ADDRESS

Street no 7 Al Mevat Milk Shop Shalimar twon Kahna nau Lahore

CALL US

+92 328537640

You are currently viewing السعفہ(بالخورہ۔بالچر)

السعفہ(بالخورہ۔بالچر)

السعفہ(بالخورہ۔بالچر)

بالوں کے مسائل صدیوں سے چلے آرہے ہیں،ایک ہزار سال پہلے لکھی جانے والی کتاب سے ایک اقتباس حاضر خدمت ہے

ابن زہر لکھتے ہیں

السعفہ(بالخورہ۔بالچر)
بالوں کے مسائل صدیوں سے چلے آرہے ہیں،ایک ہزار سال پہلے لکھی جانے والی کتاب سے ایک اقتباس حاضر خدمت ہے

السعفہ(بالخورہ۔بالچر)

السعفہ(بالخورہ۔بالچر)

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

سر کی جلدمیں بعض اوقات بالخورہ اس طرح پیدا ہوجاتا ہے جیساکہ چہرہ پریہ مرض غیرلطیف خلط صفراوی کے باعث ہوتا ہے کیونکہ اگر خلط صفراوی میں شدید لطافت ہوتی توچپکائو پیدا نہ ہوتا۔ اس کے علاج کے لیے پہلے بدن کا استفراغ عام کرناچاہیے۔ اگرجسم قوی ہوتو اولاََ فیقال کی فصد کھولیں ۔ پھر بدن سے خلط صفراوی کا استفراغ کریں، جو ادویہ صفراوی مسہل ہیں وہ آپ کو معلوم ہی ہیں۔

اس مرض میں سب سے افضل دواسقمونیا ہے۔ کیونکہ یہ اس پیداکرنے والی خلط کو بذریعہ اسہال نکال دیتا ہے۔ اس کو کھا کرچھاچھ کے چند گھونٹ پیئے جائیں جس کو حاصل کرنے کے لیے دودھ میں تخم قرطم اور اس کے دوگنا درخت انجیر کا دو دھ ملاکر جمایا گیا ہو. نیز چونکہ

یہ بھی پڑھین

کچلہ کے بارہ میں میرے تجربات و مشاہدات9

اس

مرض کا سبب خلط صفراوی ہوتا ہے اس وجہ سے روغنیات سے اجتناب کریں اورسرپرمحلل اور رادع ادویہ لگائیں۔ ان میں بہتر تازہ گل سرخ کا استعمال ہے۔ اگر یہ نہ مل سکے تو گلاب کے خشک پھول کو چوتھائی گل نرگس کے ہمراہ پیس کر اس کے ہموزن آرد جو ملالیں۔ اور اگر آرد جو میسر نہ ہو توگل سرخ خشک70 گرام ، گل نرگس 5/7 گرام اور گل بابونہ75/8 گرام اتنے پانی اور سرکہ میں بھگوئیںکہ جملہ ادویہ مکمل طورپرڈوب جائیں۔ پھر اس کو جوش دے کر مل کر صاف کر لیں۔ اور بقدر70 ملی لٹر جوشاندہ لے کر 75 ملی لٹرعصارہ خیارزہ(ککڑی ) میں ملائیں بشرطیکہ وہ موجودہو،ورنہ 75/8 گرام عصارہ عوسج یا عصارہ بارتنگ یا عصارہ بامیثامیں اچھی طرح ملائیں اور اس کے اندر کپڑے کا تکڑا اچھی طرح ترکر کے مقام سعفہ پر رکھیں ۔ یہاں تک کہ کپڑا خشک ہوجائے تو پھر اس کو تر کر کے بار بار رکھتے رہیں۔

پیٹ خالی رکھو ،بیماریاں نہ پالو۔

مریض کوعمدہ اور نفیس غذائیں دی جائیں اورجملہ شیریںاشیاء مکمل طور پر پرہیز کرائیں۔خسک(کاہو) کا ساگ صرف سرکہ کے ہمراہ پکاکر دیں۔ اورخرفہ کاساگ بھی دیں۔ قسم کے دودھ سے خواہ وہ تازہ ہو یا باسی پر ہیز ضروری ہے۔ اس طرح میوہ جات میں سے ترش انار اورککڑی کے مغز سے پرہیز کریں۔ اور اگر ان کا استعمال کر بھی لیاجائے تو کوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ ککڑی کا مغز بذریعہ بول خارج ہوتے ہوئے اپنے ساتھ خراب خلط کو بھی خارج کر دے گا۔ نیز مریض کو روغنیات میں بھنی ہوئی اشیار اورہر قسم کی مچھلی اور انڈوں کے استعمال سے پرہیز کرائیں۔

یہ تمام چیزیںمختلف وجوہ کی بناپر اس مرض میں نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ بلکہ گل سرخ، گل ریحان اورگل نیلوفر جوبھی میسر ہو نگھاتے رہیں۔ نیز اس کا خیال رکھیں کہ مریض کے سر کو آفتاب کی شعاعوں کے سامنے نہ ہونے دیں۔ اس احتیاط کے ساتھ ہی جن امور کی پابندی کا ذکر علاج کے سلسلہ میں ،میں نے کیا ہے اس پر کاربند ہونے کی سعی کی گئی تو اس مرض کا ازالہ ہوجائے گا

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.
×

Cart