دنیا کی تنگی سے پنا ہ مانگنا۔
حضرت عائشہ صدیقہؓ حضور ﷺ کے بیداری ہونے کے عمل کو یوں بیان فرماتی ہیں’’جب آپ بیدار ہوتے 10بار سبحان اللہ 10بار الحمد اللہ10بارسبحان اللہ وبحمدہ 10بار سبحان الملک القدوس10بار10بار استغفار10بار لاالہ الا اللہ پڑھتے پھر دس بار یہ دعا پڑھتے اللھم انی عوذبک من ضیق الدنیا وضیق یوم القیامۃ آخر تک ۔اے اللہ! میں آپ سے پناہ پکڑتاہوں دنیا کی تنگی سے اور قیامت کے دن کی تنگی سے پھر نماز کا آغاز فرماتے‘‘(سنن ابی داؤدباب مایقول اذاصبح322/4السنن الکبری لنسائی باب وذکر اختلاف الناقلین لخبر322/9عمل الیوم لیلۃ ابن سنی686/1 تخریج احادیث المرفوعہ722/1)