سعد میو ڈائریکٹری اور فرہنگ قیس کی تیاری ۔ایک محنت طلب کام۔
سعد میو ڈائریکٹری اور فرہنگ قیس کی تیاری ۔ایک محنت طلب کام۔
سعد میو ڈائریکٹری اور فرہنگ قیس کی تیاری ۔ایک محنت طلب کام۔

سعد میو ڈائریکٹری
اور فرہنگ قیس کی تیاری ۔ایک محنت طلب کام۔


از حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

میو قوم کئی ہزار سال سو زندگی کا گھٹن مراحل میں سو گزر کے آگے بڑھتی جاری ہے۔ اللہ جب کائی قوم سو کچھ کام لینو چاہے تو متعلقہ لوگن کا دلن میں کام کرن کو جذبہ پیدا کردیوے ہے۔زندگی میں جن لوگن نے سب سو زیادہ متاثر کرو۔وے لوگ ہاں جو اپنا کام سو کام راکھاں، اور اپنا کام سو مخلص رہتا ہویا،قوم کی خدمت اے اوڑھنو بچھونو بنا لیوا ہاں۔
کئی لوگ دیکھا جو قوم کے مارے دن رات محنت کراہاں ۔اُنن نے کوئی پروا نہ ہے کہ کوئی اچھو سمجھے یا بُرو سمجھے۔میو قوم میں بے شمار مخلصن میں سو تین بھائی ایسا ہاں جنن نے دل کھول کے کام کرو اور عمر کا آخری حصہ میں بھی ان کا جذبات کم نہ ہویا ہاں۔
(1)جناب سکندر سہراب میو
(2)جناب قیس چوہدری میو
(3)شیر چوہدری مرحوم۔
کوئی مبالغہ کی بات نہ ہے ان لوگن نے میو ادب اور میواتی ثقافت پے بہت گھنو کام کرو ہے۔شیر چوہدری ہم سو بہت دور جاچکو ہے ۔لیکن دو باقی ہاں ۔میو قوم اے ان کی قدر کرنی چاہے۔مرَن سو پیچھے تو مجاور گیت گاواہاں زندہ قوم کو شیوہ نہ ہے ۔بہتر تو ای ہے کہ زندہ رہتے ہوئے ان کی علمی خدمات کو اعتراف کرو جائے۔
جناب قیس چوہدری صاحب سو ملاقات میں ان بھائین کی زندگی کا کچھ نجی اور مخفی پہلو بھی سامنے آیا۔یہ بات لکھن کی نہ ہاں بلکہ محسوس کرن کی ہاں۔
جناب نواب ناظم صاحب اور جناب فہیم احمد صاحب نے قوم پے احسان کرو کہ “صاحب اقلیم ادب” لکھ کے شیر چوہدری مرحوم کی زندگی کا کچھ حصہ محفوظ کرکے میو قوم کے مارے مشعل راہ بنا دی ہے کہ میو قوم بھی اپنا محسنن نے نہ بھولے ہے۔نمونہ کے طور پے یہ دو محسن لوگ پیش کرا جاسکا ہاں ۔گوکہ نواب ناظم اور فہیم احمد میو خود یا قابل ہاں کی ان کی بائیو گرافی ترتیب دی جائے۔دیکھو ای خواہش بھی کدی پوری ہوجائے گی۔
ان لوگن نے اچھا برُا وقت میں قوم کی ادبی آبیاری کری ہے ۔ میوقوم ایسا لوگن کی ابھاری ہے۔

یائے بھی پڑھو

میو قوم کے معروف شاعر رائیٹر قیس چوہدری چھرکلوت میو


سکندر سہراب اور قیس چوہدری صاحبان سو جب بھی ملو احساس ہویو کہ میو قوم اے جتنی توجہ ان کا مہیں دینی چاہے ۔نہ دے سکی ۔یہ لوگ کائی بھی عہدہ۔روپیہ پیسہ۔لالچ سو بہت بلند ہاں ۔اگر کوئی ان کی خدمت کرے تو ان کو احسان ہے کہ یہ وائے قبول کرلیواں ۔کہیں سورج اے بھی دیا کی ضرورت رہوے ہے؟
ان کی کاوش اور قلمی خدمات اتنی زیادہ ہاں کہ میو لوگ سن کے گھبراجانگا۔بہتر تو ای ہوتو کہ ان کی بہترین طباعت کو بندوبست کرو جاتو۔ میری اِن باتن نے سُن کے بُھتہیران کی جیب باہر نکل آئے گی کہ ای کیسے ہوسکے ہے؟۔جب یہ لکھی جاسکتاہاں تو کہا یہ کتاب چھپوائی نہ جاسکاہاں ۔
میرے پئے اتنو پیسہ تو نہ ہے کہ اِن جواہراتن نے قوم کے سامنے لادَھرتو۔البتہ میرے پئے ایک ادارہ
(سعد ورچوئل سکلز پاکستان نامی)ہے جا میں موئے کائی کی محتاجی نہ ہے ۔نہ ہی کائی سو لینا دینا کی امید ہے۔لیکن یا ادارہ مین اپنی مرضی سو کام کرسکو ہوں ۔
میں گھنائی دِنن سو ُسوچ رو ہو کہ کوئی ایسو کام کرو جائے۔لیکن فرصت کی باٹ میں ہو ۔رمضان میں سارا کام دھندا چھوڑ چھاڑ کے صرف لکھائی پڑھائی اور میو قوم کے مارے ڈیجیٹل خدمات کے لئے وقف کردیو۔۔
تین کتاب(1)۔مہیری کی چھپائی۔
(2)سورہ الکہف اور جدید ٹیکنالوجی (اے آئی)
(3)میوات میں طبی شعور۔
قیس صاحب سو ملاقات کے بعد دل میں جو جذبہ گھنو اُبھرو ،اُو ایک ایسو پلیٹ فارم مہیا کرنو ہو، جامیں میواتی زبان ۔یا میواتی قوم کا بارہ میں جو کچھ لکھو گئیو ہے۔محفوظ کردئیو جائے۔گھنائی دن تک کوڈنگ میں لگو رہو، اور ایک ڈائریکٹری ترتیب دینا میں کامیابی ملی۔
یاکو نام “سعد میو ڈائریکٹری” دھرو ہے۔
۔ای میرا مرحوم بیٹا سعد یونس کی نسبت سو ہے ۔ای ادارہ وائی نے بنائیو ہو۔۔
یا سوفٹ وئیر میں (PDF)فارمیٹ میں کتاب محفوظ کرن کو آپشن ہے ۔ٹیکسٹ امیجز۔لنکس۔وغیرہ سو سکین کرکے عبارت میں ڈھالن کو انتظام بھی ہے۔بول کے یا لکھ کے کوئی بھی موضوع یا لفظ سیرچ کرن کو آپشن موجود ہے۔۔ای سوفٹ وئیر اوپن سورس ہے۔کوئی بھی اپنی کتاب اے ۔مسودہ اے۔پرانی سو پرانی فوٹو اے اپ لوڈ کرسکے گو۔آن لائن سرچ کو آپشن دئیو گئیو ہو۔یاکے ساتھ ۔جدید (Artificial intelligence) شامل کردی گئی ہے ۔دنیا کو کوئی بھی موضوع اور لفظ تلاش کرن کی سہولت ہے۔
امید ہے یا طریقہ سو ہم میو قوم کا سپوتن کی محنت اے ضائع ہونا سو بچان میں کامیاب ہوجانگا۔
یا میں کتنا اخرجات برداشت کراگیا یا کرا جاراہاں ۔کائی کو بتانا کی ضرورت نہ ہے۔جولوگ یا شعبہ سو وابسطہ ہاں ِانن نے پتو ہوئے گو ۔ایک ویب سائٹ۔ایک کلائوڈ،ایک سوفٹ وئیر پے کتنا اخرجات کرا جاواہاں ۔پھر یائے زندہ راکھن کے مارے کتنا بیک اپ کی ضرورت ہے ۔یاکی اپ گریڈیشن کے مارے کتنا لوگن کی خدمات درکار ہاں ۔ان کا اخرجات ہاں ۔جب ہم نے ای کام اللہ کی رضا اور میو قوم کی خدمت کے مارے کرو ہے تو بتانا کی کہا ضرورت ہے۔
دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی میو لکھاری ہاں ۔یا شاعر ہاں۔وے یا سوفٹ وئیر سو فائدہ اٹھا سکاہاں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram