ٹائن بی کی کتاب اے سٹدی آف ہسٹری عہد حاضر کی ایک عظیم ترین کتاب ہے۔ یہ کتاب اتنی مقبول ہوئی ہے اپنے عہد کے بڑے بڑے لکھنے ناول نگاروں کے ناولوں سے زیادہ شائع ہو کر فروخت ہوئی۔
یہ کتاب بیسیوں انسانی تہذیبوں کا تجزیہ اور محاکمہ ہے اور انسانوں کو تاریخ کے بارے میں نئے نظریات اور انکشافات سے متعارف کراتی ہے۔ اس کتاب میں ٹائن بی نے انسانی تاریخ کی چھبیس تہذیبوں کا مطالعہ اور محاکمہ پیش کیا ہے۔ یہ چھبیس تہذیبیں ٹائن بی کے خیال میں وہ تہذیبیں ہیں جنہوں نے چھ ہزار برس میں انسانی تاریخ اور دنیا کی صورت گری کی۔