- Home
- نایاب طبی کتب
- جواہر الحکمت، مک ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جواہر الحکمت
الله الحمد ہرآں چیز کہ خاطر میخواست
آخر آمد ز پس پردہ تقدیر پدید
خدائے برتر کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں توفیق ارزانی عطافر مائی کہ ہم
شفاء الملک کے سال نو کاپہلا نمبر قارئین کرام کی خدمت میں مشاہیر اطبا کے خزانوں کے بیش قیمت جواہرات کا دورانیہ سال جواہر الحکمت کی شکل میں پیش کرنے کا فخر حاصل کر رہے ہیں جو نہ صرف اطبا کے مطب کی ضروریات بلکہ ہمیشہ کے لئے کارآمد اور یادگار رہیگا۔
این سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
عصر حاضرہ کی مطبوعات مجربات میں عام طور پر صاحب نسخہ اپنے نسخہ کی تعریف میں سخت مبالغہ کرتے ہیں۔ اور ایسی غیر معروف اور زیادہ ترڈاکٹری دوائیں لکھ دیتے ہیں اور ترکیب تیاری میں اس قدر پیچیدگیاں ڈالدی ہوتی ہیں کہ غیر طبیب تو کیا طبیب بھی ان کی تیاری میں متسائل نظر آتے ہیں۔ جس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ حاجتمند اصحاب براہ راست ان سے ہی دوائی طلب کریں
جواہر حکمت ا ن عیوب سےپاک ہے۔ دوائی کی تعریف میں دور علم سے مبالغہ سے کام لیتے ہیں
۔۔
حتی الامکان پرہیز کیا ہے اور اس قدر تعریف لکھی ہے جس حد تک کہ اس میں موجود ہے۔ نیز قدر ایسی عبارت آرائی سے قطعاً اجتناب کیا گیا ہے جو اخلاق پر مضر اثرات اور جذبات اور جذبات میں بہیجان پیدا کرنے کا باعث ہوں ۔
بعض احباب نے اپنے نسخہ جات میں اگر کوئی ڈاکٹری دوائی لکھ بھی دی ہے تو خذما صفا ودع ما کدر کے زرین اصول کے پیش نظر درج کرنے میں بخل سے کام نہیں لیا۔
اس کتاب کی تیاری میں میری جدو جہد کے علاوہ زیادہ تر علمی معاونین کا حصہ ہے جنہوں نے میری خواہش کے مطابق مجربات آرسال فرمائے اور ان ہمدردان شفار الملک کا جنہوں نے توسیعی اشاعت میں انتہائی کوشش کر کے نہیں اس نادر تحفہ کے پیش کرنے کا فخر بخشا۔
جوا ہر حکمت کی تیاری میں ۔میں نے ملک کے مشہور اہل علم اطبا اور قابل فخر ہستیوں کی معاونت حاصل کی جو نہ صرف طبیب ہی ہیں کہ بیشتر اسے میں جن کوطبیب ساز اور حکیم گرونی کا فخر حاصل ہے اور ان کی مسلمہ شہرت ہمارے لئے قابل صد فخرد ناز ہے۔ اس کے علاوہ د مدیران طبی جرائد جن کی وسعت معلومات اور مطالعہ کی توصیف و مینی کامحتاج نہیں۔ ان کےعلاوہ ایسے احباب جن کی قابلیت اور حذاقت کا مجھے ذاتی طور پر علم ہے۔
ادارہ شفاء الملک ان سب حضرات کا تہ دل سے مشکور ہے۔
خدا کرے کہ یہ مجموعہ مجربات اطبا اور غیر ا طبا سب کے لئے مفید ثابت ہوا در سب اس سے بیش از پیش فائدہ حاصل کریں ۔
حدیث اہل دل با اہل دل گو
خادم علم وفن بھی سید مظفر علی زیدی دہلوی جولانی1949 ۔۔۔
کتاب یہاں سے حاصؒ کریں
سید مظفر علی زیدی دہلوی