پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

معالجات قانون مفرد اعضاء

تعارف فارما کو پیا

فارما کو پیا کا لغوی معنی ہے ، قرابا دین ، جامع الا دویه ، دستور الادویہ ، کتاب الادویہ ، مخزن الادویہ وغیرہ ۔ جڑی بوٹیوں کا کوئی ذخیرہ یا گودام ، دوائیں تیار کرنے کے لیے ہدایات اور ضروریات پر مشتمل ایک کتاب ، جسے کوئی صاحب اسناد شائع کرتا ہے۔

ایک سرکاری کتاب جس میں ادویات اور ادویات کی فہرست اور ان کے استعمال کی ہدایات شامل ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایسے مجربات کا مجموعہ جو کہ امراض کے لیے یقینی اثرات و خواص و فوائد رکھتے ہوں ۔ ان کے اجزاء ، ان کے بنانے کی ترکیب اور استعمال کرنے کے طریقے بیان کئے گئے ہوں۔

یہاں میں صرف فارما کو پیا کی تعریف پر اکتفاء کرتا ہوں ، کیونکہ اس پر مجد د طب نے بڑی تفصیل سے بات کی ہے۔

طب یونانی واسلامی میں علم الادویہ کی جس شاخ کو قرابا دین کہتے ہیں، اُس کو علم العلاج میں بے حد اہمیت حاصل ہے، گو یا فارما کو
پیافنِ طب کی جان و

روح رواں ہے۔ ہمارے یہاں مجربات کے قوانین اور قرابادینی اصولوں کو نظر انداز کر کے علامات کے تحت استعمال کرانے کے عمل میں شب و روز شدت آتی جا رہی ہے، جس سے فنِ علاج صرف مجربات فروشی تک محدود ہوتا جارہا ہے ۔ دوافروشوں نے مجربات اور قرابا دین کو بچوں کا کھیل بنا کر رکھ دیا ہے ۔ اس وجہ سے اطباء کارجحان ایلو پیتھی ادویہ کی طرف بڑھتا جارہا تھا۔ یہاں تک کہ یہ وباء دیہاتوں تک پھیلتی جارہی ہے۔

مجد وطب حکیم انقلاب نے اللہ کی طرف سے عطا کردہ قوت تجدید کو کام میں لا کر مجربات کو قانون فطرت اور طریق قدرت کے مد نظر مرتب کیا۔ تشخیص و علاج و مجربات کو بالاعضاء تطبیق دے کر ثابت کر دیا کہ طب قدیم اور طب اسلامی بالکل صحیح، فطرت کے مطابق اور علمی وفنی اور سائنسی طریق علاج ہے۔ جدید سائنس نے اگر چہ فزیالوجی اور پتھالوجی کے حوالہ سے بہت کام کیا ہے لیکن اب تک وہ فزیالوجی اور پتھالوجی کو بالاعضاء سے تطبیق دینے میں ناکام رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاں افعال الاعضاء اور قوام خون اور دورانِ خون کو درست کر دینے کا کوئی قانون موجود نہیں۔ علامات کو دبا دینے اور جراثیم کو مار دینے کو فن علاج قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ بلکہ اسی کو عطائیت ( کو سکری) کہا جاتا ہے۔

ذرا غور کریں ، اگر ایک ایسا مریض ان کے ہاں جاتا ہے جسکو نزلہ زکام، بخار،

کتاب یہاں سے حاصؒ کریں

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

میزان الاعتدال جلد سوم

ضروری وضاحتایک مسلمان جان بوجھ کر قرآن مجید، احادیث رسول صلی الایم اور دیگر دینی کتابوں میں غلطی کرنے کا

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×