پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

بائیوکیمک اورنظریہ مفرد اعضاء

بائیوکیمک اورنظریہ مفرد اعضاء
آج کی بات
الحمد للہ آپ کے ادارہ نوری کتب خانہ کی جانب سے حکیم انقلاب مجدد طب جناب صابر ملتانی کی تمام کتب جدید طرز طباعت پر شائع ہو کر آپ تک پہنچیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم اپنے عہد میں سر خرو ہوئے۔ نام نہاد محققان طب اپنی سازشوں میں ناکام ہوئے اور حق گو شاگردان صابر و عاشقان طب نے جس طرح ہماری سر پرستی فرمائی اس کیلئے ہم ان کے لئے ہر وقت دعا گو ہیں۔


اب ” تحقیقات صابر “ کی اشاعت کے ساتھ ساتھ ماہرین علاج بالغذا شاگردان رشید حضرت مجدد طب کی نگارشات بھی آپ کی نظر کی زینت ہوں گی۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی بایو کیمک اور نظریہ مفرد اعضا آپ کے سامنے ہے۔ یہ کتاب مجدد طب حکیم انقلاب صابر ملتانی کے عاشق صادق محقق طب جناب حکیم نثار احمد تھانوی سابق معالج فری نوری شفاخانه و صدر تحریک تجدید طب لاہور نے مرتب کی ہے۔ ہم ان کی انتہائی ممنون ہیں کہ انہوں نے اپنی گرانقدر تحقیق ہمیں اشاعت کیلئے عنائت فرمائی۔
آئندہ نظریہ مفرد اعضا کے تحت شائع ہو نیوالی کتب میں حکیم محمد شریف دنیا پوری کی کتاب ” میرا مطب“ کا حصہ دوئم زیر ترتیب ہے جناب حکیم اشرف جمیل ممتاز کی کتاب ” طبی استفسارات“ زیر طبع ہے۔ ہم دیگر دانشوران طب سے عرض گزار ہیں کہ اگر وہ اپنی کتب خود طبع نہ کروا سکتے ہوں تو ہم سے رجوع فرمائیں۔ ادارہ ان کی کتب شائع کروانے میں ان کی ہر ممکن امداد کرے گا۔
اپنی تجاویز سے نوازتے رہا کریں۔ ہم اس کے لئے آپ کے ممنون ہوں گے۔
آئندہ اشاعت تک کیلئے اجازت کے ساتھ …
لاہور
14 – اگست 1999ء
آپ کے تعاون کے طلبگار !
پیر زاده سید محمد عثمان نوری چیئر مین نوری فاؤنڈیشن رجسٹر ڈ پاکستان ناظم نوری کتب خانہ بالمقابل ریلوے اسٹیشن لاہور سرپرست تحریک تجدید طب رجسٹر ڈ پاکستان مرکزی دفتر فری نوری شفا خانہ بالمقابل ریلوے اسٹیشن لاہور

بائیوکیمک اور نظریہ مفرد اعضاء :-

ڈاونلوڈ لنک :-
https://bit.ly/2HwsluE

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

بیگمات کے آنسو

بیگمات کے آنسو

بیگمات کے آنسوپیش لفظ حضرت خواجہ حسن نظامی کا نام پیدائش کے وقت سید علی حسن نظامی رکھا گیا تھا

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×