
عرض و غائیت
وئید، حکیم اور اطبائے یونان نازانی اور بجا طور پر نازاں ہیں، کہ ان کی طب ایسی کامل اور جامع طب ہے، کہ وہ کسی غیر کی محتاج نہیں، مگر بایں ہمہ انکے سامنے ایسے ایسے طریقہائے علاج رائج ہوتے چلے جارہے ہیں، جو بظا ہر طب قدیم سے بہت انفع زوداثر اور مختصر دکھائی دیتے ہیں، اور انکی بعض بعض چیزیں تو یقینا نہایت مفید بھی ثابت ہو رہی ہیں، مگرہمارے اطبائے قدیم ہیں، کہ انکی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے، اور اُن سے بے لتفاتی فرما رہے ہیں، حالانکہ ضرورت اور اشد ضرورت تھی ، کہ ان سے بھی نفع اٹھا یا جائے ، اور خذ ما صفا دع ما کدر کے اصول پر عمل کر کے اپنی طب کوچمکا یا جائے، چنانچہ اسی مقصد کے زیر نظر یہ طبی گائیڈ نامی کتاب مرتب کی گئی ہے ، تا کہ شائقین طب کے سامنے تمام مروجہ طریقہ ہائے علاج ایلو پیتھی، ہومیو پیتھی ، ہیڈرو پیتھی، الیکٹر میتھی ، کرام سیتھی، بایو کمیک (بارہ اکسیر)، علاج بذریعہ انجکشن کشتہ جات، علم نباتات اجڑی ہوئی، وغیرہ وغیرہ کا ایک خاکہ آجائے ،
کتاب یہاں سے حاصل کریں



