You are currently viewing روغن ارنڈ کے 100 فوائد
روغن ارنڈ کے 100 فوائد

روغن ارنڈ کے 100 فوائد

روغن ارنڈ کے 100 فوائد

 

روغن ارنڈ کے 100 فوائد
روغن ارنڈ کے 100 فوائد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سخن ہائے گفتنی

رب یسر و تعسر وتمم  بالخیر وبک نستعین

سبحانک لاعلملنا الا ما علمتنا انک انت العزیز الحکیم۔

 اللہ تعالیٰ نےانسانی زندگی میں اس کی صحت اور زندگی کے حوالے سے ضرورت کی ساری اشیاء مہیا فرمادی ہیں۔لیکن انسان مفت میں ملی ہوئی نعمت کی قدر نہیں کرتے ۔ہر اس چیز کو سینے سے لگاتے ہیں جس مین انہیں مال جان اور وقت صرف کرنا پڑے۔انسانی طبقات میں سے کچھ لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اس طرف مائل کردیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے قیمتی اوقات کو فلاح انسانیت کے لئے وقت کردیں ۔سہولیات اور ضروریات زندگی بہم پہنچانے  اور خدمت انسانی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔جن چیزوں کو لوگ معمولی اور بے قیمت سمجھتے ہیں انہیں تحقیق کی کسوٹی سے گزار کر بتاتے ہیں کہ یہ قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔انہیں کام میں لائیں ان سے استفادہ کریں۔ مفت میں ملنے والی ان عظیم نعمتوں کی قدر کریں۔

ارنڈ کا پیڑ عجیب و غریب صفات کا حامل اورصحت و طب کے میدان نے گہرے و قیمتی سامان  و فوائد کا حامل ہے۔لیکن عام دستیاب ہے ہر جگہ ملتا ہے۔اسی افراط نے شاید اسے بے قیمت بنا دیا ہے۔جب کہ ارنڈ کے تمام اجزاء قبل از تاریخ سے انسانی صحت کے لئے گوناگوں فوائد سے لبریز خدمت کا ریکارڈ رکھتا ہے۔یہ درخت پیدا ہونے سے لیکر ایندھن بننے تک طبی فوائد سے مالا مال ہے۔ اس کا دامن خدمت انسانی کی تاریخ سے بھرا ہوا ہے۔میری پینتیس سالہ طبی زندگی میں بے شمار مرتبہ ارنڈ کا استعمال ہوا ۔ابتداء تجرباتی اور اندازہ سے استعمال کیا اس وقت طبی مواد (لٹریچر)بہت کم یا ہماری دسترس ے باہر تھا۔بس توکل علی اللہ اس کا استعمال کیا بہترین نتائج دیکھنے کو ملے۔

جیسے جیس وقت کا گزرتا گیا مطالعہ و تجربات میں وسعت آتی گئی،ویسے ویسے ارنڈ کی اہمیت روشن مینارہ کی طرح ظاہر ہوتی گئی۔انتر نیٹ کی دنیا اس وقت تک آباد نہ تھی ۔آج اس جال نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔نایاب و قدیم و جدید طبی مواد اور کتب کا بے ذخیرہ اس کی مدد سےمطالعہ کے لئے دستیاب ہے ۔

قدرت کا عجیب نظام ہے جب کتب نہیں ملتی تھیں اور وقت کی بہتات تھی۔مطالعہ کا شوق تھا۔طبی معلومات کے حصول کا جنون تھا۔جو چیز جہاں سے دستیاب ہوئی سینے سے لگالی۔ایک ایک حرف کو حرز جان سمجھا جاتا تھا۔اگر کوئی کتاب دستیاب ہوئی تو سارے کام چھوڑ کر اس کے مطالعہ میں منہمک ہوگئے۔بار بار مطالعہ کی۔مناسب و مفید نکات ڈائری میں لکھے یوں ایک لذت روحانی کا احساس ہوتا تھا۔آج کتب کا شمار نہیں ۔ہزاروں کی تعداد میں ذخیرہ کتب موجود ہے لیکن آج وہ فرصت و انہماک نہیں ۔۔

دل ڈھنوڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

بیٹھے رہے تصور جاناں کئے ہوئے۔۔۔

آج مطالعہ کے لئے وقت کم میسر ہے مصروفیات زندگی کی گہماگہمی ہے۔چند سطور کا لکھنا بھی مشکل لگتا ہے۔آج فرصت کے لمحات نکالنےکے لئے جتن کرنا پڑتا ہے۔۔۔

رمضان کی مبارک گھڑیاں اس لحاظ سے میرے لئے نعمت غیر مترقبہ ہیں کہ تلاوت۔استغفار۔دورد شریف ۔دیگر عبادات کے بعد بھی کچھ وقت لکھنے لکھانے کے لئے نکل آتا ہے،انہیں لمحات کی برکت کے سبب یہ اوراق خاضر خدمت ہیں۔یہ سلسلہ سالوں سے چلا آرہا ہے قبل ازیں ان مبارک ساعات میں جو کتب لکھی گئیں وہ مقبول عام ہوچکی ہیں۔tibb4all-com-943731.hostingersite.com۔سے ہزاروں کی تعداد میں دائون لوڈ کی جاچکی ہیں دنیا بھر سے لوگ ان کی طلب کرتے ہیں ۔ان کے لنک انہیں سینڈ کردئے جاتے ہیں۔

یاد رہے اس وقت سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور کی  دو ویب سائٹس

(tibb4all-com-943731.hostingersite.com…www.duniakailam.com)کام کررہی ہیں۔جن پر بہت سے موضوعات پر یومیہ بنیاد پر کتب۔مضامین اور تحقیقات شائع کی جاتی ہیں۔تحقیق و تنقید کا سلسلہ سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو کی خصوصی کمیٹی(شعبہ تحقیق و تالیف و تصنیف)کے تحت جاری ہے تصنیف و تالیفات پچاس سے زیادہ ہے اور شب و روز اس پر کام محنت ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس عمل میں خیر برکت کے ساتھ تسلسل نصیب فرمائے۔۔اللہ اس محنت کو قبول فرمائے اور میری قوم کے لئے نافع بنائے۔

 حکیم قاری محمد یونس شاہد میو۔۔۔۔منتظم اعلی:سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راقم الحروف کی ان موضوعات پر کئی ایک تالیفات پہلے سے داد تحسین حاصل کرچکی ہیں(1)قران کریم کا میواتی زبان میں ترجمہ(2)سیر الطیبات یعنی بنات اربعہ(3) سیرت سیدنا حسن بن علی(4)حاشیہ تعلیم الاسلام(5)فضائل امت محمدیہ علیہ السلام (6) حضورﷺاپنے گھر میں(7)شجرہ خلفائے راشدین(7)ازواج مطہرات اور ان کے علمی کارنامے۔(8)جن کو رسول اللہﷺ نے دعا دی(9) دربار نبوت سےجنت کی بشارت پانے والے لوگ۔(10)کسب معاش اور اسلامی نقطۂ نظر

طب کے موضوع پر۔

(1)غذائی چارٹ(2)تیر بہدف مجربات(3)15گھریلو اشیاء کے طبی فوائد (4)منتخب نسخے (5) قرا ن کریم سے اخذ کردہ طبی نکات(6)حاصل مطالعہ (7)تحریک امراض اور علاج (8) مدارس کے طلباء اور علماء کے لئے طب سیکھنا کیوں ضروری ہے؟(9)وضو اور مسواک کے روحانی و طبی فوائد(10)خواص المفردات یعنی جڑی بوٹیوںکےخواص(11)کتب سماوی میں مذکورہ نباتات کے طبی خواص (12)ادویہ سازی(13)جادو اور جنات کا طبی علاج (14)معجز ہ تخلیق انسانی۔قران اور طب کی نگاہ میں (15)بچے میں روح کب پھونکی جاتی ہے ؟ قران و طب کی نظر(16)صحاح ستہ میں مذکورہ طبی احادیث اور ان کی تخریج(17)طب نبوی عصر حاضر کے تناظر میں (18)صحت کے لئے6ضروری چیزیں۔(19)چہل احادیث فی الطب۔(20)فالج اورطب نبویﷺ۔(21)احادیث میں مذکرہ غذائیں اور دوائیں۔فہرست (22)احادیث مبارکہ سے اخذ کردہ طبی نکات(23)الاطعمہ والاشربہ فی عصر رسول ﷺکا اردوترجمہـ(24)التداوی بالمحرم۔(25)طب نبوی اجتہاد و تجربہ ہے یا وحی ہے؟ (27)طب نبوی میں غذا کی اہمیت و افادیت(28)قران ۔طب نبویﷺ اور جدید انکشافات (29)قران انسان اور طب۔(30)كتاب الأمراض والكفارات والطب والرقيات(31)نبض تحریکات اور علامات(32)ارنڈ کا تیل اور اس کے طبی فوائد(33)اسرار طب نبویﷺ(34)احادیث میں مذکورہ غذائی اوردوائیں ۔

عملیات کے موضوع پر۔

(1)جادو کی تاریخ(2)منزل اور اس کے مسنون خواص(3)قدماء کے مجربا ت (4) آپ کی ضرورتیں اور ان کا حل(5)جادو کے بنیادی قوانین اور ان کا توڑ (6)جادو اور جنات کے توڑ کے لئےعرب و عجم کے مجربات(7)تعوذات(8)آپ بھی عامل بن سکتے ہیں (9)وظائف و عملیات کے موثر ہونے کے گر۔(10)حروف صوامت ،(11)جادو کی تاریخ ،وغیرہ

میواتی زبان میں لکھی گئی کتب۔

(1)میواتی کھانا(2)مہیری(3)اسلام اور پسند کی شادی(4)مرد بھی بِکتے ہیں۔۔۔ جہیز کے لیے(5)میو سو ملاقات۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لنک ڈائون لوڈ

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply