You are currently viewing جوڑ دردوں کے 10 آزمودہ نسخے
جوڑ دردوں کے 10 آزمودہ نسخے

جوڑ دردوں کے 10 آزمودہ نسخے

جوڑ دردوں کے 10 آزمودہ نسخے
جوڑ دردوں کے 10 آزمودہ نسخے

 

 

جوڑ دردوں کے 10 آزمودہ نسخے

حریر:حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی: سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور پاکستان

1گھٹنوں کے درد کے لیے مجرب نسخہ
: ہڑتال ورقہ ایک تولہ، السی ایک پائو۔السی کا سفوف بنالیں۔ اس کے بعد آدھا سفوف توے پر ڈال کر اس پر ہڑتال رکھیں۔ باقی سفوف اوپر ڈال کر دونوں ہاتھوں سے دبا کر پیالی نمابنادیں۔ اس کی شکل اس طرح ہو جائے جیسے پیالی الٹا کر رکھی ہوتی ہے۔ اب توے کے نیچے آگ جلائیں۔ ایک گھنٹہ نرم آنچ، آدھا گھنٹہ تیز آنچ جلائیں ۔ جب السی جل جائے تو آگ بند کر دیں۔ سرد ہونے پر ہڑتال نکال لیں۔ سنہری سرخی مائل ہڑتال چرخ شدہ ملے گی۔ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک رتی ہمراہ چینی کا پوڈر روزانہ رات، ہمراہ دودھ نیم گرم کھلائیں۔
صبح نہار منہ دو با روغن زیتون کھلائیں۔ سات دن کافی ہے۔ گھٹنوں کا درد، جوڑوں کا درد، جوڑوں کا لیو بریکینٹ خشک ہو جانے کی وجہ سے اٹھتے بیٹھتے گھٹنوں سے
ترخ تڑک کی آوازیں آنا، وغیرہ، اس نسخہ سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔پھکیوں وغیرہ سے جلدی آرام آتا ہے۔ آسان بھی ہے۔ بنائیں اور دعائیں لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نسخہ2: حب اسگند۔ و اجزاء نسخہ
زنجبیل ، اسگندھ 20-20 گرام، گل مدار 25 گرام، برگ بانسہ 15 گرام، سیاہ مرچ 10 گرام پوست ہلیلہ ه کابلی 10 گرام ۔ سفوف بنا کرنخودی گولیاں بنالیں۔ یہ بہت موثرنسخہ ہے۔ اس دوا کا مزاج گرم تر ہے۔ اگر یورک ایٹڈ بڑھ جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں حب اسگندھ والا یہ نسخہ استعمال کرائیں انشاءالله یورک ایسڈ سے پیدا ہونے والے تمام دردسے نجات مل جائے گی۔
نسخہ نمبر3معجون چوب چینی:
اجزاء نسخہ: چوب چینی 250 گرام، ثعلب مصری 50 گرام ،سورنجان 40 گرام ، گل گا ئوز بان 25 گرام، بہمن سفید 25 گرام، بہمن سرخ 25 گرام، شقاقل مصری 25 گرام ، ابریشم 15 گرام، میدہ لکڑی 15 گرام ، جد وار 10 گرام ۔ معجون بنا کر 5 گرام سے 10 گرام دن میں تین بار اس کا مزاج گرم تر ہے ۔یہ و واخون سے تیزابیت کو صاف کرتی ہے جس سے جوڑوں کا دروختم ہو جاتا ہے۔ جوڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والا بخار دور ہو جاتا ہے۔ جوڑوں کے ورم کو تحلیل کرتی ہے۔
نسخہ نمبر 4: معجون سورنجان: اجزاء نسخہ :
سورنجان شیریں 500 گرام سنامکی 250 گرام، سونٹھ 100 گرام ، زیرہ سیاہ 100 گرام ، فلفل وراز 100 گرام ، اسارون 100 گرام سفوف بنا کر معجون بنالیں ۔ مقدار خوراک ۔ 5سے 10 گرام ۔ اس معجون کا مزاج گرم تر ہے۔
جوڑوں کے درد کے لئے اعلی درجے کی دوا ہے۔ یہ تیز ابیت سے پیدا ہونے والے درد کی دوا ہے۔ معجون سورنجان کے ساتھ جب اسکندھ کا استعمال بہت فائدہ کرتا ہے ۔
۔ نسخہ نمبر5: سفوف چوب چینی اجزاء نسخہ :
: چوب چینی 40 گرام ، سنا25 گرام ، عشبہ 20 گرام ،بسفائج 20 گرام ، سورنجاں شیریں 10 گرام ، افتیوان 10 گرام ، گل سرخ 10 گرام ، صندل سفید 10 گرام ۔ مقدار خوراک کے 10 گرام۔ اس سفوف کا مزاج تر گرم ہے۔ یہ سفوف جوڑوں کی سوجن دور، اور جلن کو دور کرتا ہے۔ یہ نسخے جوہم نے پیش کئے ہیں معمول مطب ہیں اور میں اپنے مریضوں کو ہی استعمال کرواتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حب الاوجاع:
نسخہ6: میٹھا تیلیا6ماشہ، فلفل سفید ڈیڑھ تولہ ، گوگل زرد 2 تولہ، مصبر زرد 2 تولہ ، زنجبیل 3 تولہ۔
ترکیب تیاری: کل پانچ اجزا ہیں۔ اول میٹھا تیلیاء باریک پیس لیں اور پھر ایک ایک دو دو مرچیں ڈال کر کھرل کرتے رہیں۔ جب پہلی مرچیں نابود ہو جائیں ۔پھر دوسری ڈالیں۔ تمام مرچیں ختم ہو جائیں تو مزید پندرہ منٹ زور دار ہاتھوں سے کھرل کر لیں۔ اب آخر میں باقی ادویہ کا سفوف شامل کر کے مکرر پندرہ منٹ کھرل کر کے یکجان کر دیں۔ اب گودہ گھیکوار میں کھرل کرکے حب بقدر چناسیاہ تیار کر لیں۔
-استعمال ایک تادو گولی حسب تکلیف روزانہ ایک بار مصرف رات کو سوتے وقت دیسی گھی کے گھونٹ سے نگل لیا کریں۔
فوائد : اللہ کے فضل سے سات دن میں گنٹھیا سے جڑا ہوا مریض تندرست ہو جائے گا۔ جب مرض کنڑول ہو جائے تو ایک گولی روزانہ ہمراہ نیم گرم دودھ دیا کریں۔ اکیس دن کا کورس ہے۔ عام در دوں میں سات دن کا فی ہوتی ہے۔ گھٹنوں کا درد، کہنی کا درد، پٹھوں کا درد، وجع المفاصل، حجر المفاصل یعنی گنٹھیا کیلئے بہت شاندار نسنی ہے۔ ہمارا خاندانی مجرب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نسخہ : 7۔در دوں کیلئے اکسیر نسخہ :
پپلی ایک تولہ ،ر سکپور تین ماشہ ۔ ان دونوں کو باریک پیس کر اس میں کریلہ کے پتوں کا رس اور کندوری یعنی سبزی ( پاکستان میں توری کہتے ہیں) کا رس ہموزن ڈالکر کھرل کر لیں۔ جتنارس پلائنگے اتناہی فائدہ ہو گا۔ گولی بنانے کے لائق ہونے پرچنے برابر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی صبح شام ہمراہ پانی یا عرق اجوائن دیں۔ وجع المفاصل، عرق النساء، نقرس، گنٹھیا، پرانے در دوں اور حکیم سمجھداری سے ہر مرض پر دے سکتا ہے۔
نسخہ نمبر 8:روغن الفاصل:
برگ مدار زرد 21 عدد کو آدھا کلو پانی میں خوب پکائیں۔ جب خوب اثر نکل آئے تو اس کو چھان لیں۔ پھر اس پانی میں 100 گرام تل کا تیل ڈال کر پائیں ، یہاں تک کہ پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے تو آگ سے اتار لیں اور محفوظ کر لیں۔ تھوڑا سا تیل نیم گرم کر کے جوڑوں پرمالش کریں۔ یہ تیل فالج پر بھی تجربہ شدہ ہے۔ آج سے 15 سال پہلے ایک سات سالہ لڑکے کو لایا گیا جس کے دونوں پیروں میں درد اور اکڑن تھا۔ اس روغن کے استعمال سے بفضل خدا 12 گھنٹے میں تندرست ہو کر چلے گا ۔ (مکد سے مراد تمام اجزاء برابر دو دو تولہ ،پھر نیچے مکد تمام اجزاء ایک ایک تولہ)
۔۔۔۔۔۔۔
نسخہ9:وجع المفاصل، عرق النساء، جوڑ درد، جوڑوں کاا کڑنا وغیرہ کیلئے:
سر نجاں شیر یں، قسط شیریں، فلفل سیاہ، اسگندھ، بدھارا۔ تمام اشیاء برابر وزن لیکر سفوف بنالیں۔ ہموزن مصری بھی ملالیں۔ اگر معجون بنانی ہو تو حسب دستور معجون بنالیں۔ سفوف اسے ڈیڑھ ماشہ ہمراہ مناسب بدرقہ اور معجون کی صورت میں آدھے بچے سے لیکر ایک بچے تک دیں۔ ان شاء الله لبریکیشن کو فور ابحال کر دے گا اور ہونے والی دردوں کا تریاق ثابت ہو گا۔

نسخہ نمبر10: گٹھے کی سوجن کا علاج:
سات چھوہارے لے کر دو کلو گائے کے دودھ میں بھگو دیں۔صبح چوہارے پھول چکے ہونگے۔ انہیں چیر یں اور گٹھلیاں نکال کر ان میں گوگل بھینسیا بھر دیں۔ پہلے اس گوگل کو ایک سو ایک چوٹ لگانی ہے۔ پھر بھرنا ہے اور چھوہاروں کے اوپر سوتر لپیٹ کر پھر دودھ میں بوائل کرتے ہوئے کھویا بنادیا ہے۔ کھوئے کے بھی سات حصے کر لیں۔ اور چھوہاروں کو نکال کر سوتر اتار دیں۔ روزانہ ایک چھوہار اور ایک حصہ کھو یا میں ہمراہ گرم دودھ یا چائے مریض کو کھلا دیں۔ اور سردی ہو تو بند کمرے میں لحاف دے کر بٹھا دیں۔ یہی نسخہ جسمانی در دوں، چوٹ کے دردوں، کمزوری اور سردی کے اثرات دور کرنے کیلئے ہے۔ ضعف باہ کیلئے بہت مفید ہے۔

 

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply