You are currently viewing ترجمہ قران کریم میواتی زبان translation Holy Quran Mewati language
ترجمہ قران کریم میواتی زبان translation Holy Quran Mewati language

ترجمہ قران کریم میواتی زبان translation Holy Quran Mewati language

ترجمہ
قران کریم میواتی زبان
translation
Holy Quran Mewati language

ترجمہ قران کریم میواتی زبان translation Holy Quran Mewati language
ترجمہ
قران کریم میوات
ی زبان
translation
Holy Quran Mewati language

ترجمہ
قران کریم میواتی زبان
translation
Holy Quran Mewati language
https://dunyakailm.com/translation-holy-quran-mewati-language/
الحمد اللہ !
میواتی زبان میں ترجمہ قران کریم تقریبا 1997 یا 1998 میں مکمل ہوچکا تھا۔لیکن وسائل کی کمی اور دیگر وجوہ کی وجہ سے شائع نہ ہوسکا۔کئی بار کمپیوٹر کی ہارڈ خراب ہونے کی وجہ سےڈیٹا ضائع ہوا۔پچھلے سال میرے بیٹے سعد یونس مرحوم(تاریخ وفات9ستمبر2022) نے اسے از سر نو ترتیب دیا۔یہ اس کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔آج وہ دنیا میں موجود نہیں لیکن اس کے کئے ہوئے کام ہمارے سامنے ہیں۔اللہ انہیں غریق رحمت فرمائےآمین
اس ترجمہ میں حضرت شیخ الہندؒ حضرت تھانویؒ کے تراجم سے بنیاد فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ دیگر تراجم میں بھٹوی صاحب ترجمہ محترمہ رفعت صاحبہ۔استاد محترم صوفی عبدالحمید سواتی معالم العرفان۔مولانا سرفراز خان صفدرؒ کی تعلیمات رہبر و رہنما رہیں۔
انسانی کاوش میں خامی کمی کا ہونا بڑی بات نہیں ہے۔لیکن انسانی بساط کے مطابق کوشش کی گئی ہے کہ قران کریم کی شان و عظمت برقرار رہے۔ترجمہ کتنا بھی اعلی کیوں نہ ہو بہر حال اصل عبارت کا قائم مقام نہیں ہوسکتا۔ میواتی زبان دیگر زبانوں کی طرح اپنا لب و لہجہ رکھتی ہے اس کی ادائیگی کا اپنا انداز ہے۔کوئی بھی زبان کسی دوسری زبان کے ماتحت نہیں ہوتی ہے۔کچھ دوائر ایسے ہوتے ہیں۔جن میں کوئی دخل نہیں دیا جاسکتا۔ میواتی کی اپنی لذت ہے گوکہ میواتی زبان میں تحریر ادب کم پایا جاتا ہے۔مگر ناپید نہیں ہے۔لکھاریوں کی کاوشیں روز افزوں ہیں۔اس ترجمہ کی باز گزشت سن کر بہت سے لوگوں نے اس میدان میں قدم رکھا اور اچھی کوششیں کیں۔اللہ تعالیٰ سب کی کاوشیں قبول فرمائے آمین۔
اگر کسی جگہ ترجمہ میں کوئی کمی بیشی دکھائی دے تو آگاہ فرمائے۔گوکہ اسے ماہرین دیکھ چکے ہیں۔لیکن قران کریم کی عظمت کا معاملہ ہے،احتیاط لازم ہے۔اگر کہیں کوئی جھول دکھائی دے تو ضرور مطلع فرمائے۔اللہ جزائے خیر نصیب فرمائے
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی:سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور پاکستان
زیر اہتمام:میو سبھا پاکستان

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply