پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

حکمت کے موتی

حکمت کے موتی۔

سو سال عمر پانے کا راز

یہ ایک عام بات ہے ۔ کہ ہر ایک شخص دنیا میں درازی عمر کا خواہاں ہے۔ ہم سب کو اپنی زندگی بہت پیاری ہے۔ بہت تکلیف زدہ اور دکھی انسان بھی اس کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔ بلکہ ہر ایک کی یہی خواہش رہتی ہے۔ کہ میں ہمیشہ جوان اور موٹا تازہ بنا رہوں، لیکن باوجود اس قدر زبردست خواہش ہونے کے انسان اپنی صحت کو بنائے رکھنے کے لئے جیسی احتیاط چاہے۔ وہ احتیاط نہیں کر سکتے ہیں۔ بلکہ بری عادتوں کے بس میں ہو کر اپنی عمر اور طاقت کو ضائع کرتے جاتے ہیں۔ یاد رکھنا چاہئے ۔ کہ جہاں ہم کو اپنی صحت قائم رکھنے کے لئے حفظ صحت کے اصولوں کی پیروی اور ورزش کی ضرورت ہے۔ وہاں دوسری طرف صحت کو قائم رکھنے اور لمبی عمر پانے کے لئے نیک عادات اور قوت ارادی کا مضبوط ہونا نہایت ہی ضروری ہے۔

صحت کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے یہ بات بھی نہایت ضروری ہے۔ کہ
نیک عادات :
انسان ہمیشہ اپنے چال چلن درست رکھے ۔ بری عادتوں سے بچار ہے۔ ویرج (منی) جو کہ ہماری زندگی کا خزانہ ہے۔ سوائے اولاد پیدا کرنے کے کبھی بھی ضائع نہ کرے۔ ہمیشہ بری صحبت سے بچیں کیونکہ خراب صحبت میں پڑ کر انسان کا چال چلن خراب ہو جاتا ہے ۔ بری عادتوں کے مطیع ہونے سے حفظ صحت کے اصول کی پابندی ٹوٹ جاتی ہے۔ طرح طرح کی خوف ناک بیماریاں جو کہ جوانی سے پیشتر از وقت انسان کی موت کا باعث ہوتی ہیں۔ لگ جاتی ہیں۔ زندگی بے مزہ ہو جاتی ہے۔ حوصلہ پست ہو جاتا ہے۔ دنیا کی تمام نعمتیں دور ہو جاتی ہیں۔ انسان اپنے دین و دنیا کے (مذہبی) فرائض کو بھی ادا نہیں کر سکتا۔ اس لئے یہ نہایت ہی ضروری ہے۔ کہ ہمیشہ نیک عادات المختیار کریں۔ نیک عادات صحت کو قائم رکھنے کے لئے بہت مدد دیتی ہیں۔ حفظ صحت کے اصولوں کی پابندی قائم رہتی ہے۔ صحت کے قائم رہنے سے آپ ہمیشہ خوش رہیں گے۔ حوصلہ بڑھا رہے گا۔ آپ خوبصورت نظر آئیں گے۔ دنیا کی ہر ایک نعمت آپ کے قدموں میں رہے گی۔ صحت کے برابر دنیا میں کوئی نہیں ہے ۔ صحت کے قائم رہنے سے ہی سب چیزیں دل کو بھاتی ہیں، اور دنیا کے سب کام سر انجام پاتے ہیں۔ یہاں تک کہ صحت کی حالت میں ہی انسان اپنے مذہبی فرائض کو ادا کر سکتا ہے۔ صحت کے بغیر لطیف جو ہر (روح) جو کہ ہمارا رشتہ اپنے پر ماتما خداوند کریم سے جوڑتی ہے۔ بیکار ہے۔ اس لئے دین دنیا کی برکتوں سے مالا

کتاب کے لئے یہاں کلک کریں

دوسرا لنک

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

میزان الاعتدال جلد سوم

ضروری وضاحتایک مسلمان جان بوجھ کر قرآن مجید، احادیث رسول صلی الایم اور دیگر دینی کتابوں میں غلطی کرنے کا

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×