You are currently viewing جنگ اور امن از لیو ٹالسٹائی ترجمہ فیصل اعوان ۔ میر بلوچ
جنگ اور امن از لیو ٹالسٹائی

جنگ اور امن از لیو ٹالسٹائی ترجمہ فیصل اعوان ۔ میر بلوچ

جنگ اور امن از لیو ٹالسٹائی

ٹالسٹائی

روس کے اس عظیم ادیب کا مکمل نام کا ؤنٹ لیونکولائی وچ ٹالسٹائی ہے۔ وہ 1828ء میں روسی صوبہ تو لا میں یا سنا یا پولیانا کے مقام پر ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے خاندان کو نوابا نہ مرتبہ کے زار پیر اعظم نے عطا کیا تھا۔ ٹالسٹائی نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور بعد ازاں ماسکو اور قازان کی یونیورسٹیوں سے قانون اور مشرقی زبانوں پر عبور حاصل کیا ۔ حصول تعلیم کے بعد وہ اپنی جاگیر یا سنایا پولیا نا پر واپس آگئے اور 1851 ء میں قفقاز کی فوج میں بھرتی ہونے تک وہیں مقیم رہے ۔ قفقاز میں انہوں نے روس کے معاشرتی ڈھانچے کے مسائل کا مشاہدہ کرنا شروع کیا اور ایک سال بعد بچپن لڑکپن اور جوانی کے عنوان سے اپنی سہ رخی سوانح عمری لکھی ۔

انہوں نے کریمیا کی معروف جنگ میں بھی حصہ لیا تا ہم سیوستا پول کی شکست کے بعد فوج سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ فوجی ملازمت چھوڑنے کے بعد وہ کئی برس تک سینٹ پیٹرز برگ میں مقیم رہے اور 1862 ء میں یا سنا یا واپس آکر سونی آندریا نامی خاتون سے شادی کر لی۔ دونوں کی شادی کامیاب رہی اور

ابتدائی پندرہ برسوں میں ان کے ہاں تیرہ بچے پیدا ہوئے۔

ٹالسٹائی نے جنگ اور امن لکھنے کا آغاز 1862 ء میں کیا اور یہ سات برس میں مکمل ہوا۔ ان کا دوسرا معروف ناول اپنا کارینینا ہے جس کی تکمیل میں دو برس صرف ہوئے اور یہ 1877 ء میں منظر عام پر آیا ۔ ان دو عظیم ناولوں کی اشاعت کے بعد انہوں ۔ نے اپنے مذہبی عقائد نیز طرز زندگی ترک کر کے کسانوں جیسا سادہ رہن سہن اختیار کر لیا۔ اپنی زندگی میں رونما ہونے والی اس تبدیلی کو انہوں نے اپنی تصنیف اعتراف میں بیان کیا ہے جو 1882 ء میں چھپی۔ ان کی متعدد دیگر کتابوں جیسا کہ ایوان ایلیچ کی موت اور حشر نشر میں بھی اس تبدیلی کا بیان موجود ہے۔ نئے خیالات و عقائد کی بنا پر ان کا اپنے خاندان کے ساتھ رہنا مشکل ہو گیا اور اکتوبر 1910 ء میں وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی الیگزینڈرا کے ساتھ گھر سے بھاگ نکلے جو ان کی واحد قابل اعتماد ہستی تھی ۔ کچھ عرصہ بعد وسطی روس کے ایک چھوٹے ریلوے سٹیشن پر قیام کے دوران انہیں بیماری نے آن گھیرا اور اوائل نومبر میں وہ سٹیشن ماسٹر کے کمرے میں چل ہے۔

کتاب یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply