میرے غم میں
حوصلہ دینے والوں کا
شکریہ
میرے غم میں
حوصلہ دینے والوں کا
شکریہ۔
﴿قَالَ إِنَّمَآ أَشۡكُواْ بَثِّي وَحُزۡنِيٓ إِلَى ٱللَّهِ وَأَعۡلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعۡلَمُونَ﴾ [يوسف: 86]
یعقوب ؒنے فرمایا میں تو بس اپنی پریشانی اور غم کی فریاد اپنے اللہ کے حضور ہی کرتا ہوں اور میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جس کا علم تمہیں نہیں۔ ۔۔
میرے بیٹے سعدیونس(بعمر19سال9ماہ) کی اچانک وفات پر جہاں مجھے بے حد و بے حساب رنج وغم ہوا ۔ بیان کے لئے،کوئی شکل و صورت، خدوخال کے لئے الفاظ نہیں مل رہے،غم کے سیلاب میں پورا خاندان بہا جارہا ہے ،آج میرےلئے اس آیت کا مفہوم واضح ہورہا ہے
﴿لِّكَيۡلَا تَأۡسَوۡاْ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُواْ بِمَآ ءَاتَىٰكُمۡۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٖ فَخُورٍ﴾ [الحديد: 23]
۔ تاکہ غم نہ کھایا کرو اس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ شیخی کیا کرو اس پر جو اس نے تمہیں دیا، اور اللہ کسی اترانے والے شیخی خورے کو پسند نہـیں کرتا ۔ایسے میں وہ احباب جنہوں نے علاج سے لیکر تدفین تک۔اور تعزیت سے لیکر اظہار ہمدردی تک میرا غم ہلکا کرنے کی حتی الوسع کوشش کی ان کا تہیہ دل سے شکر گزار ہوں۔۔
لم یشکرالناس، لم یشکر اللہ(جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا وہ اللہ کا بھی ناشکرا ہے)
تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ اللہ مجھے ہمت دے کہ میں اپنے طب نبویﷺ پر تحقیقی کام کو جاری رکھ سکوں۔کیونکہ میرا بیٹا کم عمری میں ایک ادارے کا کام کررہا تھا۔یہ تسلسل جاری رکھ سکوں۔زندگی کا تسلسل یوں ہی جاری رہے گا،کائنات یوں ہی گردش کناں رہے گی،لیکن انسانوں کی زندگی میں کچھ خلاء ایسے ہوتے ہیں جنہیں پُر کرنے کے لئےزندگی کا بہت سا قیمتی وقت صرف ہوجاتا ہے۔۔پھر انسانی زندگی کی مدت ہی کیا ہے؟یہی ساٹھ ستر سال اوسط۔میں تو پچاس سال گزار چکا ہوں۔اس وقت قوائے جسمانی مضمحل دکھائی دے رہے ہیں۔کوشش کرتا ہوں یہ سلسلہ کسی نہ کسی صورت جاری رکھ سکوں۔ متمنی دعا۔۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔۔منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور