پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

مکتوب طب (بھارت)

مکتوب طب (بھارت)
مکتوب طب (بھارت)

مکتوب طب (بھارت)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بصد ادب و احترام،لائقِ صد ستائش، قابلِ صد تکریم،استادِ محترم و مکرم،
جناب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو صاحب دامت برکاتکم العالیہ و عمّ فیوضکم،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!ہم چند عاجزانہ گزارشات آپ کی خدمتِ اقدس میں ادب و انکسار کے ساتھ پیش کرنا چاہتے ہیں، جن کے متعلق ہمیں یقینِ کامل ہے کہ آپ کی وسعتِ ظرف اور حسنِ تدبیر کے پیشِ نظر ان پر ضرور غور فرمائیں گے۔
پہلی گزارش:جیسا کہ آپ بخوبی ہمارے حالات سے آگاہ ہیں کہ یہاں اکثر اوقات ایسے ناگفتہ بہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، جن کے باعث عمومی اجتماعات مشکل ہو جاتے ہیں، لہٰذا ہم ادب کے ساتھ گزارش کرتے ہیں کہ ہماری کلاس کو مستقل الگ کر دیا جائے، تاکہ تمام ساتھی احتیاط کے ساتھ آسانی سے علم حاصل کر سکیں۔
دوسری گزارش:چونکہ آپ کی بابرکت کلاس ماشاءاللہ تین مہینے تک جاری رہے گی، اور آپ نے حق الخدمت مبلغ۔۔؟؟۔ ہزار روپے مقرر فرمایا ہے، تو اگر ممکن ہو تو اس کو ماہ بہ ماہ ادا کرنے کی سہولت عطا فرمائیں ۔کیونکہ اکثر ساتھی مدارس و مساجد میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں تنخواہیں بھی محدود اور ناکافی ہوتی ہیں، ایسے میں یکبارگی پوری رقم ادا کرنا بعض کے لیے دشوار ہے۔
تیسری گزارش:ہماری التجا ہے کہ اگر ممکن ہو تو آپ اس کلاس کو از سرِ نو مبادیات سے شروع فرما دیں، کیونکہ اکثر ساتھی مبتدی ہیں اور بنیادی باتوں سے ناآشنا ہیں، جس سے ان کے لیے سبق کو سمجھنا دشوار ہو رہا ہے۔اگر آپ ابتداء سے ترتیب وار تعلیم فرمائیں گے تو ہم جیسے کم علم و کم فہم لوگ بھی بہتر طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
چوتھی گزارش:ہمیں اس بارے میں بھی رہنمائی عطا فرمائیں کہ آیا آپ کی موجودہ کلاس کے بعد کوئی اگلا کورس بھی منعقد ہوگا یا نہیں؟اگر ہوگا تو ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں بھی اس میں شامل ہونے کا موقع عنایت فرمائیں، تاکہ آپ کے علمی فیوض کا تسلسل ہمارے نصیب میں باقی رہے۔


پانچویں گزارش:ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ تین مہینے کی کلاس مکمل ہونے کے بعد آپ سے ہمارا تعلق و رابطہ بالکل ختم ہو جائے گا یا آپ سے وقتاً فوقتاً استفادہ کی کوئی سبیل باقی رہے گی؟کیونکہ تلامذہ ہمیشہ تشخیص و تجویز میں اپنے اساتذہ کے مشورے کے محتاج

رہتے ہیں، اور ہم بھی اسی دروازے کے سائل ہیں۔
اضافی گزارش:مزید برآں، ایک بات بطورِ یاد دہانی مؤدبانہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے سابق محترم و مکرم استادِ گرامی، جناب حکیم ۔۔صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا یہ مبارک معمول رہا ہے کہ وہ تدریس کے ساتھ ساتھ تشخیص اور تجویز کی مشق بھی ساتھیوں کے لیے جاری رکھتے تھے، تاکہ درس و تدریس کا فائدہ محض نظری حد تک محدود نہ رہے، بلکہ شرکائے مجلس عملی طور پر مریضوں کے علاج میں ہاتھ ڈال کر خود اعتمادی کے ساتھ طبی زندگی میں قدم رکھ سکیں۔
یوں انہوں نے اس عملی بنیاد کو شروع ہی سے مستحکم فرما دیا تھا کہ ساتھی طب کی دنیا میں داخل ہو کر بہترین معالج بننے کی راہ ہموار کریں۔ہمیں امید ہے کہ آپ بھی اپنے جلیل القدر طرزِ تدریس میں اس عملی پہلو کو شامل فرما کر ہمیں فیضِ عام سے بہرہ مند فرمائیں گے۔آخر میں، ہم آپ کی وسعتِ قلب اور حسنِ تدبیر کے معترف ہیں، اور یقین رکھتے ہیں کہ آپ ہمارے ان معروضات پر ضرور غور فرمائیں گے۔
اللہ رب العزت آپ کی عمر، علم، صحت اور خدمات میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو ہم سب کے حق میں باعثِ خیر و برکت بنائے۔ آمین۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
آپ کے محتاجِ دعا۔(متلاشیِ حقیقتِ طب)
جواب:۔مع الکرام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
مزاج گرامی بعافت ہونگے!
احوال جان کر خوشی ہوئی ۔آپ جیسے علمائے کرام کیطب میں دلچسپی قابل قدر امر ہے۔ہمارے ادارے سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کے قیما کی وجہ ہی فروغ طب تھا۔
آپ نے علماء کرام کی مالی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔اس کا مجھے بخوبی ادراک ہے۔لیکن میں نے علماء کرام کے اعزاز میں پہلے آدھی فیس ختم کردی ہے۔
رہی بات طریقہ تعلیم اور نصاب کی وہ ہمارا اپنا ہوتا ہے کسی کی پابندی پر طبیعت مائل نہیں ہوتی۔بات تو طب ی تعلیم کی ہے اس کا جو بھی انداز ہو۔لیکن مجھے امید ہے۔ہماری کلاسز 2017 سے چل رہی ہیں ۔مختلف اوقات مین مختلف تربیتی پروگرامز کا بھی انعقاد رہتا ہے۔
اس کے علاوہ وٹس ایپ۔گرپس موجود ہیں جن میں طلباء طبی مسائل تشخیص۔دیگر امور کے لئے ہمہ وقت سوال و جواب کرسکتے ہیں۔
آپ کا جو بھی اجتماعی مشورہ ہو آگا فرمادیجئے۔تاکہ کلاس کے اوات کا تعین کیا جاسکے۔
حقیر فقیر۔محتاج دعا
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

میزان الاعتدال جلد سوم

ضروری وضاحتایک مسلمان جان بوجھ کر قرآن مجید، احادیث رسول صلی الایم اور دیگر دینی کتابوں میں غلطی کرنے کا

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×