بکائن(دھریک) کے بے شماراکسیری فوائد
بکائن(دھریک) کے بے شماراکسیری فوائد
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
بکائن
اس وقت بکائن نیم ۔جامن۔آم کے پھل تیار ہورہے ہیں۔اس وقت بکائن کے بارہ میں لکھنا مقصود ہے،بکائن کے پھل کچے یا پکے حاصل کرنے کا یہی موسم ہے۔
بکائن کا درخت پاک و ہند میں عام پایا جانے والا درخت ہے جو تیزی سے پروان چڑھتا ہے۔دیگر درختوں کی نسبت اس میں قوت نمو بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔دیہاتی لوگ تو صرف بھیڑبکریوں کو بطور چارا کھلاتےہیں۔اس کی لکڑی اندر سے کھوکھلی ہوتی ہے۔ دیگر اجزاء کی طرح اس کی لکڑی بھی کڑوی ہوتی ہے۔
مختلف نام :
اردو بکائن- ہندی مہانیم ،بکائن ،بکین، دھریک ، ڈکانوای -سنسکرت مہانیب (نیم کے مقابلہ پر زیادہ اونچائی پر ہونے والا)، مرہٹی بکان نمب، کوڑیا نمب، ولایتی نیم- گجراتی بکائن، لبڑو – بنگالی گھوڑا نمب ،مہا نمب -انگریزی پرشیئن لیاک (Persian lilac)،کامن بیڈ ٹری (Common Bead Tree)اور لاطینی میں میلیا ازیڈریک لینن(Melia Azedarach Linn)کہتے ہیں ۔
ماڈرن تحقیقات:
اس کی اندرونی چھال (persian lilac benefits) میں ایک ہلکا پیلا مادہ رال جیسا پایا جاتا ہے ۔بیج بکائن کے بیرونی چھلکا میں کڑوے اجزاء پائے جاتے ہیں لیکن اس کے مغز میں زیادہ کڑوے اجزاء نہیں ہوتے ۔جیسا کہ نیم کے پھل میں مغز کڑوے ہوتے ہیں ۔جڑ میں ایک جوہر بکائن ،شکر کی کچھ مقدار اور ٹے نین پائے جاتے ہیں
کیمیاوی اجزاء:
پوست بکائن (persian lilac) میں رال پائی جاتی ہے تخم بکائن کے بیرونی پوست میں تلخ اجزاء پائے جاتے ہیں لیکن اس کے مغز میں تلخ اجزاء نہیں ہوتے جیسا کے نیم کے پھل میں مغز بھی تلخ ہی ہوتا ہے ۔ جڑ میں ایک جوہر فعال بکالینین ٗ شکر کی کچھ مقدار اور ٹے نین پائے جاتے ہیں۔ مغز تخم بکائن قرح معدہ اور قرح اثنا عشری میں کافی مفید (persian lilac benefits) پایا گیا ہے ۔
بکائن کے بیج۔دھرکونے۔ٹینڈرے۔ کے فوائد۔
پچھلےسال والے تخم جن کو پنجابی میں*دھرکونے* کہتے ھیں درھیک کے درخت کے ساتھ لگے رھتے ھیں وہ مطلوب ھیں اس نسخہ کیلئےدرھیک کے تخم ایک کیلو گرام یا کم و بیش لیکردھوپ میں خوب خشک کریں
تقریبا دس تا پندرہ دن بعد ان کو ریت میں بریاں کریں جیسے مونگ پھلی والا مونگ پھلی کو بھونتا ھے آنچ ہلکی رکھیں بریاں کرتے ہوئے انکو بہت زیادہ ڈارک نہیں کرنا بس معمولی سی سرخی مائل ھو جائیں تو نکال کر سفوف بنالیں اور جار بھر کر محفوظ کر لیں اب یہ دوا 5 سال تک خراب نہیں ھوتی ہےبھار پڑتا ہو خروج رحم کیلئے ایک گرام تا 👈
پہلا دو گرام سفوف تازہ مکھن کے ساتھ ساتھ صبح دوپہرشام کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹہ بعدتین دن استعمال کریں۔
(1) خروج رحم دوبارہ کبھی نہ ھوگا۔
(2)بڑے افراد یاچھوٹے بچوں کی پاخانہ کے ۔دوسراوقت آنت باھر نکلتی ھو تو اس کے لئے مجرب نسخہ ہے اسے طب میں کانچ نکلنا کہتے ھیں چھوٹے بچوںکو نصف تا ایک گرام بڑوں تین گرام خالی پیٹ پانی ایسا مریض سے صرف تین دن کھلانا ہے
(3) تیسرا جس کو بواسیر کا درد ھو اور اس سے تشریف کے بل پر بیٹھنا ناممکن ہو دائیں پہلو یا بائیں پہلو پر بیٹھتاھو اس کے لئے صرف اور صرف ایک خوراک ھی استعمال کرنا ھے خالی پیٹ تین گرام پانی کے ساتھ کھلائیں پندرہ منٹ بعد اسے استنجاء خوب زور دارطریقے سے مقعد کو دبا دیا کر کرنے کا کہیں استنجاء کے بعد جب واپس آئے گا تو اسے شفاء مل چکی ھوگی
پاخانے کے مقام درد باقی نہ رھے گا۔راقم الحروف دھرکونوں کو پانی میں بھگو کر ان کاگاڑھا رس حاصل کرکے اس میں رسوت شامل کرکے بواسیر والوں کو استعمال کرتا ہے جس کے شاندار نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔
- (4)سردیوں میں بھی جنکے ھاتھ میں پاؤں چوتھا میں جلن رہتی ھو اور وہ رضائی سے باھر نکال کرسوتے ہوں ان کو بھی صرف ایک ھی خوراک تین گرام خالی پیٹ کھلا دیں اور بس اسی دن سے شفا مل جائے گی۔ سر کے بالوں میں پھنسیاں جاتی ھے
- (5) پانچواں جنکے لیسدار مواد سے بال چپک جاتے ھوں خشکی ھو سکری ھو 4 تا 6 عدد بڑے چمچ سفوف درھیک نصف لیٹر پانی میں خوب ھاتھوں سے مکس کریں اور سر کے بالوں میں اس پانی سے بالوں کو خوب مساج کریں اور نہا لیں
یہ بھی پڑھیں
اسلام میں استنجاء کا طریقہ اور جدید سائنس
- اگر ضرورت محسوس تو 15 دن بعد پھر اس دوا سے نہا لیں ویسے ضرورت نہیں پڑتی آپ کے بال سلکی سلکی نرم ملائم ھو جائیں گے خشکی سکری خارش پھنسیوں سے نجات مل جائے گی۔
(6)اگر پانی میں بھگوکر اس کے پانی سے زخم دھوئے جائیں بہتےہوئے متعفن زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔