- Home
- نایاب طبی کتب
- ماہنامہ طبیب حاذ ...
ماہنامہ طبیب حاذق کاخاص نمبر۔منتخب فارما کوپیانمبر 1-2
حکیم ندیم اختر ضیاء
(فضیل میڈیسن اینڈ سرجری)جنوری فروری 2013
مقام اشاعت:۔ادارہ طبیب حاذق شاہدولہ روڈ گجرات
طبیب حاذق نے گذشتہ زندگی میں طب و اطبا کی جو خدمت سر انجام دی وہ اظہر من الشمس ہے اس کے لئے کسی مزید تعارف کی ضرورت نہیں ۔ طبیب حاذق ایک ایسا جریدہ ہے جس نے سب سے پہلے طبی رسالوں میں سالنامہ جات، انعامی مجربات ، صدری معمولات و وغیرہ ع عنوانات نات کی کی بنیاد ڈالی اور میں خوش : ہوں کہ طبیب حاذق کی تقلید میں اکثر طبی رسالے بعض مفید چیزیں بھی پیش کر رہے ہیں مگر ایں سعادت بز در باز و نیست، بخل کے خلاف جہاد کرنے والا سب سے پہلا طبی جریدہ صرف یہ طبیب حاذق ہے۔ ہندوستان کے بہترین اور مشہور طبی خاندانوں کے مجربات پیش کرنے والا رسالہ صرف طبیب حاذق ہے۔ نایاب صدری معمولات علم النباتات ، بهترین کشتہ جات ،صنعت و حرفت وغیرہ نہایت کامیاب اور پر منفعت عنوانات سے نہایت پابندی وقت کے ساتھ شائع ہونے والا رسالہ صرف ”طبیب حاذق ہے۔ رسالہ ”طبیب حاذق نے اپنی بساط سے بڑھ کر طب و اطباء کی خدمت کی اور خدا گواہ ہے کہ رسالہ کے موجودہ دور تک ہر سال ایک کثیر رقم کے نقصان میں ہے اور خسارہ جو کتب اور دواخانہ سے پورا کیا جاتا ہے ایسی حالت میں صرف ایک ہی دھن میں مست رہنے والا ۔ پیٹ پر پتھر باندھ کر خدمت کرنے والا آپ کا طبی خادم صرف رسالہ طبیب حاذق ہے۔
ایسے طبی خادم کی زندگی کو خطرات سے بچانا آپ کا فرض ہے۔ موجودہ وقت کی گرانی نے ہر کاروباری آدمی کا کچومر نکال دیا ہے۔ یہی حالت اخبارات اور رسالت کی ہے۔ ایسے آڑے وقت میں اپنے خادم کی امداد کرنا ، اس میں نئی زندگی پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ رسالہ طبیب حاذق کا زندہ رہنا طبی دنیا کے لئے نہایت ہی مفید خیال کیا جا رہا ہے۔ اسی خیال کے ماتحت میں یہ عرض کرنے میں حق بجانب ہوں کہ
رسالہ کی توسیع اشاعت کرنا اس خادم کی حقیقی مدد کرنا ہے۔ اور رسالہ ”طبیب حاذق کی اشاعت میں توسیع کرنا ہر طبیب اور طب سے الفت رکھنے والے شخص کا فرض ہے آپ اس فرض سے جلد سبکدوش ہونے کی کوشش فرمائیں۔
رسالہ ”طبیب حاذق طب یونانی کا سچا خادم ہے۔ ملک کے مشہور اطباء اہل قلم حضرات اس کے سر پرست ہیں ۔ طبیب حاذق میں ذیل کے عنوانات پر مستقل طور پر ہر ماہ بہترین مضامین شائع ہوتے ہیں :۔
الامراض والعلاج، علم العقاقير، علم الکیمیا، افعال الاعضاء مصنوعات ، صدری مجربات، محقیات ، سوالات، مراسلات، تاریخ الاطباء، حفظانِ صحت، کشتہ جات ، علم الادویہ، امراض النساء و بچگان، اس پر طرہ یہ کہ سال کے آخر میں دو صد صفحات کے قریب حجم کا سالنامہ مفت ۔
رسالہ ” طبیب حاذق نے ابتدا سے اپنے دستور العلم میں یہ بات شامل کر رکھی ہے کہ ہر سال ایک نہایت مفید ترین کتاب سالنامہ کی صورت میں اپنے معاونین کرام کو ہدیہ پیش کرے۔ چنانچہ ان چوراسی سالوں میں ہر سال سالنامہ کی صورت میں کوئی نہ کوئی تحفہ پیش کیا جاتا رہا اور یہ سالانہ پچاسیویں سالگرہ کا تحفہ ہے۔
بتکده بخل کو مسمار کرنے والا طبیب جس کی بے لوث خدمت ، جس کے ایثار اور بخل شکنی ایک ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر چکی ہے ۔ آپ نے اپنے وہ مجربات و جواہر پارے اطباء کی خدمت میں پیش کرنے کا عزم فرمایا ہے جو آپ کو اطباء احباب کرام نے مخلصانہ طور پر اپنی بخل شکنی کا ثبوت دیتے ہوئے پیش کئے ۔ یہ حقیقت ہے کہ ان لاثانی مجربات کی بدولت کسی طبی خاندان ناموری حاصل کر چکے ہیں۔ یہی وہ اکسیرات ہیں جو آپ کی ، ناموری ، شہرت اور دست شفا کے موجب ہوں گے ۔
آپ کا مخلص ہے۔
ڈائریکٹر جنرل حکیم ندیم اختر ضیاء(فاضل میڈیسن اینڈ سرجری)