سیلاب میں ڈوبے پکارتے ہیں
مملکت خداداد پاکستان کے تین صوبوں کے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔
اس مصیبت کی گھڑی میں مذہبی طبقہ اہل مدارس و مساجد اور دیگر درد انسانیت رکھنے والوں کاکا جاندار کردار قابل تقلید و مستحسن اقدام ہے۔
سیاسی جماعتوں کو بھی مسلمان بھائیوں کے لئے ایسے ہی اقدام کرنے چاہیئں۔۔سیاسی مذہبی جماعتوں کے ذیلی تنظیمات۔دارلعلوم کراچی۔پاکستان علماء کونسل، جمعت علمائے اسلام پاکستان کی انصار الاسلام۔جماعت اسلامی کی الخدمت۔ وغیرہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔د
رد مندوں سے اپیل ہے جہاں جس قدر ہوسکے جہاں ممکن ہو ان لوگوں کے ساتھ تعاون کریں۔تعاون کی کوئی بھی صورت ہوسکتی ہے،کھانے پینے کی اشیاء،خیمے۔تمبو۔جوتے کپڑے۔ادویات ۔یہ خدمات مسلک و مذہب۔سیاسی وابسطگی سے بالا تر ہوکر کرنی چاہئے۔
اللہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کا حامی و ناصر ہو
تحریر:حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کاہنہ نولاہور پاکستان