- Home
- میواتی ادب
- الجبار میو ایجوک ...


الجبار میو ایجوکیشن واٹس ایپ گروپ کو قابل تقلید پرو گرام۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
کل اسلام آباد سو واپسی ہوئی۔ایک پروگرام میں شرکت کی دعوت رائو غلام محمد صاحب نے دی ہی ۔میواتی لوک ورثہ اور ثقافت میو زیم میں میو کلچرل اوپننگ میں بلائیوہو۔بہت ہی شاندار پروگرام رہو۔ارادہ ہوکہ جلد ی لاہور پہنچ کے حضرت مولانا محمد احمد قادری صاحب کی دعوت جلیبی میں شرکت کرتو ،میں نے اور مشتاق میو امبرالیا نے بہت کوشش کری لیکن لمبا سفر کی وجہ سو برَوقت نہ پہنچا سکا،یاکو ہم نے دُکھ ہے۔
رات کو نو تیس سو لیکے 10 تیس تک ” الجبار میو ایجوکیشن واٹس ایپ گروپ کی طرف سو دعوت ہی۔ جو سوالات ہویا جناب محترم محمد عمر میو صاحب فیصل آباد والانے اپنا الفاظ میں نوں بیان کرو ہے
۔”ماشاءاللہ، ایک علمی اور بامقصد نشست گزشتہ شب الجبار میو
ایجوکیشن واٹس ایپ گروپ میں ایک نہایت بابرکت اور علمی نشست کا انعقاد ہوا جس میں محترم حکیم قاری محمد یونس شاہد میو صاحب نے

موضوعِ گفتگو “میو قوم کے ادب و ثقافت کا تحفظ ” ایک عملی راستہ” پر نہایت عمدہ اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ان کے اندازِ بیان، علمی بصیرت، اور تاریخی حوالوں نے سامعین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔ گروپ کے تمام ممبران کو نہ صرف سیکھنے کو بہت کچھ ملا بلکہ میو قوم کے ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے عملی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔اسی نشست میں ہمارے مخلص بھائی ریاض نور صاحب نے میو ہسٹری کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں، جو قابلِ قدر ہیں۔ ان کی محبت، خلوص اور علم پر مبنی گفتگو نے محفل کو مزید

مفید اور یادگار بنا دیا۔
ہم حکیم قاری محمد یونس شاہد میو صاحب کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے گروپ کی زینت بنے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت دے اور ہمیں اپنے اس قیمتی ورثے کی حفاظت کے لیے یکجا اور سرگرم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔جزاکم اللہ خیراً کثیرا”۔
میں الجبار میو ایجوکیشن واٹس ایپ گروپ کی انتظامیہ اور شرکاء کو ابھاری ہوں،کہ انن نے میرا جیسا بے مایہ انسان کو عزت دی۔میون کا بے شمار گروپس ہاں،یا گروپ میں ایک خاصیت دیکھی کہ یاکا شرکاء اور نتظامیہ وسعت ظرفی کو مظاہرہ کراہاں ،کڑوی کسیلی اور نامناسب باتن نے بھی حسن تدبیر سو سلجھانا کی کوشش کراہاں ۔ ۔عمومی طورپے شرکاء سو بامقصد بات چیت کو ٹاسک دیواہاں۔
میو ثقافت کی حفاظت اور یاکام مناسب اقدامات میو تاریخ ۔گزشتہ نسلن کی وراثت کی حفاظت اور آن والی نسلن کو پیغام اور اباء و اجداد کی حقیقی تصویر جاکا خدو خال واضح اور روشن ہووا ہاں۔پیش کری جائے۔ الجبار میو ایجوکیشن واٹس ایپ گروپ ۔میں اہل علم لوگ موجود ہاں،ان کو علمی و تعلیمی دنیا میں روشن کردار ہاں ۔اور یا میں میو قوم کی کئی باشعور و باحمت بیٹی بھی شریک ہاں۔رات کا پروگرام میں انن نے معاشرتی طورپے ذہنن میں ابھرن والا سوالات بھی کرا۔جوابات تو ٹوٹا پھوٹا جیسا بھی ہا۔لیکن موئے خوشی یا بات کی ہوئی کہ میو بہن بیٹی کو شعور کے ساتھ ساتھ حوصلہ بھی ملو ہے کہ اُو اپنا حقوق کا بارہ میں سولات کرسکے ہے۔میدان عمل میں جانداز کردار ادا کرسکے ہے۔
دوسرا میو وٹس گروپس سو” الجبار میو ایجوکیشن واٹس ایپ گروپ” ۔میں ای بھی انفرادیت ہے یا میں چوہدری کم اور کام زیادہ ہے۔بلا مبالغہ کہو جاسکے ہے کئی میو گروپس تومسجدد بناکے دھردیا گیا ہاں۔جن میں ایڈمن کے مزاج کے خلاف ایک لفظ یا وائس بھی ریموونگ کو جواز فراہم کرن کے مارے کافی ہے
اللہ سبن نے خو ش راکھے۔ایسا پروگرامز میرے مارے حوصلہ مندی کو سبب بناہاں ۔کہ میو قوم میں اپنی تہذیب و ثقافت سو لگائو محبت اور کچھ کرن کو جذبہ۔یاکی حفاظت کا مناسب اقدام، حوصلہ افزاء ہے۔آن والا دس سالن میں میو قوم اے ادبی لحاظ سو مالا مال قوم دیکھ رو ہوں۔میں امید کرو ہوں۔کہ میو ثقافت اور میو ادب و تاریخ پے اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ لگان والا میو قوم کا محسن ہاں۔قدر کروگا، تو ان کی حوصلہ افزائی ہوئے گی ۔نہیں تو وے تو اپنا کام میں لگاہوایا ہاں۔
جناب سکندر سہراب۔جناب قیس چوہدری۔ جناب نواب ناظم۔جناب فہیم احمد فہیم۔جناب اسد اللہ اسد ۔مفتی حامد محمود راجا۔جناب عظیم اللہ ایڈوکیٹ۔حمید راج۔لیاقت لاہوری۔قیوم رضا۔مشتاق امبرالیا۔جیسا بے شمار میو سبوت ہاں۔یاکے علاوہ میو قوم کی محنتی اور قابل قدر بہت سی بیٹی بھی ہاں۔جنن نے خود سو ایسا کام کرا ہاں کہ مردن نے کہیں پیچھے چھوڑ گی ہاں۔میو قوم اب چھوٹی واہ واہ سو تنگ آچکی ہے۔قدر، وائی کی ہوئے گی، جو کام کرے گو۔ورنہ نکما و بے کار لوگ خود بخود اپنی موت آپ مرجانگا۔قومن کی تاریخ میں دس پانچ سال کوئی معنی نہ راکھایاں۔