حفظانِ صحت کا قدیم و جدید لٹریچر
حفظانِ صحت کا قدیم و جدید لٹریچر
ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
طب کی یہ تعریف کی گئی ہے : ” وہ علم جس میں جسمِ انسانی کی صحت کی حفاظت و بقا کی کوشش کی جاتی ہے اور اگر اسے کچھ ضرر یا مرض لاحق ہوجائے تو اس کی تشخیص اور علاج معالجہ کرکے صحت کو بحال کرنے اور جسم کو دوبارہ معمول پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔” اس تعریف سے علمِ طب میں حفظانِ صحت کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے _
حفظانِ صحت کی اہمیت زمانۂ قدیم سے ظاہر ہے _ طب کی ہر کتاب میں اس مضمون سے بحث کی جاتی ہے _ اس کے علاوہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں _ بہت سی کتابیں ضائع ہوگئیں ، بہت سی مخطوطات کی شکل میں دنیا کے کتب خانوں میں محفوظ ہیں اور بہت سی زیورِ طبع سے آراستہ ہوگئیں _ ایک زمانے میں مجھے تحریک ہوئی کہ حفظانِ صحت کی کتابیات تیار کروں ، جس میں زمانۂ قدیم سے اب تک لکھی جانے والی تمام کتابوں کا تذکرہ کروں _ اس تحریک کے نتیجے میں یہ کتاب تیار ہوئی تھی _
یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے _ باب اول میں حفظانِ صحت کے موضوعات کی نشان دہی کی گئی ہے _ باب دوم میں ان موضوعات( ہوا ، پانی ، مساکن ، ماکولات ، مشروبات / غذائیں ، نوم و یقظہ ، حمّام ، ریاضت ، تدبیر وغیرہ) پر قدیم و جدید کتابوں کی فہرست پیش کی گئی ہے _ یہ کتابیں اگر مخطوطات کی شکل میں ہیں تو دنیا کے ان مکتبات کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں وہ محفوظ ہیں _ باب سوم میں عربی و فارسی کے موجود مصادر و مراجعِ طب میں حفظانِ صحت کے مباحث کی نشان دہی کی گئی ہے _
یہ کتاب 1998 میں اسلامک بک فاؤنڈیشن نئی دہلی سے شائع ہوئی تھے _ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اسے الانتصار طبی چینل پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے _ اس میں ایک خامی یہ ہے کہ اس میں پہلے طاق نمبر کے صفحات کو اور بعد میں جفت نمبر کے صفحات کو اسکین کیا گیا ہے _ اسے درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے :
جو احباب اس کی پی ڈی ایف چاہتے ہوں وہ میرے واٹس ایپ نمبر (9582050234_91+) پر رجوع کرسکتے ہیں _
mediafire.com
حفظان صحت کتابیات
MediaFire is a simple to use free service that lets you put all your photos, documents, music, and video in a single place so you can access them anywhere and share them everywhere.