طب کے نئے افق
طب کے نئے افق
طب کے نئے افق

طب کے نئے افق

مؤلف کتاب سے میرا سابقہ پچاس سالوں سے نہایت قریبی اور گہر تعلق ہے آپ ایک ذہین علمی شخصیت ہیں۔ آپ کی تمام عمر تعلیم وتعلم ، درس و تدریس، تحریر و تقریر اور تلیف و تصنیف میں گزری ہے اس بنا پر آپ کا علم دوست حلقہ نہایت وسیع ہے ہم دونوں کو موجد قانون مفرد اعضاء حکیم انقلاب قبلہ جناب حکیم دوست محمد صابر ملتانی کی شاگردی کا اعزاز بھی حاصل ہے اس لئے مؤلف قانون مفرد اعضاء کے بہترین استاد رہے ہیں اور بے شمار لوگوں نے آپ سے طبی استفادہ بھی کیا اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے زیر نظر کتاب کا مسودہ آپ نے نظر ثانی کیلئے مجھے بھیجا میں نے یہ نظر عمیق مسودے کا مطالعہ کیا اور کتاب کو ہر لحاظ سے انتہائی مفید پایا جہاں ضروری سمجھا میں نے اپنی آراء کا اظہار بھی کیا مجھے خوشی ہے کہ میری آراء کو قبول کر لیا گیا اور کتاب میں شکریہ کے ساتھ شامل کیا گیا چونکہ میرا بھی قانون مفرد اعضاء سے دیرینہ علمی و عملی تعلق ہے احباب نے بھی مجھے مرکزی تنظیم تجدید طب پاکستان میں انتہائی وقیع عہدہ سے سرفراز کر رکھا ہے اس عزت افزائی کیلئے میں مرکزی تنظیم اور جملہ ارکان کا مشکور ہوں ۔ زیر نظر کتاب اس قابل ہے کہ اسے قانون مفرد اعضاء کی تعلیم گاہوں میں بطور نصاب شامل کیا جائے قانون مفرد اعضاء پر یہ ایک انتہائی قابل قدر تالیف ہے۔

انجمن آستان فضل اور انتظامیہ القادر طبیہ کالج مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انکے تعاون سے طبی سرمائے میں ایک قابل قدر اور خوبصورت اضافہ ہوا ہے۔

حکیم چوہدری ولا ور علی بھتی

صدر مرکزی عظیم تجد یا طب ( عوا) پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram