علم الادویہ اور خواص المفردات
سال2018تا2019
استاد الحکماء حکیم طیب الحق مرزا
علم الادویہ طب گروپ پاکستان
اس میں شک نہیں کہ جدید ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا نے علوم و فنون کے حصول کے نت نئے مواقع فراہم کئے ہیں۔فیس بک
وٹس ایپ۔ٹیوٹر۔وغیرہ پر بے شمار لوگ اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں۔
دیسی علوم اور علم العقاقیر پر بہت کام ہورہا ہے۔جہاں گھسے پٹے نسخہ جات اور روایتی باتیں مد و شد سے پیش کی جاتی ہیں وہیں پر بہترین تحقیقات اور عصری تقاضوں کے مطابق بہترین تحقیقات بھی سامنے آتی ہیں ۔ان سے بہتر مواد اخذ کرنا،کارے
دارد۔
لیکن کچھ ماہر لوگوں کی باتوں میں قدرے بہتری دکھائی دیتی ہے ان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ان میں حکیم طیب الحق مرزا صاحب بھی ہیں۔ افادہ عامہ کے لئے ان کی کچھ معروضات کو شائع کررہے ہیں ۔امید ہے اسفادہ کی صورت پیدا ہوگی ۔عمالجین ان خواص کو اپنے تجربات کی کسوٹی پر پرکھیں گے اور اس سلسلہ کو جاریرکھیں گے۔