دنیا کی سو عظیم کتابیں
World 100 Great Books in Urdu by Sattar Tahir PDF
دنیا کی سو عظیم کتابیں
مصنف : ستار طاہر
صفحات: 855
ستار طاہر قیامِ پاکستان سے قبل یکم مئی، 1940ء گورداسپور میں پیدا ہوئے موصوف پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔انہوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیئے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ شامل ہیں اس کے علاوہ 250 سے زائد کتب کے مصنف ومرتب اور مترجم ہیں۔ تین روسی کتب کا ترجمہ بھی کیاان کی تحریر کردہ کتب میں سورج بکف و شب گزیدہ، حیات سعید، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، صدام حسین، مارشل لا کا وائٹ پیپر، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت کے نام سرفہرست ہیں اور ان کی ترجمہ شدہ کتب میں ری پبلک، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔ستار طاہر صاحب نے 25؍مارچ 1993ء کو لاہور میں وفات پائی۔زیر نظر کتاب ’’ دنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘ ستارطاہر صاحب کیا ہوا ایک انگریزی کتاب کا ترجمہ ہے۔اس ایک کتاب میں تاریخ انسانی کی 20ویں صدی تک لکھی گئیں 100 منتخب کتابوں کا بھر پور تعارف اور تنقیدی تجزیہ موجود ہے ۔ جنہوں نے ہماری اس دنیا پر حکمرانی کی ۔یہ کتاب غالباً انگلستان کے رٹن سیمورسمتھ (1928ء-1998ء) کی انگریزی کتاب The 100 Most Influential Books Ever کا اردو ترجمہ ہے کیونکہ مصنف کتاب ہذا ستار طاہر نےاپنی اس کتاب میں اس انگریزی کتاب کاذکر نہیں کیا
عناوین | صفحہ نمبر |
القرآن | 17 |
صحیح بخاری | 27 |
عہدنامہ عتیق | 27 |
عہدنامہ جدید | 34 |
گیتا | 41 |
اقوال کنفیوشش | 48 |
دھماپد | 61 |
گرنتھ صاحب | 73 |
ایلیڈ | 81 |
اینیڈ | 87 |
کلیلہ دمنہ | 95 |
کہانیاں۔ السیوپ | 100 |
الف لیلےٰ | 107 |
کنٹری بری ٹیلز | 115 |
ایڈی پیس | 126 |
الیکڑا | 136 |
شکنتلا | 144 |
ہمیلٹ | 158 |
فاؤسٹ | 164 |
اےڈالز ہاؤس | 178 |
ڈیکمرون | 189 |
ڈیوائن کامیڈی | 208 |
منہج البلاغۃ | 223 |
فصوص الحکم | 241 |
کشف المجموب | 257 |
شاہنامہ | 264 |
گلستان | 275 |
دیوان | 275 |
ہیر | 286 |
یوٹوپیا | 298 |
پرنسپیا | 310 |
اصل الانواع | 316 |
تواریخ | 332 |
مقدمہ | 342 |
ڈیکلائن اینڈفال آف رومن ایمپائر | 349 |
اےسٹڈی آف ہسٹری | 361 |
الیویاتھین | 368 |
ٹریکیس تھیالوجیکوپولیٹکس | 373 |
ری پبلک | 383 |
سیاسیات | 394 |
میڈی ٹنشیز | 402 |
تنقیدی برعقل محض | 417 |
فلاسفیکل ڈکشنزی | 426 |
پرنس | 440 |
معاہدہ عمرانی | 452 |
ولڈایزول اینڈ آئیڈیا | 465 |
بینگ اینڈنتھنگٹیس | 475 |
السیتھیٹک | 482 |
پرنسپلزآف سوشیالوجی | 488 |