ایک تو قوم کے سامنے ٹھیک بات آسکے گی ۔دوسرا جھوٹان کا جھوٹ کھل سکنگا
جب ساری قوم یا پھر گھن کری قوم کو ڈاٹا ایک تھاں اکھٹو ہوجائے گو
تو کوئی بھی سیاسی سماجی ادبی تنظیم واکو فائدہ اٹھا سکنگی۔
پوری قوم کو نیئٹ ورک ہوئے گو،اگر کائی شہر میں کائی اے کوئی جرورت پیش آئیگی
تو یا نیٹ ورک کی مدد سو برادری کا متعلقہ لوگن سو رابطہ کرن میں آسانی رہے گی۔
موئے یابات سو انکار نہ ہے کہ ای سارا مسلان کو حل نہ ہے لیکن ایک سنجیدہ کوشش
کری جاسکے ہے۔جاسو میو قوم کے مارے مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرو جاسکے۔
یا ویب سائٹ پے ایک حصہ مالیاتی امور کو بھی راکھو جاسکے ہے۔جا میں کوئی بھی
ضرورت مند فائدہ اٹھا سکے۔اور کوئی بھی مخیر اپنو حصہ گیر سکے۔
سائٹ پے جو کچھ بھی قومی امانت آئے گی واکو حساب و کتاب بھی وائی جگہ
موجود ملے گو۔اگر کائی مد میں سو روپیہ بھی خرچاہاں تو جہاں خرچہ کرو جائےگو
واجگہ کی نشاندہی کردیجائے گی موجودہ جگہ کا معتبر لوگنکا فون نمبر وٹس ایپ وغیرہ لکھا جانگا
کوئی بھی تصدیق کرے وائے کائی دشواری کو سامنو نہ کرنو پڑے۔
نوں سمجھو کہ جا شہر کا لوگ یا میںحص گیرنگا یا سو فائدہ اٹھان میں وائی شہر کا
لوگن کو ترجیح دی جائے گی۔کوئی بھی تنظیم /جماعت۔ویلفئیر سوسائیٹی۔
یا انفرادی سخاوت کانتیجہ میں میو قوم کی خدمت کرن والان کو ڈاٹا موجود ہوئے گو
اگر کائی شہر یا بستی دور دراز علاقان مین کوئی ناگہانی آجائے تو میو قوم کا
مخیر حضرات اپنا نمبر دے سکاں ،جاسو خدمت کی بہتر صورت سامنے آسکے۔
حساب و کتاب کو ایسو شفاف نظام کہ دنیا کا کائی بھی کونہ میں بیٹھو انسان دیکھ سکے ہے
یا طریقہ سے دوطرح میو قوم کو فائدہ پہنچے گو۔ایک تو مخیر لوگ
مستحقین تک امداد پہنچا سکانگا۔دوسری بات جو یاسو بھی اہم ہے
مستحق لوگن کی عزت نفس محفوظ رکھی جاسکے گی۔۔
ای سارو حساب و کتاب ڈیجیٹل طریقہ سو ہوئے گو۔گھٹالہ/گھپلا
بے ایمانی بداعتمادی کا سارا راستہ ختم ہوجانگا،پھر قوم کو پیسہ قوم پے لگے گو
نہ کائی بھی احسان ہوئے گو نہ کائی کی عزت نفس مجروح ہوئے گی۔
رقم کو لین دین بہت حساس مسلہ ہے ۔ٹرانزیکشن کی مکمل رپورٹ جب پلک
کردی جائے گی تو دین والااے بھی اطمنان ہوئے گوکہ میری امانت حق دار تک
پہبچ چکی ہے،اور مستحق کو گھر بیٹھے مناسب خدمت ہوسکے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا دو شعر یا جگہ مناسب ہاں ۔تم بھی پڑھ لئیو
وامحفل سو نیالو بھلو جہاں عزت نہ ہوئے۔
تھاڑ سو بیٹھنو، اپنی عزت اے بھی کھوئے۔
کپوت کا سو کہا گلو۔جو چھٹی آنگلی ہے
نکھٹو اورنکمو پوت سو نسلی میلی ہوئے
(ابو سعد)
مالی بے ضابطگی آدمی کی شخصیت میں گرہن لگا دیوے ہے
جاری ہے۔۔۔۔۔۔

#hakeemqariyounas
#qariyounas
#tibbibooks
#tibb4all
#dunyakailm
#hakeem_qari_younas_books
#hakeemqariyounasbooks
#saadtibbiacollege
#saad_tibbia_college
#dunyakailm
#Saad Mayo Memorial Virtual Skills
#Hakeem ul Mewat

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply