جوارش املی کے فوائد
جوارش املی گھریلو نسخہ ہے
جوارش املی ہر عمر کے لئے مفید ہے
قے۔میں مفید ہے
ہیضہ کی پیاس بجھاتی ہے
خوشذاٸقہ چٹنی فیٹی لیور پیٹ کا اپھارہ یورک ایسڈ بھوک کا ختم ھوجانا معدے میں تیزابیت کا بڑھ جانا صعف معدہ جگر کو دور کرتی ہے کھٹی ڈکاریں آنے کو درست کرتی ھے …
جولوگ بھوک کی کمی کا شکار ہوں۔یا معدہ تنا رہتا ہو۔اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
جوارش املی بہترین گھریلو نسخہ ہے۔ہر عمر کے لوگوں کے لئے بہترین نتائج رکھتا ہے۔عرصہ تک خراب نہیں ہوتا
جوارش املی
ایک مشہور ترین نسخہ جسے اب تک لاکھوں لوگ استعمال کرچکے ہیں۔الٹی۔قے مفرط۔ جی متلانا۔حاملہ کی قے۔ہیضہ۔پیٹ کی گڑ گڑاہٹ۔اور دستوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
1۔املی ۔اڈھائی گرام،
2۔آلو بخارا۔ اڈھائی گرام،
3۔پودینہ دیسی اڈھائی گرام۔
4۔ زنجبیل ۵۰ گرام
5۔انار دانہ سو گرام
6زرشک سو گرام
7۔ منقی سو گرام
8۔ آملہ خشک پچاس گرام،
9۔ست لیموں پچاس گرام،
10،۔چینی دو کلو
[ترکیب تیاری]
املی آلو بخارا کو پانی میں بھگودیں ،دوسرے دن ہاتھ سے خوب مل کے چھان لیں ،اس کے بعد، دوسری ادویات کا سفوف تیار کر کے رکھدیں، پھر چینی اوراملی والے زلال سے گاڑھا قوام کرتیارکے، زرشک و منقی وغیرہ ملا دیں ،اور سفوف شدہ اشیاء ملا دیں، پس تیار ہے
[خوراک]
ایک تا ۵گرام دن میں تین بار چٹائیں
[عضلاتی مقوی ہے ]
نطام جسمانی کی ساخت
جسمانی نظام میں کچھ عناڈت کا معتدل ہونا اہمیت رکھتا ہے۔گوکہ قدرت کوئی چیز فالتو پیدا نہین کرتی لیکن اگر اس میں بے اعتدالی کے سبب کچھ غیر طبعی علامات پیدا ہوجانے کی صورت مین طبیعت پر ناگوار اثرات مرتب ہوتے ہین۔
جسم مین بنیادی طور پر تین قسم کے عناسر کام کرتے ہین ۔الکلی۔(کھار)ایسڈ(تیزابیت)۔۔نمکیات(سالٹ) جب ایسد برھتا ہے تو نمکیات اور الکلی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے غیر طبعی علامات کا ظہور ہوتا ہے جیسے قے کا آنا۔نزلہ زکام ۔حاملہ کی قے۔ہیضہ۔لیکوریا۔وغیرہ اگر کسی خوراک یا دوا سے الکلی کو کم کرکے ایسڈ یعنی سوداویت بڑھا دی جائے تو یہ علامات فورا کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔اور مریج بیماری سے صحت کی طرف چلنے لگتا ہے۔جارش املی اعصابی مریضوں کے لئے انہی فوائد کی حامل چیز ہے
[فوائد]
بے حد محرک و مقوی ہے، ایک خوراک سے ہی دل خوش ہوجاتا ہے، ہیضہ جیسی موزی مرض میں، جب پیاس وقے کی شدت ہو تو اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں ہے، زبان پر رکھتے ہی پیاس ختم ہوجاتی ہے ،حاملہ کی قے میں آب حیات سے کم نہیں ہے ،خوش ذائقہ اتنی کہ بچے بھی خوش ہوکے کھا لیتے ہیں، اعصابی تحریک کے
تمام امراض میں مفید ہے، خصوصاََ شوگر کے مریضوں کو بہت مفید ہے