مبتدی اطباء کی کامیابی کے لئے ضروری اصول۔

مبتدی اطباء کی کامیابی کے لئے ضروری اصول۔

جب تک انسان کسی بات کا پختہ ارادہ نہیں کرتا کسی بھی کام مین مہارت پیدا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔یہ بعد کی باتیں ہیں کہ وہ فن و ہنر کتنا اہم ہے یا کتنا غیر اہم ہے لیکن سیکھنے کے لئےمکمل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے

طب ایک ایسا ہنر ہے جس کی ہر ایک کو ضرورت ہے۔

طب کا سادہ سا اصول ہے جسم انسانی میں اگر کوئی چیز کم ہوگئی ہے تو اسے پورا کردیں ۔اور زیادہ ہوگئی ہے تو اس کا اخراج کردیں ۔ اور کہیں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے تو اسے دور کردیں ۔کوئی مرض لاعلاج نہیں رہے گا۔

لیکن علاج سے پہلے یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ مریض کو تکلیف کس بات کی ہے۔۔

طب میں مہارت کے لئے ضروری ہے کہ اس فن کو اساتذہ کی نگرانی میں سیکھا جائے۔

اصطلاحات اور بنیادی باتوں کو سمجھا جائے ۔عملی زندگی میں انہیں آزمایا جائے۔

بتدریج قدم بڑھایا جائے۔آہستہ آہستہ مہارت مین اضافہ ہوجائے گا۔اور میدان طب میں قدم مضبوط ہوتے جائیں گے

جو لوگ مطالعہ کو تر کرکے چند نسخوں تک محدود ہوجاتے ہیں گویا انہوں ان کی ترقی کا گلہ اپنے ہاتھوں سے گھونٹ دیا ہے

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply