ازالۃ الشکوک (4 جلدیں)
رد عیسائیت پر مفصل و مدلل کتاب پہلی بار بشکل پی ڈی ایف
ازالۃ الشکوک (4 جلدیں)
تصنیف :- حجۃ اللہ فی الارض مولانا رحمت اللہ کیرانوی
تحقیق و تسہیل :- مولانا عتیق احمد قاسمی بستوی
برصغیر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے قبضے کے بعد اس خطے میں عیسائی مشنریوں نے اپنی تبلیغی سرگرمیاں بہت تیز کر دیں ، آئے دن پادریوں کی طرف سے چیلنچ، سادہ لوح عوام کو عیسائیت کی تبلیغ کر کے مرتد بنانے کا سلسلہ ، ایسے میں اللہ تعالی نے جن عظیم علماء سے رد عیسائیت کا کام لیا ان میں ایک نامور عالم مولانا رحمت اللہ کیرانوی رحمہ اللہ تھے۔
بقول مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندویؒ “حضرت کیرانوی رحمة الله علیہ نے یہ خدمت ایسے زمانے میں انجام دی جو مسلمانوں کے لیے انتہائی نازک اور صبر آزما زمانہ تھا .ان کا حریف وہ تها جس کو اس زمانے کے سب سے بڑے فاتح گروہ کی پشت پناہی حاصل تهی جس کے قلمرو میں آفتاب نہیں غروب ہوتا تها. عوام اور سادہ لوح لوگ تو الگ رہے ،خود علماء کرام کو عیسائیت کی پوری حقیقت معلوم نہیں تهی”
مولانا نے رد عیسائیت پر جہاں پادریوں سے کامیاب مناظرے کیے وہیں بہترین علمی مواد بھِی مہیا کیا۔ حضرت کی شہرہ آفاق تصنیف “اظہارالحق” کا جواب آج تک عیسائی پادری نہِں دے سکے۔
بہادر شاہ ظفرؒ کے صاحبزادے ولی عہد مرزا فخر الدین کے پاس عیسائی پادریوں کی طرف سے 29 سوالات بھیجے گئے۔ مرزا فخر الدین کی درخواست پر مولانا رحمت اللہ کیرانوی نے ان سوالات کا جواب لکھنا شروع کیا جو کہ بعد میں 2 جلد میں ازالۃ الشکوک کے نام سے شائع ہوا۔ اس کتاب کودوبارہ تحقیق و تسہیل کے ساتھ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے محقق عالم حضرت مولانا عتیق احمد بستوی مدظلہ 4 جلد میں شائع کروایا۔
آرکائیو لنک