You are currently viewing امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔ منی کی جگہ خون آنا
امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔ منی کی جگہ خون آنا

امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔ منی کی جگہ خون آنا

امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔
منی کی جگہ خون آنا

امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔ منی کی جگہ خون آنا
امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔
منی کی جگہ خون آنا

امساکی (ٹائمنگ)کی ادویات کی تباہ کاریاں۔
منی کی جگہ خون آنا
تحریر:۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کاہنہ نولاہور پاکستان

جنسی ہوس میں مبتلاء لوگ ایسے اقدام کرلیتے ہیں جنکے بھیانک نتائج انہیں زندگی بھر تنگ کرتے ہیں۔گھڑی بھر کی لذت کے لئے زندگی بھر کی تکلیف اٹھاتے ہیں۔یوں تو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ نے نونہالان قوم قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے من جملہ ان میں جنسی بے راہ وری بھی ہے۔جب کوئی جنسی معاملات کو غیر فطری انداز میں حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تو اسے اس کی سزا صحت کی تباہی اور امراضکی صورت میں ملتی ہے۔
میڈیکل کے شعبہ کیمسٹری میں جنسی ادویات کے لئے جو ادویات تالیفی طور پر تیار کی جاتی ہیں۔اور میڈیکل سٹور پر دستیاب ہیں ،ان کے استعمال نے نسل نو کو بردباد کرکے رکھ دیا ہے۔وہ نیم حکیم جو کمزوری اور وقتی سہارا دینے کے لئے سخت قسم کی ادویات۔شنگرف۔سنکھیا۔کچلہ۔افیون تک بے دریغ استعمال کرتے ہیں وہ بھی ظلم کے مرتکب ہورہے ہیں
صادق آباد سے مریض محمدسررر علاج کے لئے یسن دوا خانہ دنیاپور آیا اس نے بتایا کہ حکیم صاحب مجھے ایک بہت ہی خطرناک مرض نے گھیر رکھا ہے۔ میں شادی شدہ ہوں امساک کی ایک تیز ترین دو استعمال کی جس کے نتیجے میں جنسی طاقت میں واضافہ ہوگیا لیکن اچانک منی جیسے ختم ہوگئی اور خون آنا شروع ہو گیا۔ اب تو یہ حال ہے کہ عام طور پر اگر قطرے وغیرہ خارج ہوتے ہیں تو بھی سرخی مائل منی جیسے معلوم ہوتے ہیں ۔برائے مہربانی اس کے لئے غذادوا تجویز فرمائیں ۔

تشخیص نبض و قارورہ

نبض سے عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی تحریک محسوس ہوئی پیشاب تیل کی ما نند مقدار میں کم تھا

حقیقت مرض

امساک اور قوت باہ کے لئے استعمال کی جانے والی تمام دوائیں عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی ہوتی ہیں جو ایک طرف خشکی سردی سے امساک کا وقت بڑھائی ہیں،
دوسری طرف محرک اور عضلاتی غدی ہونے کی وجہ سے انتشار میں بھی اضافہ کرتی ہیں
عام حالات میں جب کہ اسی ادویات نہ کھائی جائیں تو اس وقت تک انتشار پیدا نہیں ہوسکتا
جب خزانہ میں منی کی ایک خاص مقدار میں موجود نہ ہو انتشار پیدا نہیں ہوسکتا۔
یہی وجہ ہے کہ جب تک نگرانی میں منی بالکل ختم نہیں ہو پائی وقفے وقفے سے انتشار جاری رہتا ہے۔
جب منی بالکل ختم ہوجائے تو انتشار ممکن نہیں رہتا۔
لیکن
عضلاتی ادویات اپنی تیزی،تحر یک سے خون میں جوش پیدا کر کے انتشار پیدا کردیتی ہیں چونکہ منی ختم یا خشک ہو جاتی ہے تو اس کی جگہ خون آنا شروع ہوجاتا ہے
شدید صورتوں میں رطوبات کی انتہائی کمی ہو کر فالج یا لقوہ کاحملہ بھی ہو جایا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر نوجوانوں کو فالج ولقوہ کے ایک کے پیچھے ایسے واقعات ہی ہوا کرتے ہیں لیکن وہ بتاتے نہیں
علاوہ ازیں ایسی حالت میں اگر کمر درد شروع ہو جائے تو تاحیات ہرقسم کے علاج سے ٹھیک ہوتا ممکن نہیں نظر آتا ہے
اس لئے ہم اکثر ایسے مریضوں سے معلوم کرتے ہیں ان علامات سے پہلے کوئی ممسک دوا تو نہیں کھائی؟
بعض بتا دیتے ہیں اور بعض نہیں بتاتے ۔اس حالت کے علاج کے لئے مولد رطوبات اور مولد منی اغذیہ،ادویہ استعمال کرائی جائیں تو علاج ممکن ہے۔

علاج

میں نے دوا میں اعصابی غدی تریاق۔ اعصابی عضلاتی اکسیر۔ سفوف مغلظ ۔اعصابی غدی ملا کر کھانے کو دیا۔ ساتھ خمیرہ گاوزبان بھی دیا۔ تمام اعصابی غدی سے اعصابی عضلاتی غذائیں استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
تین ہفتے کے استعمال سے خون آنا بند ہو گیا۔ مریض کوڈیڑھ دماہ جنسی عمل سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ اورتین ماہ
کا لگاتار علاج کیا اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک ہو گیا ۔
تفصیل نسخہ جات ذیل ہے۔
اعصابی عضلاتی اکسیر ۔ اعصانی غدی تریاق۔
سفوف مغلظ( اعصابی غدی)
ھوالشافی: ثعلب مصری موصلی سفید (انڈیا) مغز بنول چھلکا اسبغول ہرا یک ہم وزن۔
ترکیب تیاری
چھلکا کے علاوہ سب کو باریک کر لیں اور بعد میں چھلک ملا لیں بس تیار ہے
ایک بڑاچمچہ ایک پاؤ دودھ میں کھیر بنا کرصبح وشام کھائیں
فوائد :سرعت انزال کی خاں دواہے
منی میں جراثیم کم ہوں تو صرف دو ہفتہ کے استعمال سے پورے ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاو ہ منی کی مقدار میں اضافہ اور قوام میں گاڑھا پن پیدا کرتا ہے۔یسن دواخانہ میں چالیس سال سے استعمال ہورہی ہے
۔ خمیرہ گاوزبان:
گاوزبان۔ گل گاوزبان، کشنیز خشک ابریشم زرد۔بہمن سرخ، بہمن سفید، صندل سفید۔ تخم بالنگو،تخم فرنجمشک۔بادرنجبویہ ہر ایک 100گرام۔
ترکیب تیاری
سب سے پہلے ابریشم کوقینچی سے کاٹ لیں اور اندر سے کیڑے نکال دیں۔پھرکشینز کو ذراسا کوٹ کر چھلکا اتار دیں۔ اب سب کوڈیڑھ کلو پانی میں رات کو بھگودیں۔ دو تین جوش دے کرپن لیں۔ اوراس میں ایک کلو پانی ملا کر اتناپکا ئیں کہ شہد کی طرح گاڑھا ہو جائے ۔اب اسے اتار کر گرم گرم لکڑی کے دستے سے اتنا گھوٹیںجمنے لگے تو محفوظ کر لیں۔
مقدار خوراک
ایک چھٹانک صبح دوپہر شام ہمراہ عرق گلاب کھلائیں۔
فوائد: محرک دماغ واعصاب ہے دماغ کی سستی و تسکین کوفورا دور کرتا ہے۔ *

 

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply