
سادھوئوں اور سنیاسیوں کے چٹکلے
سنیاسی مجربات
درد شقیقہ
(آدھے سر کا درد) صندل۔ ارنڈ کی جڑ کا چھلکا۔ سونٹھ تینوں چیزوں کو ضرورت کے مطابق لے کر کوٹ چھان لیں۔ پھر ساتھی کے چاول جو سرخی مائل ہوں۔ دھو کر معہ کئی ہوئی دوا کے قدرے پانی میں ملا کر باریک پیس لیں اور گاڑھا گاڑھا درد کی جگہ لیپ کریں۔ مہندی کے پتے پیس کر لیپ کرنا بھی درد شقیقہ کو مفید ہے۔
نزلے کی وجہ سے سر میں درد ہونا
سیپ سرکہ میں گھس کر کان کی دونوں لوؤں میں لگا دیں اور مجیٹھ سر پر باندھیں۔
ہر قسم کے درد سر کے لئے
تلی۔ زرنب زرشک ہر ایک دو تولہ ۔ مصبر – ریوند چینی گنگو منڈی ہر ایک ایک تولہ – آکاس بیل 4 تولہ سب کو سفوف کر لیں۔ اور بوقت ضرورت 6 ماشہ گرم دودھ سے استعمال کریں۔ اگر گرمی سے درد ہو تو بکری کے کچے دودھ سے استعمال کریں۔
دماغ کو قوت پہنچانے کے لئے عجیب نسخہ
مغز بادام۔ دھنیا۔ گل سرخ بنقشہ ہر ایک دو ماشہ منڈی بوٹی۔ اسطو خودوس۔ بالچھڑ ہر ایک ایک ماشہ۔ کوٹ چھان کر ہم وزن مصری ملا کر رکھ لیں۔ اور علی الصباح ایک تولہ روزانہ استعمال کریں۔
دیگر
سر کے چکرانے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا معلوم ہونے کو مفید ہے
مغز تخم کدو چھ ماشہ۔ مغز تخم کھیرا چھ ماشہ۔ خشخاش دو توله مغز بادام 9 عدد دھنیا خشک 4 ماشہ۔ سب کو گھوٹ کر دودھ نکالیں۔ ایک تولہ نشاستہ اور پاؤ بھر دودھ ملا کر پکاریں اور پھر ایک تولہ گھی کا بگھار لگا کر مصری ملا کر علی الصباح نوش فرمائیں۔
دیگر سر درد کے لئے
پوست ہلیلہ زرد پوست بہیڑہ آملہ ۔ دھنیا۔ سونٹھ بائے بڑنگ ہر ایک تین ماشہ کوٹ کر آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب ایک پاؤ پانی رہ جاوے چھان کر پئیں۔ کوٹ کر آدھ سیرپانی میں جوش دیں۔
کتاب یہاں سے حاصلکریں
سادھووں، سنیاسیوں اور جوگیوں کے مجربات :-
ڈاونلوڈ لنک :-
(بشکریہ حکیم علی ضیاء احمد صاحب)