مجربات طبی اربعین
یعنی
چالیس اکسیرترین مجربات۔
آل انڈیا میں خادم الحکمت کی رفتار ترقی 1924ء کے بعد بہت زیادہ تیز ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے ایک سال کے اندر اندر طبی رہنما ختم ہو گئی اس میں حضرت استاذ الاطباء مرحوم نے اس پر پھر نظر ثانی کی اور ان کا نسخہ جات میں سے ۳۷ کے قریب منتخب کر کے ان میں ۳ اور نسخہ جات کا اضافہ کر کے کل چالیس نسخو ں کا طب جدید کا بہترین فارما کو پیا شائع کر دیا۔ لیکن ان سے سے نسخہ جات کو بھی من و عن نہیں شائع کیا۔ بلکہ ان میں بہت ساری ترمیم وتنسیخ کر ڈالی ۔ ایک یہ ایک ایسا تیر بہدف تسخوں کا مجموعہ بن گیا ہے ۔ کہ دنیا کا کوئی فارما کو پیا نہیں پیش کر سکتا۔ اس کانام آپ نے طبی اربعین
المعروف بہ طبی رہنما ر کھا ۔
یہ تمام نسخے حضرت استاذ الاطبا مرحوم کے دواخانہ میں تیار رہتے تھے ۔ جو کثرت باہر الطباء وید اور ڈاکٹر صاحبان منگوایا کرتے تھے مگر وہ سب دوائیں ہا تھ سے تیار ہوتی تھیں ۔ اور نہ ہی کوئی باقاعدہ پیکنگ کیا جانا تھا لیکن اب میں نے ان دواؤں کو مشینوں کے ذریعے انگریزی طریق سے تیا ر کرا کے ولائتی پیکنگ سے بازار میں بھیج رہا ہوں جن کو فائدہ کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کیلئے بھی لوگ اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں
اللہ حضرت استاذالاطباء مرحوم کی ادویہ یورپ کے بازاروں میں فروخت ہوں گی ۔