سحری و افطاری میں کونسی غذا کھانی چاہئے۔
روزہ ہو یا نہ ہو غذا کا انتخاب زندگی گزارنے کا بہترین ہنر ہوتا ہے۔جولوگ روزہ کی وجہ سے بھوک پیاس اور ناطاقتی کی شکایت کرتے ہیں انہیں غذا کے استعمال کا ہنر نہیں آتا ۔سحری میں گوشت ،چٹ پٹی چیزیں کڑھائی وغیرہ مت کھائیں ۔اور افطاری میں کھجور،دہی بھلے۔فروٹ چارٹ چنے چارٹ یا کھجو ر اور نیم گرم دودھ سے افطاری کریں ۔یخ بستہ پانی مشروبات زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے جسمانی حرارت بجھ کر رہ جاتی ہے جب تک یہ حرارت دوبارہ اپنی جگہ پر نہیں آتی اس وقت تک جسم بے جان رہتا ہے۔اس ویڈیو میں یہی بات سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آپ سحری و افطاری میں مناسب غذا استعمال کرنے سے کئی ناگوار قسم کے غیر طبعی افعال سے محفوظ رہ سکتے ہیں بالخصوص خواتین کا سر درد ہاتھ پائوں کا بےجان ہونا وغیرہ