مجموعہ چہل حدیث
(اشاعت حسب ارشاد شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریا کاندھلوی رحمہ اللہ)
کتاب کا تعارف بقلم نصیر الدین ناظم کتب خانہ یحیوی، سہارنپور:
“اس مجموعہ میں اپنے اپنے زمانہ کے چھ اکابر علماء یعنی مولانا عبد الرحمن جامی، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، علامہ ملا علی قاری، نواب قطب الدین صاحب مظاہر حق، علامہ مفتی عنایت احمد صاحب صاحب تواریخ حبیب الہ، مولانا محمد حسین صاحب دہلوی المتخلص بفقیر -رحمہم اللہ – کی چہل حدیثیں مع ترجمہ پیش کی جا رہی ہیں۔ ان کو سب سے پہلے مولانا عبد الاحد مالک مطبع مجتبائی نے طبع کرائی تھیں، جو مختصر ہونے کے ساتھ بہت ہی مفید اور جامع احادیث پر مشتمل تھیں۔ جس کی وجہ سے حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا دامت برکاتہم کو بہت پسند تھیں، اور حضرت موصوف کاخیال ہے کہ بچوں کو بجائے مفید الطالبین کے یہ مجموعہ پڑھایا اور یاد کرایا جائے کہ مختصر ہونے کی وجہ سے آسان ہے، اور ابتدا ہی سے بچوں کے دل و دماغ میں حضور پاک ﷺ کی حدیثیں راسخ ہو جائیں گی۔ لیکن اس کے نسخے نایاب ہو گئے تھے۔ حضرت موصوف اس کو کافی عرصہ سے تلاش کرا رہے تھے۔ بہت تلاش کے بعد یہ ایک نسخہ دستیاب ہو گیا جو کہ حضرت شیخ الحدیث صاحب مد ظلہ کے ارشاد سے عکسی طبع کرایا گیا ہے۔ اس مجموعہ میں جن احادیث کی تخریج نہیں تھی، ان کی تخریج حضرت مولانا محمد یونس صاحب شیخ الحدیث مظاہر علوم نے فرمائی ہے۔ اس مجموعہ کی طباعت میں سعی کرنے والے حضرات کے لیے قارئین سے دعا کی درخواست ہے۔ ناشر نصیر الدین، ناظم کتب خانہ یحیوی، مظاہر علوم، سہارنپور۔”
اس مجموعہ میں مندرجہ ذیل علماء و مشائخ کی مرتب کردہ چہل احادیث ہیں:
حضرت مولانا عبد الرحمن جامی رحمہ اللہ
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ
حضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ
مولانا قطب الدین خان صاحب رحمہ اللہ صاحبِ مظاہر حق
مفتی عنایت احمد صاحب رحمہ اللہ مؤلف تواریخ حبیب الہ
مولوی محمد حسین صاحب دہلوی المتخلص بہ فقیر رحمہ الل