پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی کے زیر اہتمام روحانی اجتماع۔2025

خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی کے زیر اہتمام روحانی اجتماع۔2025
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
لاہور کی سرزمین پر ہونے والے سالانہ اجتماع کیپس کالج کاہنہ نو کیمپس میں۔23 نومبر 2025 بروز ہفتہ منعقد ہورہا ہے۔ یہ روحانی سلسلہ سالوں سے جاری ہے۔لاہور میں مختلف مقامات پرباہمی مشاورت سے ترتیب دیا جاتا ہے۔اس دفعہ دارلعلوم ذکر شہزادہ روڈ کاہنہ لاہور کا قرعہ فعال نکلا اور مفتی مسعود الرحمن میو کے زیر انتظام ہونا قرار پایاہے۔امید ہے منتظمین اور اہل ایمان کی کاوشیں اللہ کے حضور ضرور بار آور ہونگی۔ایک فقید المثل پروگرام ہوگا۔مناسب معلوم ہوتا ہے ۔کہ “خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی ” کے بانی و روح رواں کے بارہ میں کچھ تعارف ہوجائے۔
مفتی سید مختار الدین شاہ
پیدائش سنہ 1950ء (عمر75سال)
شہریت پاکستان
رکن وفاق المدارس پاکستان
عملی زندگی۔
مادر علمی دارالعلوم کراچی
تلمیذ خاص،سید عدنان کاکاخيل ، سعید اللہ شاہ
پیشہ مفتی ، مصنف
مؤثر محمد زکریا کاندھلوی
مفتی سید مختار الدین شاہ ایک پاکستانی روحانی پیشوا اور اسلامی اسکالر ہے۔ وہ اس وقت جامعہ زکریا دارالامان کربوغہ شریف کے شیخ الحدیث اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ مولانا محمد زکریا کاندھلوی کے خلیفہ مُجاز ہے۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید اللہ شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ

آپ کے عقیدت مندوں میں سے ہیں
آپ تحریک خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی ۔کے بانی ہیں۔
دنیا کے گوشے گوشے سے اصلاح کے لیے لوگ کربوغہ شریف کا رخ کرتے ہیں جو ضلع ہنگو میں واقع ہے۔
آپ کے خانقاہ میں سال بھر تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہیں۔ملک کو مختلف علاقوں سے لوگ اصلاح کی غرض سے چلہ، عشرہ اور سہ روزہ کے لیے تشریف لاتے ہیں
صاحب کا مقصد مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنا ،امت میں اتحاد و اتفاق ، ایک بہترین اسلامی معاشرے کی تشکیل اور غیروں کی غلامی سے آزادی اور نجات ہیں


تحریک ایمان و تقوی کی بنیاد:
مفتی صاحب کی دینی اور روحانی تحریک “تحریک خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی ” ہے جو دین کی حفاظت، اتحاد امت اور عملی تقوی کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ تحریک عقیدت، اخلاقی اصلاح اور دینی تعلیم کو عام کرنے پر زور دیتی ہے تاکہ مسلمانوں میں وحدت اور تقویٰ کو مضبوط کیا جا سکے۔
دستور اور اصول:


ان کی تحریک کا دستور دین اسلام کی اصول و ضوابط پر مبنی ہے، جس میں خاص طور پر توحید، نماز، زکات اور دیگر عبادات کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو دینی تعلیمات کے مطابق تربیت دینا ہے تاکہ معاشرہ پرامن اور اسلامی اصولوں کے مطابق چل سکے۔
سالانہ اجتماعات:
مفتی سید مختار الدین شاہ کے زیر نگرانی کربوغہ شریف میں سالانہ اجتماع منعقد ہوتا ہے، جو کئی روزہ ہوتا ہے اور اس میں علماء، طلاب اور عوام الناس بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ اجتماع دینی تعلیمات کی ترویج، اتحاد امت اور روحانی ترقی کے لیے ایک اہم موقع ہوتا ہے۔ سالانہ اجتماع میں علماء کرام کی مجالس، گفتگو اور دعا شامل ہوتی ہے۔
وہ بہت ساری کتابوں کے مصنف ہے کچھ یہ ہیں:
1۔ایمانی صفات (جلداول، جلددوم)2،آئینہ ایمان،3۔عقیدہ اور عقیدت،4۔دھریت سے اسلام،5۔عروج و زوال،6۔البرہان في تفسير القرآن۔7۔اصلاحی مجالس8۔،اسلام اور آج کا مسلمان9۔اسلام کے نام پر روحِ اسلام کو مٹانے کی شیطانی سازش10۔کتاب الحیض
11۔کتاب القسم۔12کتاب الطلاق13۔مناجات الفقیر (انگریزی اور اردو)14۔راہِ محبت15۔ذکرالله کے فضائل و مسائل۔16۔کتاب النکاح۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہل لاہور بالخصوص لاہور کینٹ کاہنہ نو لاہور کے اردگرد والوں کے لئے خوش خبری اور موقع غنیمت ہے مورخہ 22۔تا23 ن22مبر بروز ہفتہ2025 بعد نماز عصر سالانہ اجتماع شروع ہونے جارہا ہے۔اہل ایمان دور و نزدیک سے جوق در جوق شامل ہونگے۔یہ اجتماعات اس پرُفتن دور میں حفاظت ایمان کے لئے ڈھال کی مانند ہیں۔۔
اس دفعہ لاہور کی سرزمین میں دارالعلوم ذکر یا خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی کاہنہ نولاہور کے زیر اہتمام ترتیب دیا گیا ہے۔
پروگرام کی ترتیب۔
عصر کی نماز کے بعد سے شروع ہورہاہے۔پہلا بیان ہوگا،انفرادی دعا ہوگی۔
بعد نماز مغرب صلوٰۃ الاوابین۔سورہ واقعہ کی تلاوت۔مجلس ذخر۔مراقبہ موت
دعا نماز عشاء۔حاضرین کے لئے ماحاضر طعام۔آرام۔تہجد میں بیداری۔
نماز تہجد۔انفرادی ذکربارہ تسبیحات۔دعا۔نماز فجر۔مجلس ذکر بیان اور اختتامی دعا
حاضرین کے لئے ناشتہ۔واپسی کا سفر۔
رابطہ کے لئے(منتظمین)خانقاہ ۔دارالایمان و تقوی حلقہ 7 کاہنہ نو لاہور
مفتی مسعود الرحمن صاحب
03008160957
حکیم محمد ہارون صاحب
03064710715
مولانا ابوبکر صاحب
03044970949

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

عجائب الحیوان

عجائب الحیوان

عجائب الحیوانبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِپہلی نظراسلام نے بڑی بڑی قابل قدر اور مایہ ناز ہستیاں

معاالجات مکمل

معالجات مکمل

معالجات مکملپیش لفظانسان اور حیوان میں بنیادی فرق نطق اور شعور کا ہے۔ ان دو خداداد صلاحیتوں نے انسان کو

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×