You are currently viewing جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے
جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے

جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے

جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے

جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے
جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے

تجربات الطب۔اساتذہ طب کے مجربات
جوڑ دردوں کے 5 مجرب و اکیسر نسخے
|

تحریر:حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی: سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور پاکستان

جس طرح کے رہن سہن اور مصروفیات زندگی اور غذائیں رواج پزیر ہوچکی ہیں۔اس غیر طبعی زندگی نے راحت و سکونکو غارت کرکے رکھ دیاہے۔آرام پسندی اورجسم کو مناسب حرکات نہ ملنےکی وجہ سے جوڑوں کا درد عام ہوگیا ہے۔اس کی مکتلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔لیکن عمومی طورپر دیسی نسخہ موثر و کارگر ثابت ہوتے ہیں۔افادہ عام کے خاطر کچھ اعلی پائے کے نسخے پیش خدمت ہیں۔سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کا مشن ہی انسانیت کی خدمت ہے۔

نسخہ نمبر : ادرک 250 گرام، پرانا گڑ 250 گرام۔ ادرک کا ٹ کے چھوٹے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈنڈے کونڈی میں ڈال کے پیس لیں۔ پھر گڑ ڈال کے رگڑیں۔ سارامو اد گاڑھا ہو جائیگا۔ پھر رگڑتے جائیں۔ جب سارا مواد خشک پاؤڈر ہو جائے تورو عن زرو تھوڑا ساڈال کررگڑیں۔ جب گولی بنانے کے قابل ہو جائے ،تو نخودی(چنے برابر) گولیاں تیار کر لیں۔
خوراک: ایک گولی سے شام پانی سے اور پندرہ منٹ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ پی لیں۔
جوڑوں کادرد جتنا بھی پرانا ہو الله پاک کے حکم سے ختم ہو جائیگا۔
نسخہ نمبر ۲:
تمام دردوں کا تیل :۔۔۔ ایک پائو زیتون کے تیل میں پچاس گرام لہسن اور پچیس گرام ادرک جلالیں۔ پھر چھان کے تیل محفوط کر لیں۔ رات کو ہلکے ہاتھ سے مالش کر کے کوئی گرم کپڑا باندھ دیں۔صبح کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
نسخہ نمبر ۳: حب شفاء:۔
تخم جوزماثل۔ آٹھ ماشہ ، سنڈھ دو تولہ ریوند چینی آٹھ ماشہ ، گوند ببول ایک تولہ۔ سب کو باریک کر کے تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے جائیں۔ جب گولی بنانے کے قابل ہو جائے تو چنے برابر گولی بن کر اوپر چاندی کا ورق چڑھادیں۔ یہ گولی بروقت الیکشن کا کام کرتی
ہے ۔ جب کسی دوا سے آرام نہ آئے تو ایک گولی کام کر جاتی ہے۔
استعمال: ایک گولی چار ماشہ خمیر و مروارید میں لپیٹ کر کھائیں۔
خواص و فوائد : سرورو، گردہ د رد، پیٹ درد ، کان درد، جوڑدر دیاایسی کوئی بھی تکلیف ہو ، د وانہ ملے تو یہ ایک گولی کھالیں۔
نسخہ نمبر ۴: جوہر کیپسول کا نسخہ :
قسط تلخ ایک چھٹانک، سورنجان تلخ ایک چھٹانک، سونٹھ ایک چھٹانک ، اذراقی مدبر ایک چھٹانک، تخم جوزماثل ایک چھٹانک کو کڑاچھال ایک چھٹانک، چھال جڑ سمبلو سیاہ ایک چھٹانک ، سوڈ ا سلی سلاس ایک چھٹانک ،ہلدی ایک چھٹانک۔ سب کو باریک پیس لیں۔
ہوالشافی:مدار کی جڑ پانچ کلو، میتھی کے بیج دو کلو، پانی دس کلو۔ مدارکی جڑ عام کی نہیں لینی ،وہ مدارجوریت میں ہو، پانی سے دور ہو، جیسےمدار کے پودے کو اوپر سے ہاتھ سے یارسی سے باندھ کے کھینچیں تو جڑ سمیت نکل آئے، آرام سے ، وہ جڑ استعمال کرنی ہے۔ ترکیب: مدار کی جڑ اور میتھی کو موٹا موٹا کوٹ لیں پھر ایک اسٹیل کا برتن لیں اس میں دس کلو پانی ڈال کے اس میں یہ اجزا ڈال کے اس کے اوپرڈھکن رکھ کر اس کے کناروں کو آٹے سے بالکل بند کردیں اورنیچے ہلکی آگ جلائیں، اور دیکھتے رہیں جہاں سے بھاپ لیک ہو تو آٹے سے اسے بند کرتے رہیں۔ جب میں پانی ایک کلو رہ گیا ہے تو آگ بند کردیں۔ جو اندر سے برآمد ہو، اسے چھاؤں میں خشک کریں۔ جب کوٹے کے قابل ہو تو پیس کے رکھ لیں اورگھکوار کی مدد سے چنے برابر گولی بنالیں۔ ایک گولی صبح شام اور ساتھ میں اسی تیل کی مالش کریں۔ ان شا اللہ کچھ ہی دن میں نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ سفوف تین ماہ میں کیڑے لگ کر خراب ہو جاتا ہے ، اسلئے صرف اتنا بنائیں یقینا آپ مطب میں تین ماہ میں استعمال کر سکیں۔ جو پیٹ کے بل رینگتا ہوا آئے، درد کے مارے ہاتھ پاوں ساتھ نہ دے رہے ہوں، تو ان شا اللہ اس کے استعمال سے اللہ پاک کےحکم سے اپنے پاوئں پرچل کر جاتا ہے۔ خوراک: 500 م گ کیپسول، ایک نے ایک شام دودھ سے لیں۔
فوائد: جوڑوں کے در و گنٹھیا،نقرس، چوٹ کے در و ہمہ قسم کے درد کے لئے فوری اثر ہے۔ رعشہ ، اعضاء کا سن ہونا کا تیز اثر اور شافی علاج ہے ہرقسم کے درد کا فوری اثر اور کامیاب علاج ہے۔

نسخہ نمبر5۔۔۔طلسمی روغن : جوڑوں کے درد کا جادو اثر تیل
مجیٹھ دس تولہ ،نرکچور آٹھ تولہ،تج چار تولہ، جائفل چار تولہ ، چڑیلہ چار تولہ ، چھوٹی الائچی چار تولہ ، چوب مید و دو تولہ ، کچلا دو تولہ، صندل سفید دو تولہ ، سنبل الطیب ایک تولہ ،سازج ایک تولہ ،سورنجان ایک تولہ۔ قرنفل ایک تولہ ، دار چینی ایک تولہ ،د ارہلدی ایک تولہ ، زرو چوب ایک تولہ ، عودغرقی ایک تولہ ، چلو تری چھ ماشہ ، عرق گلاب د و بوئل، رو عن تل خالص ڈیڑھ کلو۔
ترکیب: سب ادویہ کو جوب کوب کرکے عرق گلاب میں چوبیس گھنے بھگو کے رکھیں۔ پھر اسے آگ پر چڑھادیں۔
جب عرق ایک بوتل | جائے تو روغن ڈال کے ہلکی آگ پر پکائیں۔ جب سارا عرق اور ادو یہ جل جائیں تو چھان کے کسی شیشی میں تیل محفوظ کر لیں۔ اب اس تیل کو آٹھ دن کیلئے زمین میں دفن کردیں، پھر جہاں دورو ہو وہاں مالش کرکے گرم پٹی باندھ دیں۔ ہر قسم کے دردوں کے لئے لاجواب اور | اکسیر کی تیل ہے۔
ایک عورت کے پاؤں پر گھر کی چھت گر گئی تو چلنے کے قابل نہ رہی۔ آغاخان والوں نے بھی جواب دے دیا کہ ساری عمر چل نہیں سکوگی۔ وہ عورت الله کے فضل سے صرف اس تیل کی دوبوتل کے استعمال سے چلنے لگ گئی۔
حکیم ہاشم آزاد بھٹو

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

This Post Has One Comment

Leave a Reply