ADDRESS

Street no 7 Al Mevat Milk Shop Shalimar twon Kahna nau Lahore

CALL US

+92 328537640

You are currently viewing افتخار المفردات حصہ اول

افتخار المفردات حصہ اول

دیباچہ
یونانی ادویہ مفردہ کی تصویروں سے مزین اردو زبان میں ایک معیاری اور نصابی کتاب کی ضرورت طویل عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی۔ اگر چہ بعض حکماء نے اس مضمون پر کافی محنت اور جستجو سے کام کیا ہے جو قابل تحسین ہیں۔ تصویروں سے مزین، آسان عبارت میں یونانی مفردات کی نصابی کتابوں کی عدم فراہمی کا احساس مجھے زمانہ طالب علمی سے ہی شدید طور پر رہا۔ اردو کے مراکز ولی الہ آباد لکھنو کلکتہ، لاہور اور کراچی جیسے شہروں میں جب بھی میں کسی ضرورت کے تحت گیا ، اردو کتب خانوں میں اسے ضر در تلاش کرتا لیکن ہر جگہ مایوسی ہوتی ۔

افتخار المفردات

جب اپنا تعلیمی دور ختم کیا تو زمانہ کی اہم اور شدید ضرورت تصنیف و تالیف کا احساس دامن گیر ہوا۔ حسن تقدیر سے ۲ مارچ ۲۰۰۷ء کو کلکتہ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسٹیل میں شعبہ علم الادویہ میں لکچرر کی حیثیت سے تقرری کا شرف ہی حاصل ہو گیا۔ اس طرح اپنا ارادہ پورا کرنے کا ایک حسین اور سنہرا موقع ہاتھ آگیا۔

یہ بھی پڑھئے۔

Jari botyan (العقاقیر المیسرہ یعنی خواص لاشیاء المفردہ)
کتاب کےتکمیل کے سلسلے میں جس قدر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا وہ جوئے شیر لانے کے برابر تھا۔ ہر دوا کی ماہیت ، ان کے نباتی نام، جدید طبی اصطلاحات کے تقابلی مطالعہ اور تصویروں کی فراہمی نے شکوک وشبہات میں مبتلا کر رکھا تھا۔ کافی چھان بین اور مسلسل مطالعہ اور انٹرنیٹ کی سہولتوں نے آخر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

زیر نظر کتاب کی تالیف و ترتیب میں جن خاص خصوصیات کا لحاظ رکھا گیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں
:- 1- اس کتاب کو . C.C.I.M کے نصاب، برائے کامل طلب وجراحت کے عین مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ نباتی ، حیوانی اور معدنی ادویہ کو الگ نہ دکھا کر نصاب کی ترتیب کے مطابق بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے پہلے حصے میں ۱۴۶دوائیں شامل ہیں۔
بقیہ نصابی دوائیں حصہ دوم کے تحت بہت جلد منظر عام پر آجائیں گی۔ ہر دوا کے سامنے انگریزی نام، نیچے نباتی (Botanical) یا حیوانی یا معدنی نام پھر اس دوا کا تعلق کس خاندان سے ، اس کا خاندانی نام اور مترادف نام ترتیب وار ظاہر کیا گیا ہے تا کہ جدید کتابوں میں ان ادویہ کا مطالعہ کرنا آسان ہو اور ہمارے طلباء اور طبیب یہ جان سکیں کہ ایلو پیتھک یا ہومیو پیتھک ادویہ دراصل ان ہی دواؤں سے تیار کی جارہی ہیں

یہ بھی پرھین۔

صحت اور فراغت دو عظیم نعمتیں
۔ ۳- ہر دوا کا ماخذ حصص مستعملہ، مدت حیات، مزاج، نفع خاص مضر اثرات مصلح، بدل، مقدار خوراک، شناخت، اقسام حصول ، افعال، مواقع استعمال، ترکیب استعمال، جدید تحقیقات اور مرکبات کی توضیح سرخیوں کے ساتھ کی گئی ہے جو طلباء یا مبتدی کے لئے نہایت مفید ہے اور ان کی نفسیات کے عین مطابق ہے۔ دواؤں کے ماخذ (Origin) موالید ثلاثہ یعنی نباتات ، حیوانات یا جمادات ہوتے ہیں کیونکہ یہی وہ موجودات ہیں جن سے دوائیں اخذ کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

کوٹھ ‘قسط شریں ‘کٹھ کے خواص طب نبویﷺ کی نظر ہیں
لہذا اس سرخی کے تخت صرف نباتی ، حیوانی یا معدنی لکھ کر ظاہر کر دیا گیا ہے۔ حصص مستعملہ کے تحت ادویہ کے اس جز کو ظاہر کیا گیا ہے جو دواء مستعمل ہے۔ جیسے پھل، پوست تخم ، جڑ، پتہ وغیرہ۔ مدت حیات کے تحت دوا کی تاثیری مدت کو بیان کیا گیا ہے یعنی جب تک دوا قابل استعمال رہتی ہے اس عرصہ کو مدت حیات کے تحت بیان کیا گیا ہے۔

یہ دیکھئے

نفع خاص کے تحت دوا کے مخصوص فعل کو ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ ہر دوا کے بے شمار افعال ہوتے ہیں لیکن بعض افعال میں اس دوا کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اس مخصوص فعل کو نفع خاص کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مضر کی سرخی کے تحت دوا کے مضر پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ ہر دوا بے ضرر نہیں ہوتی بلکہ اس میں کوئی نہ کوئی مضر پہلو ضرور ہوتا ہے۔
مصلح = طب یونانی کی ایک خاص اہمیت یہ بھی ہے کہ ہر دوا کو بے ضرر کر کے یا ترکیب خاص سے اس کے مضر اثرات کو زائل کر کے قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔ اس کے باوجود بعض دواؤں سے نقصان ۔

افتخار المفردات :-

ڈاونلوڈ لنک

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.
×

Cart