مضامین حکیم  محمود بھٹہ/Articles by Hakeem Mahmood Bhutta
مضامین حکیم  محمود بھٹہ/Articles by Hakeem Mahmood Bhutta
مضامین حکیم  محمود بھٹہ/Articles by Hakeem Mahmood Bhutta

مضامین حکیم  محمود بھٹہ

/Articles by Hakeem Mahmood Bhutta

حکیم محمود بھٹہ طب دنیا کا ایک مرتبر نام ہیں انہوں نے پر مغز طبی مضامین لکھے اور سوشل میڈیا پر اپنی خدماے پیش کیں۔ان کے مضامینان کی طبی بالغ نظری کا ثبوت ہیں۔انہوں نے اپنے طبی تجربات و مشاہدات کو صدری راز کہہ کر چھپایا نہیں بلکہ حضرت مجدد الطب صابر ملتانی علیہ الرحمہ کی طرح جگر کے ٹکڑے عوام کے سامنے رکھ دئے۔انہیں  حکیم موصوف

کےشکریہ کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے

شہد کی پہچان

بہت سے لوگ آج بھی اس بات پر بضد ھین کہ روٹی پر شہد لگا کر کتے کو دین تو کتا نہیں کھاتا یا کھالے تو الٹی کر دیتا ھے آج کے دور کے کتے بھی بڑے ماڈرن ھو چکے ھین بلکہ بعض ممالک مین جتنی قدر قیمت کتے کی ھے یہ آپ دیکھتے ھی ھونگے اب اس جھگڑے کو چھوڑ دین

باقی بے شمار طریقے ھین یہان تک کہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ھیں لیکن مصنوعی چیزین بنانے والے ان ٹیسٹون سے بھی گزر جاتے ھین جیسے دودھ کے فیٹ بڑھانے کے لئے دودھ مین ڈالڈا گھی شامل کرتے ھین اور فیٹ بڑھ جاتی ھے کھاد شامل کرتے ھین ایل آر بڑھا لیتے ھیں کچھ لوگ جو انتہائی ایماندار ھوتے ھین وہ ڈالڈا کی جگہ تھوڑی مقدار مٹی کا تیل شامل کر دیتے ھین لیبارٹری کی ایسی کم تیسی ھو جاتی ھے لیب فیٹ بتانا بند کر دے گی یہ سب وہ طریقے ھین جن کے بارے مین آپ دیکھ پڑھ رھے ھوتے ھین اسی طرح ھیپاٹائٹس کے مریض اب وہ لوگ جنہون نے غیر ممالک مین کام کے سلسلے مین میڈیکل کروانا ھوتا

ھے وہ عام سی دوا ھے جو ایک کیمیکل بھی ھے اسے کھانے کے بعد لیب سے ٹیسٹ کلیر آجاتا ھے خواہ

بندے کا جگر آخری سٹیج پر پہنچ چکا ھو جہان ٹیسٹ ھین دھان ٹیسٹون کے توڑ بھی لوگون نے ایجاد کر رکھے ھوتے ھین گوشت کرنے والے بوڑھے اور بیمار جانور کو ذبح کرتے ھین ڈسپرین کو پانی میں حل کر کے بذریعہ بڑی ورید پریشر سے پورے گوشت کے اندر شامل کر دیتے ھین گوشت فورا بجائے سرخ کے گلابی نظر آنے لگے گا پتہ بھی نہیں چلتا کہ جانور بوڑھا ھے یا جوان ھے جب آگ پر گلانے کے لئے رکھیں گے تو منٹون مین گل بھی جائے گا اب قصائی کا یہ ذمہ نہین ھے کہ وہ گوشت کھا کر آپ کے بدن مین کیا کیا نقصانات ھونگے سڑیل سامریل سا جانور ھوتا ھے ذبح کرنے کے بعد اس کی ٹانگ سے کٹ لگا کر منہ لگا کر زور سے پھونک مارتے ھین اور خالص کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس جانور کے گوشت میں بھر دیتے ھین فورا ھی ا انتہائی پلے پورسے موٹے تازے جانور کا گوشت نظر آنے لگتا ھے

یہ بھی پٹھئے

شہد کے 11 طبی فوائد

دوستو سب سے بڑے ٹیسٹ تو آپ کے اپنے اندر ھین اگر آپ کو سمجھ نہیں آتی تو الگ بات ھے بلکہ نا اھلی ھے آپ کی زبان آنکھ کان سونگھنے کی حس اور لمس پر کھنے کی حس ھین یعنی قوت لامسہ کو بیدار کرنا ھو گا گوشت لینا ھو تو ایک نظر بھی قصائی پہ ڈالین اسکا حلیہ چہرہ اس کے کردار کی کچھ نہ کچھ نشاندھی ضرور کرتا ھے اسکی گفتگو رھتے کردار کی نشاندھی کر دیتی ھے اب اگر دل مطمئن ھے تو گوشت خرید لین اب بات شہد کی ھو رھی تھی شہد کا سب سے بڑا ٹیسٹ کہ آیا خالص ھے یا ملاوٹ ھے اب تو تسلی شده خالص شہد بھی اور دو نمبر تیار کردہ بھی شہد سامنے رکھ لین دونوں کے ذائقے چکھ لین اب خالص شہد کی مٹھاس ایک منٹ بعد منہ سے غائب ھو چکی ھو گی بے شک خوشبو باقی رھے لیکن مٹھاس جاتی رھتی ھے اب ملاوٹ شدہ یا چینی یا گلو کوز سے بنی شہد کی مٹھاس منہ مین باقی رھے گی اور کچھ نہیں تو مٹھاس کے بعد تھوڑی سی کھٹائی منہ مین محسوس ھو گی یہ دو نمبر شہد ھے یعنی زبان کا ٹیسٹ ایک ایسا ٹیسٹ ھے جس کا توڑ ابھی تک نہیں

ھوا باقی شہد مین نمک حل نہیں ھو تا اب اگر آپ حل کر کے رکھ بھی دین تو تھوڑی دیر بعد نمک علیحدہ نیچے تہہ نشین ھو چکا ھو گا

کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram