- Home
- Hakeem Qari Younas حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
- میواتی بیٹھک۔7ست ...
میواتی بیٹھک۔7ستمبر2023 کو اجلاس
کچھ معقول تجاویز۔اورمشاورت
حکیم المیوات قاتی محمد یونس شاہد میو
میواتی بیٹھک کی بیٹھک سیان گائوں ضلع سیالکوٹ میں بلائیو گئیو۔ہم نے لاہور سو شرکت کری۔لاہور سو مشتاق احمد امبرالیا۔شکر اللہ میو۔شوکت علی میو۔طاہر میو۔عرفان میو۔شرکت کے مارے پہنچا۔احسن فیروز نمبردار کا ڈیرۃ پے ان کی میزبانی کی میو برادری اکھٹی ہوئی۔تقریبا۔ساٹھ ستر افراد نے شرکت کری۔احسن فیروز اور واکا بیٹان نے بہترین میزبانی کا فرائض سر انجام دیا۔
ای بیٹھک تقریبا چار گھنٹی جاری رہی۔یا میں مختلف قسم کی آراء۔تجاویز اور مشورہ پیش کرا گیا۔کچھ لوگ ایسا بھی ہا جنن نے اپنا گھر کنبہ میں جہیز اور رسوم سو بغاوت کرکے سادگی سو اپنا بالکن کو بیاہ کرو۔میرے مارے حیرت کو مقام ہو کہ ای شعور لاہور کی نسبت سیالکوٹ کا لوگن میں بہتر انداز میں موجود ہے۔کہ بغیر لئے دئے اور چھوری والان پے بوجھ بنے بھی بیاہ شادی کرنو ممکن ہے۔