You are currently viewing برصغیر_میں_اسلام
برصغیر_میں_اسلام،_ترجمہ_از_محمد_ارشد_رازی_شمل_اینwww.dunyakailm.com_میری-scaled.jpg

برصغیر_میں_اسلام

برصغیر میں اسلام
شمل ۔ابن میری
ترجمہ محمد ارشد رازی

برصغیر_میں_اسلام،_ترجمہ_از_محمد_ارشد_رازی_شمل_اینwww.dunyakailm.com_میری-scaled.jpg
برصغیر_میں_اسلام،_ترجمہ_از_محمد_ارشد_رازی_شمل_اینwww.dunyakailm.com_میری-scaled.jpg

برصغیر میں اسلام۔شمل ۔ابن میری،ترجمہ محمد ارشد رازی
۔۔۔۔۔
رومی کی دوسری مرید
ہمارے عہد میں رومی کے مرید اول علامہ اقبال تھے۔ اقبال کے شاہکار ”جاوید نامہ “ میں مولانا ان کے در جل ہے۔ اسلامی تہذیب و تمدن پر اہل الرائے زندہ افراد میں سے عظیم ترین این میری شمل کو اقبال اور رومی سے یکساں لگاؤ ہے۔ ابھی حال ہی میں وہ گوئے سنٹر میں ”اسلام اور مغرب“ کے موضوع پر لیکچر دینے کے لئے موجود تھیں۔ ہوٹل آواری کے اپنے کمرے میں بیٹھے انہیں مشکل چند منٹ ہوئے ہوں گے کہ فون کی گھنٹی بجی اور کسی نے ملاقات کی درخواست کی۔ انہوں نے جواب دیا کہ جون 1997ء تک ان کے اوقات کار کے ہر گھنٹہ کی مصروفیات طے ہو چکی ہیں۔ ان مصروفیات میں اقبال پر لندن میں ایک لیکچر بھی شامل تھا۔

انہوں نے پشاور میں رحمان بابا پر ایک لیکچر پشتو میں دیا تھا۔ جو ان کے خیال میں سندھی کی طرح ان کی پہلی محبت یعنی ترکی زبان سے زیادہ مشکل ہے (ماہرین متفق ہیں کہ سیکھنے کے اعتبار سے ترکی مشکل ترین زبانوں میں شمار ہوتی ہے ) انہیں سندھ سے محبت ہے۔ وہ اس کے دانشوروں ، روادارانہ تمدن اور عظیم صوفی شاعر شاہ عبد اللطیف کی مداح ہیں۔

انہوں نے شاہ عبد اللطیف پر ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ وہ بڑی محبت سے سندھ کے اولین دانشور علامہ آئی۔ آئی۔ قاضی اور ان کے شاگرد پیر حسام الدین راشدی کو یاد کرتی ہیں۔ انہوں نے کئی بار ماکلی کے مقابر کی سیر کی ہے۔ بون کے ایک کیفے میں صحافی ٹونی روسینی (Tony Rositni) نے سرگوشی میں مجھے بتایا کہ وہ ما کلی میں دفن ہونا پسند کریں گی۔ 1982ء میں انہوں نے گوئٹے کی ڈیڑھ صد سالہ برسی پر حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ کسی سڑک کو اقبال کے اس ممدوح اور جرمنی کے قومی شاعر کے نام

ڈائون لوڈ لنک

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply