- Home
- علم العقاقیر۔جڑی دیسی جڑی بوٹیوں کے فوائد
- بستان المفردات ا ...

بستان المفردات اردو

طب کی ایک مشہور اور کمیاب کتاب جو شائقین کے بے حد اصرار پر شائع کی گئی
مؤلف”۔۔حکیم حمد عبد الحکیم
طب کے موضوع پر بے شمار کتابیں لکھی گئی اور لکھی جارہی ہیں۔۔کچھ کتابوں کو حسب ترتیب اور نرالہ انداز تالیف کی وجہ سے شہرت و دوام ملا ان کی افادیت کے پیش نظر انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔بستان المفرات۔وہ کتاب ہے جسے میں نے طبی زندگی کے ابتدائی ایام میں علم العقاقیر کے طالب علم کی حیثیت سے مطالعہ کیا تھا۔
مقدمه
الحمد لوليه والصلوة على نبيه –
زیر نظر کتاب ”بستان المفردات طبی معلومات کے لئے انتہائی مفید ہے۔ جس کے اندر ادویات کی
خاصیات، مزاج، مصلح، بدل، فوائد و نقصان اور مقدار خوراک کو نہایت عمدہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بندہ کو انتہائی بوسیدہ حالت میں ملی جسے دیکھ کر بندہ کو اس کے ضائع ہو جانے کا خطرہ محسوس ہوا اس لئے اسے پی ڈی ایف کی شکل دے کر اسے محفوظ کرنے کا ارادہ کیا اور کام کی ابتدا بھی کر دی مگر مصروفیات کے سبب کافی وقت گذر جانے کے بعد بھی کام مکمل نہ ہو سکا تھا اللہ تبارک و
عالی برادرم قاری محمد فیصل صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے جن کی اعانت سے الحمد للہ کام پایہ تکمیل تک پہونچا۔
قارئین سے درخواست ہے کہ کتاب سے مستفید ہوں اور اپنی مخلصانہ دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں۔
والسلام
العبد الضعيف”محمد عادل بن ظفر احمد منوی غفر له
۱۵ / شوال المکرم ۱۴۳۹ھ
بمطابق ۳۰ / جون ۲۰۱۸ ء