پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

اکسیر اعظم

اکسیر اعظم
اکسیر اعظم

تاليف اکسیر اعظم

حکم اعظم خان کی تالیفات و تصنیفات فارسی میں ہیں، اور اُنہیں طب کی متداول کتب اور متقدمین کے کمیاب ذخیرہ کو عربی سے فارسی میں منتقل کر دینے کی عزیمت اُنہی احساسات نے بخشی ، جنہوں نے نصف صدی کے بعد علامہ حکیم محمد کبیر الدین صاحب کو درسیات و ضروریات طب کو اروں میں منتقل کرنے پر آمادہ کیا۔ اگر چہ مقتضیات وقت نے دونوں میں یہ فرق پیدا کر دیا کہ حکم اعظم خان مرحوم کی تمام تر توجہ اسلاف کے ذخیرہ کے تحفظ اور اُسے اپنے عہد کی مروجہ زبان فارسی میں منتقل کر لینے پر سیند دل رہی لیکن حکیم کبیر الدین صاحب نے ایک قدم اور آگے بڑھایا، اور اس ذخیرہ کو اپنے عہد کی مروجہ ملکی زبان اُردو میں منتقل کرنے کے ساتھ تنفتح و تحقیق کی طرح ڈالی .

اکسیر اعظم کے دیباچہ میں سیب تالیف بیان کرتے ہے ن بیان کرتے ہوئے حکیم اعظم خاں لکھتے ہیں کہے علوم متداولہ کی تحصیل اور مطلب سے فارغ ہونے کے بعد میں نے اپنی مر کا ایک کثیر حصہ طبی کتابوں کا مطالعہ کرنے تجر بے حاصل کرنے ، اور عجیب و غریب مجربات جمع کرنے میں صرف کیا ، اور نہایت تلاش و تجس سے اس فن شریف کی اکثر کتا ہیں مختلف دیار و امصار ہے فراہم کیں۔ لیکن کوئی ایسی کتاب دستیاب نہ ہوسکی، جو تمام امراض کے اسباب دعا اسباب و علامات اور معالجات ، اور ہر مرض کے مجر بمفردات و مرکبات پر حاوی ہو ر اس کے علاوہ اسلاف کا تقریبا ہم ذخیرہ عربی میں ہے، اور موجودہ عہد کے اکثر شائقین طب ، عربی عبارت کا صحیح مفہوم سمجھنے سے قاصر ہیں، اسلئے دیگر مصروفیات اور گوناگوں عوائق کے باوجود میں نے فارسی زبان میں اس من شریف کی ایک جامع کتاب لکھنے کا ارادہ کر لیا. اعد اس کی ترتیب یوں مناسب معلوم ہوئی کہ ہر عضو کے امراض کا بیان اس طرح ہو کہ پہلے اس عضو کے امراض کے کلی الر عام اسباب ، طریق تشخیص اور ان امراض کے عام اور کلی علاج پر روشنی ڈالی جائے، پھر ان کے مختلف اقسام کا کلی ملاح بیان کیا جائے بعد ازاں اُس عضو کے ہر مرض کے اسباب تفصیل کے ساتھ لکھے جائیں ، اور ان کے علامات کی بجائے طریق تشخیص بنایا جائے ، جس کے متن میں علامات بھی بوجہ احسن آجائیں اور معالج کو مرض کے ہر سبب کے استخرات میں سہولت ہو ا بعد ازاں اس مرض کے تمام انواع کا علاج کلی، اور اس کے بعد اسباب و عوارض کے مطابق ہر نوع کا مفصل علاج لکھا جائے ، اور اس کے لئے جو یونانی اور هندوستانی مفرد و مرکب ہے

معمول و مجرب ہیں، وہ قلمبند کی جائیں ، اور ہر باب کے آخر میں اساتذہ کے معمولات و نکات مطب، اور اکثر مذاق کے اقوال پیش کئے جائیں۔

اس کے بعد مولف فرماتے ہیں کہ اس ترتیب کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے ایجاز و اختصار کے ساتھ یہ کتاب لکھنی شروع کی، اور خدائے بزرگ و برتر کے فضل و عنایت سے یہ جبڑا کام ایک قلیل مدت میں اتمام کو پہنچ گیا ، اور اس کی جامعیت اور اپنے نام کی مناسبت سے میں نے اس کا نام اکسیر اعظم رکھا، اگر اس نام کے اعداد میں سے حروف علت (ا ہی، ۱) کے اعداد ل کا لائے جائیں، تو اسی سے تکمیل کتاب کی تاریخ نکل آتی ہے ” اس سے ظاہر ہے کہ اکسیر اعظم شالہ میں عمل ہوئی ۔

علیم نجم الغنی مرحوم لکھتے ہیں کہ حکیم اعظم خان صاحب کی زبانی معلوم ہوا کہ اکسیر اعظم کو انہوں نے تین برس کی مدت میں تالیف کیا ہے، اور کبھی کبھی شب کو لکھنے کی مصروفیت میں ایسا ہو جاتا کہ سونے کو اُٹھتے ، تو سحر کی اذان سنائی دیتی ، اور مرغ بول اُٹھتے۔ بعض وقت گھر جاتے ، تو دل میں آتا کہ مسودہ جلا دوں ، ناحق اپنی جان پر اتنی مصیبت مول لی ہے ، مگر کچھ سوچ کر پھر صبر کر لیتے ہے جب ہم میں سال کی مدت کا تصور کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ حکیم اعظم نماں کے اس قول کو دیکھتے ہیں کہ ” یہ بڑا کام ایک قلیل مدت میں اتمام کو پہنچ گیا تو بے ساختہ ان کے عزم و استقلال اور ان کی ہمت کی داد دینی پڑتی ہے۔ خدائے بزرگ و برتر ا نہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے .

اکسیر اعظم کے ماخذ

حکیم اعظم خاں نے اکسیر اعظم کی تالیف میں جن کتابوں ، اور جن متقدمین کے اقوال سے مدد لی ہے، اور ان میں سے جو نام اکسیر اعظم کے دیباچہ میں لکھے ہیں، ان کی فہرست درج ذیل ہے :

له قرشی کی موجز القانون ، اور اس کی شروع ، مثلا شرح سیدی، نفیسی، اقترائی شرح فضل الله تبریزی ، طبیب امیر تیمور، وتشرح استاذ والد ماجد نجیب الدین سمر قندی کی کتاب اسباب و علامات اور اس کی شروح : مثلاً شرح نفیس کرمانی ( شرحاسباب) ، فوائد شریفیہ (حاشیہ شرح اسباب حکیم عاید حکیم شریعت خان ، حاشیہ سید ہاشم شاگرد حکیم علی گیلانی، حاشیه حکیم احمد اللہ خاں جامع الصناعة ، حکیم سے قیم محمد اعظم خاں کے والد حکیم شاہ اعظم خان من طب میں حکیم سعد اللہ خان عرف شعور اخوانزدے کے شاگرد تھے، اور حکیم سعد اللہ خان حکم شہباز خان کے شاگرد تھے ۔

کتاب یہاں سے حاصل کریں

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

لغات القران

لغات القران مکمل6جلدیں

لغات القران مکمل6جلدیںالحمد لله نحمده ونستعينه ونستغفره ونو من به ونتوكل عليه ونعوذ بالله من شرور انفسنا و من سيئات

مفردات کیمیا

مفردات کیمیا

مفردات کیمیاعرض ناشرعلم کی وہ شاخ جس میں نظریات و تصورات کو تجربات اور مشاہدات کی کسوٹی پر پرکھا جائے

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×