
ماہانہ طلسمی دنیا مکمل سیٹ۔
اداریہ
گر قبول افتد زہے نصیب
ك بقلم خاص
جنات نمبر، شیطان نمبر، جادو ٹو تا نمبر ، روحانی ڈاک نمبر ، ہمزاد نمبر اور موکلات نمبر کی زبردست کامیابی کے بعد ہم اپنے قارئین کی خدمت میں عملیات محبت نمبر پیش کرنے کی جرات کر رہے ہیں۔
سب جانتے ہیں کہ یہ موضوع انتہائی نازک موضوع ہے، اس موضوع پر قلم اٹھاتے ہوئے سو اندیشے ہمارے ذہن میں کلبلا رہے تھے، خدا نا ترسی کے اس دور سرکشی میں اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ نا اہل لوگ اس موضوع کا غلط استعمال نہ کریں اور روحانی عملیات کا سہارا لے کر اور کا لڑکیوں اور عورتوں کی زندگی برباد نہ کریں، یوں بھی سینما اور ٹی وی نے اور بخش قسم کے لٹریچر نے معاشرے کو اس درجہ بڑا کر رکھ دیا ہے کہ گناہوں کی سٹرینڈ سے اب کوئی علاقہ محفوظ نہیں ہے، جن خاندانوں اور جن گھرانوں کا تقدس اور پاکیز کی پھول کی کول پنکھڑیوں اور چاند کی بکھری ہوئی چاندنی کی طرح مسلم تھی وہ بھی گنا ہوں اور خطاؤں کی کالس سے اپنے دامن سفید کو محفوظ نہ رکھ سکے، بے حیائی نے حیا کو شکست دیدی ہے ضمیر انسان کے احاطہ بدن میں زندہ درگور ہو کر رہ گیا ہے اور خطائیں سر چڑھ کر بولنے لگی ہیں، ماؤں اور بہنوں کا وہ آنچل جس کے سائے میں ا۔ ں اولیاء پروان چڑھتے تھے اب شیطانوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، عورت نے مردوں کی جسارتوں کا سارتوں کا انتظام کچھ اس طرح لیا کہ اب وہ خود مردوں کا کھلونا بن کر رہ گئی ہے ، خوف خدا مسلم سماج میں ماج میں عنقا ہو کر رہ گیا ہے، حالانکہ یہ کا یہ سماج وہ سماج تھا جہاں خوف خود خدا سے ڈرتا تھا، ایسے نا قابل بیان حالات میں عملیات محبت نمبر“ کی پیش کش خطرات سے خالی نہیں ہے، اندیشہ اس بات کا ہے کہ خدا سے نہ ڈرنے والے لوگ ان فارمولوں کو نا جائز معاملات میں استعمال کر کے روحانیت کو مزید بد نام کرنے کے خوگر نہ ہو جائیں لیکن اس موضوع کو ترک کر کے صنم خانہ عملیات مکمل نہیں ہو سکتی تھی ، اس لئے بادل نخواستہ عملیات محبت کا قیمتی ذخیرہ ہم نے قارئین کی خدمت میں پیش کر دیا ہے، اپنا دینی فریضہ ادا کرنے کے لئے ہم دست بستہ تمام قارئین سے اس بات کی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان روحانی فارمولوں کا استعمال نا جائز امور میں نہ کریں اور آخرت کی باز پرس سے ہر صورت میں ڈریں، عاملین سے بطور خاص گزارش ہے کہ وہ دنیا کے عارضی اور وقتی مفاد کی خاطر کسی کی بیٹی اور کسی کی بہن کے دل و دماغ کو بدلنے کے لئے ان طریقوں کو تجربہ میں نہ لائیں جن کی افادیت و تاثیر دو اور دو چار کی طرح مسلم ہے۔

اس درخواست اور گزارش کے بعد بھی اگر کوئی اس باب کے کسی بھی طریقے کو نا جائز امور میں استعمال کرتا ہے تو وہ دین و دنیا میں خود ذمہ دار ہوگا، ہم اس کے قول و فعل سے بری الذمہ ہیں ، ہم اپنے رب سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس عملیات محبت نمبر کو وہی مقبولیت عطا کرے جو اس سے پہلے خاص نمبروں کو وہ عطا کر چکا ہے، اس کے فضل و کرم کے بغیر اس دنیا کی کوئی بھی کامیابی کوئی بھی ترقی اور کوئی بھی محبوبیت و مقبولیت ممکن نہیں ہے۔
ہماری دعا ہے کہ اس نمبر میں چھاپے گئے فارمولے میاں بیوی کے درمیان ہونے والے اختلافات کو رفع کرنے کا ذریعہ بنیں اور ہر مورچے پر اس شیطان لعین کو شکست ہو جو میاں بیوی کے درمیان اختلاف پیدا کر کے سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے اور اس کام کو سب سے بڑا کارنامہ سمجھتا ہے۔
حسب توقع اگر قارئین نے ہماری اس علمی کاوش کو پسند کیا تو ہم اپنے رب کے شکر گزار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے بھی قدردان ہوں گے۔



