قران کریم میں انسانی اعضاء کا ذکر
از حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
قران کریم ایک ابدی حقیقت ہے جس کے نازل کرنے والے نے شروع کتاب میں ہی کہہ دیا کہ اس کتاب میں کوئی شک نہیں ہے
قران کریم اور انسانی زندگی لازم وملزوم ہیں۔قران کریم کا نزول ہدایت انسانی کے لئے کیا گیا ہے
یہ علوم و فنون کا بحر ذخار ہے۔جب بھی کوئی صاحب علم قران کریم پر توجہ دیتا ہے تو اسے حقائق کے سمندر نظر آتے ہین/
طب تمام علوم میں انسانی زندگی سے متعلقہ سب سے اہم ہے۔اس کے بغیر کوئی انسان زندگی نہیں گزارسکتا ہے۔
یہی وہ شعبہ ہے زندگی میں جس سے ہر کسی کو واسطہ پڑتا ہے۔
قران کریم کا موضوع بھی انسانی ہدایت ہے۔
راقم الحروف(حکیم المیوات )نے طبی نکتہ نظر سے قران کریم کا مطالعہ کیا۔
انسانی اعضاء پر جو آیات ملیں انہیں یکجا کردیا گیا۔
تاکہ اطباء و معالجین کے لئے سہولت رہے۔