You are currently viewing قربانی والی عید مبارک

قربانی والی عید مبارک

قربانی والی عید مبارک

قربانی والی عید مبارک
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو 
آج (1444ھ2032)عید کا دن ہے ۔اہل اسلام خوشی بھرے من سے نئے کپڑے پہن کر خوشیاں منارہے ہیں کیوں نہ منائیں اللہ نے انہین کوش رہنے کا حکم دیا ہے۔ابھی کچھ دیر میں سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔یہ میری اور میرے اہل خانہ کی دوسری عید ہے جو ہم اپنے بیٹے سعد کے بغیر گزار رہے ہیں ۔

سعد-یونس-مرحوم-عاصد-رمضان-سے-آئی-مہارت-پر-چیک-لیتے-ہوئے۔میو-انٹر-نیشنل-کالج-قصور-scaled.jpg
سعد-یونس-مرحوم-عاصد-رمضان-سے-آئی-مہارت-پر-چیک-لیتے-ہوئے۔میو-انٹر-نیشنل-کالج-قصور-scaled.jpg

اس دنیا میں کسی کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کچھ زخم کاص موقعوں پر اتنے ہی گہرے ہوجاتے ہیں جتنی خوشیاں ہوتی ہیں۔کیونکہ زندہ کردار جو دل کے قریب ہو عین اس وقت دکھائی نہ دے جو ایسے موقعوں پر خاصا ہمیت رکھتا ہے تو اس کا ہیولہ ذہنوں پر چھایا رہتا ہے۔وہ چلتا پھرتا دکھائی دیتا ہے۔بچے عیدی کے لئے والدین سے جھگڑتے ہیں لیکن سعد یونس نے پچھلی عید پر اپنے والدین کو عیدی تھی۔یہ انوکھی بات تھی۔اس نے ضد کرکے زیادہ مقدار مین سویاں اور دیگر کھانے بنوائے اپنے ہاتھ سے پورے محلے میں تقسیم کئے ۔اس کا کہنا تھا میرے محلے میں جو بھی رہتا ہے میں اس کے گھر کھانا دینے جائوں گا میرے لئے سب برابر ہیں۔ان کا تعلق کسی بھی مسلک یا برادری سے ہو۔

عید-کے-بعد-سعد-یونس-.jpg
عید-کے-بعد-سعد-یونس-.jpg

اس نے قربانی کا جانور خود منتخب کیا،اس کا گوشت خود تقسیم کیا۔بہن بھائیوں کو عیدی دی مجھے محسوس ہوا کہ اب میرے کاندھوں سے ذمہ داری کا بوجھ سعد نے اپنے کاندھوں پراٹھا لیا ہے۔لیکن مجھے کیا معلوم تھا میرے لئے میرا بیٹا چراغ سحر کا کردار ادا کررہاہے۔آج گھر میں سب کچھ ہے لیکن خوشیاں سعد اپنے ساتھ لے گیا ہے۔اللہ میرے بیٹے کو ایسے ہی خوش رکھے جیسے وہ ا س دنیا میں ہمیں خوش رکھتا تھا۔

اور لوگوں کی خوشی کے لئے ہمہ وقت مستعد رہتا تھا۔مانتا ہوں کہ وقت بڑی بڑی کھائیاں بھر دیتا ہے ۔لیکن شاید ابھی اس گہرے زخم کے بھرنے میں عرصہ لگے گا۔اس وقت عید کے لئے کپڑے تیار کئے جارہے ہیں لیکن طبیعت مائل نہیں ہورہی ہے۔ اللہ میرے رب کا حکم نہ ہوتا تو شاید عید کے لئے بھی گھر سے نکلنا مشکل ہوتا۔ہم اللہ کی تقسیم پر راضی ہیں

 1 / 1 – سعد یونس کالج جاتے ہوئے.jpeg
1 / 1 – سعد یونس کالج جاتے ہوئے.jpeg

۔ کر بھی کیا سکتے ہیں؟۔اللہ کا حکم سر ماتھے پر ۔آج مجھے جتنی بے قراری ہے بیان کرنے کے لئے شاید الفاظ موجود نہین ہیں۔کہین احساسات ھی الفاظ مین بیان ہوسکتے ہیں؟
مجھے اب احساس ہوا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا بوجھ بیٹے کے جنازہ کو کاندھا دینا ہوتا ہے۔سب سے بڑی بے قراری خوشی کے موقع پر اپنو کی جدائی ہوتا ہے

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ پاکستان
سعد میموریل ورچوئل سکلز پاکستان کی طرف سے
دل کی گہرائیوں سے اہل اسلام کو عید مبارک

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply