دور حاضر کے سیاسی اور اقتصادی مسائل اسلامی تعلیمات و اشارات

حضر مولانا سید محمدمیاں

شیخ الحدیث صد مفتی مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ دہلی صد جمعیتہ ٹرسٹ سوالی جمعیہ علماء ہند سابق ناظم جمعت علما ہند

میدان انقلاب

تبدیلی کہاں کی جائے ؟

عالی شان کوٹھی کے ہرے بھرے لان کے کنارہ پر موٹر گراج کے پیچھے سرکیوں کی ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں ایک دبلی پتلی عورت اور اس کے تین چار چھوٹے بڑے بچے رینگ رہے ہیں۔ کپڑے پھٹے ہوئے، پیٹ خالی، چھروں پر ہوائیاں، اونچی نیچی زمین ان کا فرش اور بسترہ ہے۔ دو بچے اسی پر پڑے ہوئے ہیں۔ ایک کا بدن بخار سے تپ رہا ہے ۔ دوسرے کے بدن پر چیچک کی پھنیاں ہیں ۔ ہسپتال سے اس کو خارج کر دیا گیا ہے، لیکن ابھی بہت کمزور ہے۔ کچھ پھینیاں پاک بھی گئی ہیں ۔

یہ کو بھی ایک ساہوکار کی ہے۔ یہ ایک کروڑپتی ہے اس کے کئی مل ہیں ، فیکڑیاں ہیں، اس کا اپنا ایک بنک ہے۔ کوٹھی نہایت خوبصورت عظیم الشان بہت آراستہ اس کا فرنیچر بھی لاکھ سوالاکھ سے کم کا نہیں ہے۔ اس کے پاس کئی کاریں ہیں۔ بڑے بڑے افسروں سے اس کی دوستی ہے ۔ کئی افسر لنچ کے وقت زیادہ تر اسی کے یہاں آجاتے ہیں۔ ہفتہ میں ایک دو دفعہ ڈنر ضرور ہوتا ہے جس میں منسٹر اور اکثر باہر کے سفر بھی شریک ہوا کرتے ہیں۔

عورت کی وہ جھونپڑی کو بھٹی کے سامنے تو نہیں ہے، لیکن جب کار گیٹ سے گزرتی ہے، تو اس کا کو نہ نظر آتا ہے اور باہر سڑک پر جب اس طرف کار کڑتی ہے، تو وہ جھونپڑی بالکل سامنے ہوتی ہے۔ سیٹھ صاحب کی نظر اس پر پڑ جاتی ہے، تو گیٹ کے سنتری کو

کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram