ارنڈ کے بیج کے بہترین فوائد
ارنڈ کے بیج کے بہترین فوائد
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
ارنڈ کا درخت پاکستان میں ہر جگہ پیدا ہوتا ہے۔اس کا درخت زیادہ اُونچا نہیں ہوتا، اس کے بڑے بڑے پتّے ہوتے ہیں، جو ایک بڑی ہتھیلی کے مانند پانچ حصّوں میں بٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھل گچھوں میں لگتے ہیں۔ ہر ایک پھل کے اوپر کانٹوں دار چھلکا ہوتا ہے۔ چھلکا اُتارنے سے اندر بیج نکلتے ہیں اور ان کے اندر سفید چکنی گری ہوتی ہے۔ اس سے تیل نکالا جاتا ہے، جبکہ بیجوں کے بیرونی ڈھانچے میں مہلک زہر ہوتا ہے جسے ریکن کہتے ہیں۔
ارنڈ کے بیج:
1۔ مغز تخم ارنڈ دست آور ہے اور اسکی یہ تاثیر تیل سے زیادہ تیز ہے۔ چار پانچ مغز کھلانے سے دست آجاتے ہیں جو فالج، گٹھیا، کھانسی، دمہ جیسے بلغمی امراض کے لیئے مفید ہے۔
2۔ تخم ارنڈ کے مغز پیس کر لیپ کرنے سے سخت سے سخت ورم گُھل جاتے ہیں۔ پیٹ کے عُضلے سخت ہو گئے ہوں تو دودھ میں اسکی کھیر سخت سی پکا کر پیٹ پر باندھنے سے پیٹ کے عُضلے نرم ہو جاتے ہیں۔
3۔ تخمِ ارنڈ کے مغز ۲۵۰ گرام لیکر ایک لیٹر دودھ میں کھویا بنائیں۔ پھر تھوڑا سا دیسی گھی ڈال کر بھون لیں۔ انکے برابر وزن چینی ملا کر محفوظ رکھیں۔ رات سوتے وقت روزآنہ 25 گرام ہمراہ دودھ نیم گرام لیں۔ پاخانہ کُھل کر آئے گا۔ جو فالج، گٹھیا، کھانسی، دمہ جیسے بلغمی امراض کے لیئے نہایت مفید ہے۔
4۔غدی تحریک میں حاملہ زچگی کے وقت بہت تنگی اور سکتی کی حالت میں ہوتی ہے۔ولادت کے بعد بہت درد ت کلیف ہوتی ہے۔کچھ عورتوں کا خون رسنا بند نہیں ہوتا ایسے میں ارنڈ کے بیچوں کو پیس کر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتاہے
بیدانجیر (ricinus) کے بیجوں میں سے تیل 50 فیصدی تک نکالا جاتا ہے جو بیجوں کو کولہویا مشین میں دبا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسے صاف کرکے کیسٹرآئل کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور برٹش فارما کو پیا،آیوردید اور یونانی طریقہ علاج میں زیادہ تراستعمال (ricinus benefits) ہوتا ہے۔
کیسٹر آئل یعنی ارنڈی کا تیل ارنڈی کے پودے کے بیجوں سے بنایا جاتا ہے، جسے ارنڈی پھلیاں کہا جاتا ہے، اگرچہ اس پودے کے بیج میں موجود ریکن انزائم کی وجہ سے زہریلے ہیں لیکن تیل نکالنے کا حرارتی عمل اس زہر کے اثرات کو ختم کر دیتا ہے، کیسٹر کا تیل ہزاروں سالوں سے اپنی شفائی خصوصیات کے لیے مشہور
ہے، یہ عام طور پر کھانے میں بطور دوائی، خوبصورتی کی مصنوعات اور کئی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ارنڈی کے تیل میں غذائی اجزاءکیسٹر آئل کے بہت سے فوائد اس کی غذائی قدروں اور اس میں موجود اہم عناصر سے حاصل ہوتے ہیں۔ ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل میں 120 کیلوریز، 14 گرام چکنائی کے علاوہ اومیگا 6 اور اومیگا 9 فیٹی ایسڈز کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے۔ وٹامن ای، اور متعدد معدنیات اور پروٹین ۔