
آپ کی فراہم کردہ تصویر میں موجود عبارت درج ذیل ہے:
ڈاکٹر جاوید اقبال اور خواجہ افتخار
تحریکِ پاکستان کے معروف کارکن اور صاحبِ طرز ادیب خواجہ افتخار نے “جب امرتسر جل رہا تھا” کتاب سپردِ قلم کر کے بلا شبہ اہم قومی خدمت انجام دی ہے۔ میرے نزدیک اس کتاب کا مطالعہ ہر پاکستانی کو کرنا چاہیے بالخصوص نوجوان نسل کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے تاکہ اسے معلوم ہو سکے کہ ہمیں آزادی کی نعمت انگریز یا ہندو نے “تحفے” کے طور پر پیش نہیں کی تھی بلکہ اس کے حصول کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان و مال کے صدقے اتارنے سے بھی گریز نہیں کیا تھا۔
مجھے یہ معلوم کر کے ازحد خوشی ہوئی ہے کہ خواجہ صاحب کی تصنیف مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خواجہ صاحب کو اس تاریخی خدمت کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
ڈاکٹر جاوید اقبال
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ


