میو قوم الیکشن 2024 بدلتا حالات۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
دنیا کا کتنا رنگ ہاں گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی دنیا میں ہر نئیو دِن اپنے ساتھ نئیو رنگ لے کے آوے ہے۔
ایک وقت ہو کہ میو ہندستان سو اُجڑ پُجڑ کے پاکستان آیا ہے۔
چند لوگن کے سوا اکثریت بے گھر اور بے روزگار پچھڑن والان کا دُکھ میں گم صم ہا۔
پھر میون
یائے بھی پڑھو
جنگ آزادی مئی ۱۸۵۷ء اور میوقوم
نےجدو جہد کری ۔اپنا کاروبار کرا۔زمین آباد کری۔بچہ پڑھایا۔نوکری لگا ۔
یا پینڈا میں تقریبا تیس چالی قوم اپنا پائوں جما چکی ہے ۔زندگی کا ہر میدان میں میو اپنی محنت اور لگن سو اُونچا عہدان تک پہنچاہاں۔
ای ترقی برابر جاری رہی۔الیکشن2024 میں بہت سارا میو بطور امیدوار قوم و صوبائی اسملین کا الیکشن میں حصہ لے رہاہوں۔
اللہ کامیابی دئے۔اور میوقوم کی امیدن پے پورا اُترن کی توفیق دئے۔
زیادہ خوشی کی بات ای ہے کہ کئی بڑی پارٹین نے میون کو اپنی پارٹی کا ٹکٹ جاری کراہاں۔
بھائی بندن نے چاہے کہ ان کے ساتھ جتنو ہوسکے تعاون کراں۔
امیدوارن میں مرد بھی ہاں بیربانی بھی،خوامخواہ مُکھیا بنن والاسو بِنتی ہے کہ وہ اٌپنی چوہدر کے مارے
کوئی دوسرو وقت دیکھ لیواں۔
دوسری اہم بات ای ہے کہ اگر میو امیدوار کائی ایسا لیڈر کو مقابلہ کررو ہے
جو قومی سطح کو ہوئے تو سارا میون پے فرض بھی ہے اور قرض بھی۔
میو امیدوار اے کامیاب کرو۔ای ایسو راستہ جاپے چل کے میو قوم کی ترقی بہت جلد ممکن ہے
جو امیدوار کامیاب ہوئے گو، اُو بین الاقوامی سطح پے مشہور ہوئے گو۔
ای مشہوری ایسا اُمیدوار کی ہوئے گی جا کے ساتھ میو لگ رَو ہوئے گو۔