اسلامی مذاہب
- نام : محمد ابو زہرہ مصری
نام: محمداحمدمصطفیٰ احمدابوزہرہ کےنام سےمعروف ہیں۔
ولادت: ابوزہرہ کی ولادت 6ذوالقعدہ 1315ھ میں محصہ الکبری میں جوکہ مصرکےغربی جانب واقع ہےبمطابق 1898 میلادی میں ہوئی۔
تعلیم وتربیت:
ابتدائی تعلیم وتربیت مصرکےگردو نواح میں ہی حاصل کی اس کےبعدجامعہ الاحمدی میں منتقل ہوگئےجوکہ ایک بستی طنطا میں واقع تھا۔اوریہ مصرکےعلمی مراکز میں سےایک مرکزتھا۔یہاں کےفحول علماء کرام سے3 سال تک علم کی تحصیل کی ارواس کےبعدمدرسہ القضاء الشرعی میں چلےگئے۔
اس مدرسہ کےاندرابوزھرۃ نےاپنی زندگی کےآٹھ سال گزرےاور تعلیم مکمل کرکےسندفراغت حاصل کی۔اس کےبعددارالعلوم میں چلےگئےاوروہاں تخصص کیا۔
درس وتدریس :
فراغت کےبعددرس وتدریس کےمیدان میں قدم رکھا اور1352ھ بمطابق 1933ء میں کلیہ اصول الدین میں تدریس پرمقرر ہوئے۔شیخ مجمع البحوث الاسلامیہ کےرکن کےطورپرچلےگئے 1382ھ میں ۔آپ الشریعہ الاسلامیہ کےمحاضرات میں بغیراجرت کےشرکت فرماتےتھے۔
تصانیف وتالیف:
شیخ ابوزہرہ نےنظریات وعقائد،وقف اوراس کےاحکامات ،وصیت اوراس کےقوانین اوراحوالات شخصیہ جیسے موضوعات پرقلم اٹھایا اوربہت سی کتابیں تحریرفرمائیں۔چندایک کتابوں کےنام درج ذیل ہیں۔
1۔خاتم النبیین(3جلدوں میں ہے)2۔المعجزۃالکبری ۔القرآن الکریم 3۔ تاریخ مذاہب الاسلامیہ (دوجزءؤں میں ایک ہی جلدہے)
4۔العقوبة فی الفقه الاسلامی 5۔ الجریمۃ فی الفقہ الاسلامی ۔
6۔احوال الشخصية 7۔ابو صنیعه حیاة وعصرة آراءة وفقه 8۔مالک حیاته وعصره آراءه وفقه 9۔ الشافعی حیاة وعصرة آراوه وفقه 10۔الامام زید حیاۃ وعصرہ آراءہ وفقہ
11۔ ابن تیمیہ ۔۔۔۔۔۔۔ وقفہ
12۔ابن حزم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفقہ ۔
13۔الامام الصادق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفقہ ۔
14۔ الاحکام الترکات والمواریث 15۔علم اصول فقہ ۔
16۔محاضرات فی الوقت 17۔محاضرات فی عقدالزوج و آثاره۔
18۔الدعوۃ الی الاسلام 19۔مقارنات الادیان 20۔ محاضرات فی النصرانية 21۔تنظيم الاسلام للمجتمع۔22۔زهرة التفسیر۔
اس کےعلاوہ بھی شیخ کی بہت سی نافع کتابیں ہیں۔
وفات :
مشہور عالم مفکرباحث مصری کاتب 20 ویں صدی کے
بڑے علماء میں سےایک بڑے عالم شیخ ابو زھرہ کی 29 مارچ 1889ھ بمطابق 1974ھ میں ہوئی۔انا للہ واناالیہ راجعون۔
حوالہ: ویکیپیڈیا۔ وانٹر نیٹ