You are currently viewing آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات
آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات

آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات

آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات

آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات
آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات

آیۃ الکرسی کے عجیب و غریب مستند عملیات

میری35 سالہ عملیاتی زندگی کا نچوڑ

از
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

 

 آیت الکرسی

محقق دوانی کہتے ہیں جس نے آیۃ الکرسی کے اعداد حروف [۱۷۰]ہیں پڑھا ا س سے جو مانگے گا، ملے گا، اس کے رزق میں اضافہ ہوگا ،اس کی حاجت پوری ہوگی،قیدی کو رہائی ملے گی ،قرض ادا ہوگا،دشمن راہ راست پر آجائیگا،یا ہلاک ہوگا ،اگر اعداد کے مطابق فرض نمازوں کے بعد پڑھا جائے تو تاثیر بہت زیادہ ہوتی، اسی طرح رات کو با وضو ہوکر قبلہ رو ہوکر پڑھنا قرب اجابت ہے،
داخلہ سلطان کے وقت عزت میں اضافہ کا سبب ہے قلیل مال میں اضافہ شیطان کے شر سے حفاظت ہوتی ہے
[مسئلہ] باربار پڑھنا بلاکراہت جائز ہے اس کا ثبوت احادیث میں ملتا ہے ،جو اسکی فصول و حروف [جو۱۷۰ ہیں ] کے مطابق ورد میں رکھے اسے کسی مکروہ بات کا خطرہ نہیں ہونا چاہئے، اسکے قاری پر کوئی قابو نہیں پاسکتا ۔قولی طور پر نہ فعلی طور پر دنیا میں اسے کوئی مغلوب نہیں کرسکتا، اسکی اطاعت ہوتی اس پر کوئی تسلط شیطانی وساوس اور غلبہ سلطان سے امن میں رہتا ہے ،گردش ایام سے امن میں رہتا ہے جو اسے اپنا معمول بنالے فرض یا نوافل نمازوں کے بعد تو روحانیات میں علویات و سفلیات میں اسکی بات چلتی ہے ،
اگر کوئی حاجت ہو یا رزق کی تنگی ہو تو اسے یا کافی یا غنی یا فتاح یا رزاق [۳]ہزار بارآیت الکرسی[۱۷۰]بار] پڑھے تو اللہ اسے غنی کردیگا اس کے من پسند زرائع کشادہ کردیتا ہے، طلب رزق، حصول مطلوب قہر اعداء، قرض کی ادایئگی مھمات کا سر کرنا اللہ ہر معاملہ کامیابی دیتا ہے، قضائے حوائج میں بہت مجرب ہے ،
بقول بونی اسمائے النبیﷺ کو [۱۰۱]بار تلاوت کر ے آیت الکرسی کے اعداد کے مطابق پڑھے تو اللہ اس کی حاجت پوری کرتا ہے جو [۳۱۳]بار پڑھے اللہ دنیا و آخرت کے غم و ھم سے حفاظت کرتا ہے اسکی مواظبت سے خیرات کے دوازے کھول دیتا ہے اگر [۳۱۳]بار اجتماعی انداز میںپڑھے تو غلبہ عدو کے لئے بہت مجرب ہے [لوائح بونی][۳۱۳] اعداد میں خاص سر و بھید پنہا ہیں۔ یہ عدد مرسلین ہے اصحاب لوط کا بھی یہی عدد ہے اصحاب بدر بھی[ ۳۱۳ ]تھے جو اپنے سے کئی گنا لوگوں پر غالب رہے تھے اسی طرح دوسری آیات ہیں ،فاتحہ اخلاص وغیرہ جنہیں اگر اس عدد کے مطابق تلاوت کیا جائے تو مطلوب حاصل ہواسرار و فوائد تک رسائی ہوتی ہے حصول مراد میں سریع التاسیر ہیں ۔

{مزید فوائد}

آیت الکرسی کو وقت و قواعد کے ساتھ پڑھنے کے بارہ میں یہاں کچھ عملیات درج کئے جارہے ہیں کیونکہ یہ قران میں افضل آیات سے ہے مشائخ نے تجرباتی طور پر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ آیت الکرسی میں پانچ اسمائے الٰیہ ہیں جن کا نفع بہت بڑھا ہوا ہے ان میں عظیم اسرار ہیں اور ہر اسم کا جدا گانہ بھید ہے اور یہ بھید تب ظاہر ہوتا ہے جب اس پر مداومت اختیار کی جائے کما قولہ تعالی اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم جو اس پر مداومت کرے اسے تین نفع جلد حاصل ہوتے ہیں جو کہ امور دنیا سے متعلق ہیں ۔رفع حاجات،جذب القلوب عالم،اور محبت و رغبت وجاہت کا سبب اور دینی امور میں عظیم ہیں’’یہ قران کریم کی اعظم الآیت ہے[القرطبی۳/۳۷۱]

 

جنات کو جلانے کے لئے

الشنوانی کہتے ہیں کہ یہ بات مجربات سے ہے کہ اگر جنات کسی کو تکلیف دیں تو جن ذدہ کے کا ن میں سات بار آہتۃ الکرسی اور معوذتین اور سورہ الطارق اور سورہ الحشر کی آخری آیات لو انزلنا سے آخر سورہ تک اور سورہ الصف کی آیات لازب تک تو اسے جنات سے نجات مل جایئگی او ر اگر انہیں پڑھ کر بے ہوش کر پانی پر دم کرکے چھڑکا جائے تو وہ ہوش میں آجاتا ہے[اعانۃ الطالبین۱/۲۳۰]از قاری محمد یونس شاہد

حاجت

جب کوئی حاجت پیش آئے تو کلمہ توحید کے ساتھ مناسب اسمائے الیٰۃ سے ساتھ ملا لیں حضور قلب سے اس پر کار بند رہے اپنی حاجت روائی کا ارادہ کرے تو اس کی حاجت پوری ہوجاتی ہے مثلاََ طلب رزق کے لئے یوں کہے لاالہ الا اللہ الرزاق،طلب جاہ کے لئے یوں کہے لا الہ الااللہ المعز،علم کے حصو ل کے لئے العلیم ملائے محبت کے لئے ودود اور انتقام کے لئے المنتقم …العلی العظیم یہ دونوں اسما ء علو و عظمت کے دوام پر دلیل ہیں،جو انک اذاکر ہوگا وہ علو مرتبت کا مالک بنےگا العظیم ہر جبار و شیخی باز سے ڈھال ہوگا پر تاثیر و مستحب اوقات میں قبلہ رخ ہوکر ان پانچ اسماء کو [۳۱۳]بار بلا کم و کاست پڑھنے سے سر عظیم حاصل ہوگا یہ مبارک عدد ہے ہر نماز کے بعد پڑھنا مغفرت کا سبب ہے ایک سے دوسری نماز تک کفارہ سیات ہے سوتے وقت شیاطین سے حرز کا کام دیگا کچھ محدثین کا کہنا ہے کہ چالیس احادیث نبیﷺ سے ایسی پہنچی ہیں کہ جو آیت الکرسی پڑھنے والے کو اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کے حصول کی ضمانت ہے اس کے ایک سو ستر حروف ہیں جو کہ مسلمہ طور پر مروی ہیں جو آدمی حروف کے اعداد کے مطابق تلاوت کریگا اسے کا میابی ملے گی ،ساعت مریخ میں دنیاوی امور اُخروی منزلت احوال میں مقبولیت مخلوق میں وقعت حاصل ہوگی ،ساعت زحل میں ملوک میں عزت قلوب عالم میں محبت پیدا ہوگی ساعت مشتری ہموم غموم سے خلاصی قید سے رہائی دونوں جہانوں میں کامرانی ملے گی ساعت شمس،خدمت سلطان میں وقعت درجات عالیہ کا حصول مقبولیت،ساعت زہرہ بنی آدم میں مقبولیت جو مانگے انکار نہ ہو ، ساعت عطارد بغض و عداوت ہلاکت عدوء کے لئے سر عددی ہے ساعت قمر رزق و زمین کے معاملات وغیرہ،مشائخ کہتے ہیں آیت الکرسی کسی خاص مقصد کے لئے متعین نہیں ہے ہر مقصد میں پڑھا جاسکتا ہے اوقات کی قیود مجربات کی بنا پر ہے ورنہ قران و حدیث میں ایسی قیود کا زکر نہیں ہے ،محی الدین ابن عربی کہتے ہیں کو آدمی آیت الکرسی کو [۱۷۰] بارپڑھے اسے اعلی درجہ ملے گا ہو اپنے حال سے متحیر ہوگا تمام مقاصد بر آیئں گے ،اسی طرح جو آدمی دن یا رات میں ہزار بار آیت الکرسی کی تلاوت کرے اور عرصہ تک اس پر کار بند رہے [۴۰یوم کافی ہیں]بخدا اس پر روحانیات کا انکشاف ہوگا ملائکہ زیارت کو آئیں گے اس عمل میں شبہ نہیں ہے عجائبات دیکھے گا زیارت نبویﷺ ہوگی اپنی استعداد کے مطابق اسرار نبوت سے اخذ کرسکتا ہے [حررہ عبد ضعیف محمد یونس شاہد عفی اللہ عنہ،بمقام شنیواہ سایٹ،صبح ۹ بج کر ۴۵ منٹ،]

{متفرقات}

آیت الکرسی کے بہت سے نام ہیں ان میں سے ایک نام قران کی چوٹی بھی ہے جو آدمی اس کا قاری بن جاتا ہے وہ چوٹی کی طرح نمایاں ہو جاتا ہے ، کیونکہ حدیث میں اسے کوہان کہا گیا ہے ٭ایک جگہ ہے اس کی قیادت و بلندی کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اس کے اندر الحی القیوم دو اسمائے اعظم آئے ہیں ،بدر کے موقعہ پر آپﷺ سجدہ میں جاکر بار بار یاحی یا قیوم کہ رہے تھے حتی کہ اللہ نے آپﷺ کفار پر فتح دیدی کیونکہ یہ دونوں اسم اعظم ہیں [تفسیر کبیر]برکت کے لئے آیت الکرسی کو تھوڑے کھانے/گندم/جو/چاول وغیرہ پر پڑھ کر دم [۳۱۳بار ] کرے تو باذن اللہ برکت ہوتی ہے

[خواص القران]

حدیث میں ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا معراج کی رات مجھے تین نور دیکھائی دئے ،پوچھنے پر پتہ چلا کہ ایک آیت الکرسی دوسرا سورہ یا سین تیسرا قل ہو اللہ کا نور ہے میں نے جب آیت الکرسی کے ثواب کے متعلق سوال کیا تو اللہ نے کہا جو اس کا قاری ہوگا وہ میری ضرور زیارت کریگا خواہ ایک ہی بار تلاوت کی ہو،آیت الکرسی اورخواتیم بقرہ عرش کے نیچے سے دی گئی ہیں بہت سے خواب انکے قاری کی فضیلت کے آئے ہیں علی سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جس نے آیت الکرسی اپنے گھر میں تلاوت کی [۳۰] دن تک اس کے گھر میںشیطان نہیں آسکتا اور چالیس دن تک جادو گر کا جادو اثر انداز نہیں ہوسکتا،اے علی اپنی اولاد اور اپنے پڑوسیوں کو اس کی تعلیم دو [روح البیان ]

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply